میں غصے میں نہیں تھی
ہم نے مشکل حالات میں جو بہترین بجٹ پیش کیا ہے اس کے اعداد و شمار عوام کے سامنے رکھےہیں
میں نے ایوان میں اپنے قائد @NawazSharifMNS
کا مقمہ لڑا
فرق اتنا ہے @ImranKhanPTI چوری کی سزا کاٹ رہا ہے
نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پہ سزا سنائی گئی تھی
@Shamylaroy
میں اپنی پوری ٹیم کو شاباش دینا چاہوں گی۔ وزیرِ خزانہ نے انتہائی سنجیدگی اور محنت سے کام کیا مگر کم پروفائل رکھا۔ سینئر منسٹر نے ہر مرحلے پر بھرپور معاونت کی۔ چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیئرمین پلاننگ ڈاکٹر صاحب اور سیکرٹری انڈسٹریز مجاہد سمیت پوری ٹیم نے ایک مربوط یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
#PunjabBudget2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif chaired the 35th meeting of the Provincial Cabinet. The budget for the fiscal year 2026–27 is being presented for approval.
#PunjabBudget2026
وفاق کو شیئر دینے پر بہت بڑی رقم دینے سے اثر تو آیا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے،مالی مسائل اور عالمی حالات کے باوجود بغیر کسی نئے ٹیکس کے عوام کی خوشحالی پر مرکوز بجٹ پیش کیا،مریم نواز شریف
صحت یابی کے بعد مریم نواز کی پہلی انٹری، محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ ہدایت کی کہ عزاداروں کے لیے سبیلوں، ٹھنڈے پانی، پانی کے چھڑکاؤ اور دیگر سہولیات کا ہر ممکن انتظام یقینی بنایا جائے۔ عوامی خدمت ہی اصل ترجیح ہے۔
The 35th meeting of the Provincial Cabinet, chaired by Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, has commenced.
🔹The budget for the new fiscal year 2026–27 is being presented to the Provincial Cabinet for approval.
"وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 35 واں اجلاس شروع"
🔺صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال 2026-2027 کا بجٹ منظوری کےلئےپیش کیا جارہا ہے
🔺تیسرا بجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں۔ مریم نواز شریف
🔺وفاقی حکومت کو ڈیفنس اور دیگر مدات میں پنجاب نے سب سے ذیادہ شئیر دیا۔ مریم نواز شریف
🔺این ایف سی شئیر کم ہونے کے باوجود اپنے عوام کو اپنے وسائل سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہوں۔ مریم نواز شریف
🔺عوام کو ریلیف دینے کا عہد پورا کرنے کے لئے علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک میٹنگ کرتی رہی ۔ مریم نواز شریف
🔺عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رہے گا.مریم نواز شریف
🔺پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ مریم نواز شریف
#PunjabBudget2026
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبائی کابینہ کے بجٹ اجلاس سے خطاب"
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ 26-2027 کی منظوری دیدی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبائی بجٹ 2026-2027 ڈاکومنٹ پر دستخط کردیے
صوبائی کابینہ نے قبل از خصوصی اجلاس میں صوبائی بجٹ 2026-2027 کی منظوری دیدی
وزیراعلی مریم نواز شریف کی سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو سراہا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل سمیت پوری ٹیم کو شاباش
وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم
پوری ٹیم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ون یونٹ بن کر کام کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شاباش
وفاق کو شیئر دینے پر بہت بڑی رقم دینے سے اثر تو آیا لیکن پوری کوشش کی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ مریم نواز شریف
پوری کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں۔ مریم نواز شریف
مالی مسائل اور عالمی حالات کے باوجود بغیر کسی نئے ٹیکس کے عوام کی خوشحالی پر مرکوز بجٹ پیش کیا۔ مریم نواز شریف
پنجاب کے بجٹ کی توجہ عوامی ترقی اور ریلیف پر مرکوز ہے۔ مریم نواز شریف
پوری امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ مریم نواز شریف
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی توفیق دے۔ مریم نواز شریف
یہ امید کا بجٹ ہے،اپنی عوام کو اپنی ہی وسائل سے ریلیف دیں گے۔ مریم نواز شریف
#PunjabBudget2026
وفاق کی مضبوطی کے لیے پنجاب نے بڑا حصہ ڈالا اور بڑا بھائی ہونے کا فرض ادا کیا۔ قومی مالی ضروریات، دفاعِ وطن، ڈیمز اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے 1035 ارب میں سے 546 ارب پنجاب نے دیے۔ پنجاب اصلاحات میں بھی آگے ہے، ادارہ جاتی بہتری اور رائٹ سائزنگ جاری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اکنامک ٹرانسفارمیشن سے نظم و ضبط بہتر ہوا۔
#PunjabBudget2026
ہم نے ایک لاکھ سے زائد غیر ضروری آسامیاں ختم کرکے صوبائی خزانے پر بوجھ کم کیا، جبکہ چار لاکھ شہریوں کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں، وزیرِ خزانہ پنجاب، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن
پنجاب کی ہر ڈویژن میں آٹزم سکول قائم کرنے کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کالجز میں 244 آئی ٹی لیبز کے قیام پر 6 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جس سے 4 لاکھ 74 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ معیاری تعلیم کے مختلف منصوبوں کے لیے 40 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 500 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
#PunjabBudget2026
یہ بجٹ میرے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ ایک بڑی رقم میں کٹوتی ہوئی۔ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر جیسے اہم شعبے متاثر ہوئے، مگر کوشش کی گئی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ فِسکل چیلنجز اور عالمی معاشی دباؤ کے باعث اپنے پلان کو کافی حد تک ریویو کرنا پڑا۔ اس کے باوجود یہ بجٹ گروتھ اورینٹڈ، پیپل سینٹرک اور کلائمیٹ کانشیس ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
#PunjabBudget2026
ایک اسکین ، فوری ریسپانس!
پہلی بار پنجاب کی تاریخ میں امام بارگا ہیں ٹیکنالوجی کی ڈھال میں محفوظ۔
🔹وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات، سکیورٹی و دیگر امور پر اجلاس۔
عوامی ریلیف کے لیے پراپرٹی ٹیکس سرچارج کو ماہانہ کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیلف اسیسمنٹ اسکیم میں 5 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس چھوٹ 99 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے اور کاٹن فیس مکمل ختم کر دی گئی ہے۔ پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55.7 فیصد حصہ رکھتا ہے اور فی کس آمدنی گزشتہ تین سال میں 47 فیصد بڑھ چکی ہے۔
#PunjabBudget2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیۓ 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی.
وزیرِ اعظم نے ہدایات دیں کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے اور تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے.
اجلاس میں متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے سولر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی.
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری عمارتوں کے لئے 18 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ ہے. گلگت اور دیامیر ڈویژنز کی سرکاری عمارات کے لئے 18 میگا واٹس کا منصوبہ دسمبر 2026 جبکہ بلتستان ڈویژن کی سرکاری عمارات کی سولرائزیشن کا یہ منصوبہ اکتوبر 2026 تک مکمل ہو گا.
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گلگت، سکردو، چلاس اور خپلو میں گھروں کے لئے 82 میگاواٹ کے شمسی توانائی کا منصوبے پر بھی کام جاری ہے.
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔