-" مُجھ سے میری عمر کا خسارہ پوچھتے ہیں
یعنی لوگ مُجھ سے تمہارا پوچھتے ہیں
میں بتاتا ہوں اب اس سے تعلق نہیں رہا
انہیں یقین نہیں آتا اور دوبارہ پوچھتے ہیں...✨
#بزمِ_ادب
تم کو مری دھڑکن کے توازن کی قسم ہے
اس دل سے اترنا بھی سلیقے سے پڑے گا
اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیں
اس بار بچھڑنا بھی سلیقے سے پڑے گا
ڈاکٹر احمد خلیل