پاکستانی سی��ست کی اصل روایت ڈیل (deal) ہے۔ یہاں کی تاریخ بتاتی ہے کہ ہماری قومی سیاست حالات کے جبر کا شکار رہی ہے اور اس کا پینڈُلَم ڈیلز کے گرد گھومتا رہا ہے۔ اس کا اپنا آزادانہ تشخص کبھی نہیں رہا۔ آج بھی پاکستان میں کسی سیاست دان اور پارٹی کی سمجھوتے کے بغیر بقا ممکن نہیں۔