5 اگست کے موقع پر عوامی رائے !
بتاؤ پاکستانیوں، کیا عمران خان کو پہلے سے زیادہ چاہنے لگے ہو یا کمی آئی ؟
اس ٹویٹ کے نتیجے سے پتا چل جائے گا ۔
#خان_کی_کال_مزاحمت_کی_یلغار
اگلی صبح جب سورج نے پہاڑوں کے عقب سے جھانکنا شروع کیا تو گاؤں کے چند افراد رمبیارا ندی کے قریب سے گزر رہے تھے۔ ندی بہت چھوٹی سی تھی، شاید چند انچ گہری، جس میں ایک بچہ بھی مشکل سے ڈوب سکتا تھا۔ اچانک ان لوگوں نے دیکھا کہ پانی میں کچھ پھنسے ہوئے کپڑوں کے رنگ نظر آرہے ہیں۔ جب قریب جا کر دیکھا تو یہ منظر انہیں پتھر کا بنا گیا۔ وہاں دو اجساد پڑے تھے—آسیہ جان اور نیلوفر جان کی لاشیں تھیں۔ ادھ کھلی آنکھیں جیسے مدد کی منتظر تھیں۔ جسموں پر بکھری مٹی اور پانی ان کی ہولناک حالت کو مزید واضح کر رہے تھے۔
مذمت
اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ فواد چودھری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے سکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ایسے کئی واقعات ان کے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔ ان کی جانب سے سیاسی اختلاف کو نیچا دکھانے کیلئے گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال ان میں فحش گوئی و بدکلامی کے پائے جانے والے رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فواد چودھری کا یہ حملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے اور ان کی جانب سے شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ صرف انہی پر دست درازی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے۔
مگر آئین کے احیاء، قانون کی حکمرانی اور ملک میں جمہوریت کیلئے جاری سیاسی جدوجہد کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر پتلی گلی سے راہِ فرار اختیار کرنے والے بزدل، بھگوڑے اور سیاسی غدار سے اس کے سوا توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے! ستم ظریفی تو یہ ہے کہ موصوف ابھی بھی منافقت کی نمائش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ خصلتِ بد ہے جس میں وہ ماہر ہے۔
فواد چودھری کا یہ بزدلانہ اقدام اس فرسٹیشن کا بھی کھلا اظہار ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر تب سے مبتلا ہیں جب پارٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ان کی ذات سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ پارٹی نے اس امر کا بھی برملا اعلان کیا کہ فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اس واقعے کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فواد چودھری کے نفرت انگیز رویّے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
سیاسی کمیٹی بزدلی پر بردباری اور برداشت کو ترجیح دینے پر جناب شعیب شاہین کے اپنی مکمل سپورٹ کا پیغام دیتی اور انکی حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ اس ناخوشگوار واقعے کا پورے حوصلے اور وقار سے سامنا کرنے پر پوری کمیٹی شعیب شاہین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
اپنے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ایسے بزدلانہ اوراشتعال انگیز واقعات کے باوجود صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پرامن رہیں۔ ہماری پارٹی بہرصورت ہر امتحان میں سرخرو ہوگی، ان شاءاللہ۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ!