🔴 مسلمانوں کے لیے وضو کے لیے خصوصی واش بیسن تیار کر لیا گیا۔
اس خصوصی ڈیزائن کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ وضو کرتے وقت ہاتھ، چہرہ اور پاؤں آسانی سے دھوئے جا سکیں، جبکہ پانی کے استعمال میں بھی سہولت اور صفائی کا خیال رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی نے مینز ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹس میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ 14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا فارمیٹ متعارف کرا دیا گیا۔ ورلڈ کپ سے قبل گروپ مرحلے میں سپر سیریز راونڈ شامل کیا جائے گا۔آئی سی سی نئے فارمیٹ کا مقصد ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی ہر میچ کی اہمیت بڑھانا ہے۔ ورلڈ کپ میں تین مرحلوں پر مشتمل مقابلوں کی بنیاد پر نیا نظام نافذ ہوگا۔ سپر 7مرحلے میں سات بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ سپر 7 مرحلے کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی , نئے فارمیٹ سے مقابلے مزید سخت اور دلچسپ ہوں گے۔ آئی سی سی
آئی سی سی 20ٹیموں پر مشتمل ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ بھی نئے انداز میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں اب 8 کے بجائے 10 ٹیمیں جگہ بنائیں گی۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 10 مرحلے میں دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹر میچز ہوں گے۔ ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔ نئے فارمیٹ سے آخری مرحلے تک مقابلوں کی سنسنی برقرار رہے گی۔
#ICC
ناروے کی ٹیم شکست کے بعد واپس پہنچی ہے اور بادشاہ نے ان کو بلایا اور پھر ایک لاکھ لوگوں نے محل کے باہر ان کا استقبال کیا ہے کوئی رونا دھونا نہی بلکے جتنی کامیابی ملی اس پر یہ لوگ خوش اور ٹیم کو ہیرو جیسا استقبال کیا ہے
جو ڈھول بجا رہا یہ کراؤن پرنسس ہے
صحافی ایسے سوال کرتے ہیں
یہ نیٹو سیکٹری جنرل مارک روٹے ہے ڈنمارک کے ایک صحافی نے اس سے سوال کیا کہ تم ٹرمپ کے ساتھ بیٹھتے ہو وہ گرین لینڈ لینے کی بات کرتا اٹلی کے خلاف باتیں کرتا تم ٹرمپ کو کچھ نہی کہتے ہو تم میں سیلف ریسپیکٹ نہی ہے ؟
رونالڈو کے پاس اپنے زاتی لگژری جہاز ہیں ۔ ویسے جتنے بھی بڑے کھلاڑی ہیں ان کے اخراجات بھی اتنے ہی زیادہ ہیں ۔ مائیکل جیکسن اربوں پتی تھا لیکن اتنا ہی زیادہ مقروض بھی تھا ۔
امریکہ میں پچاس لاکھ لوگ ناروے کی روٹس رکھتے ہیں جبکہ ناروے کی اپنی پوری آبادی تقریباً اتنی ہی ہے امریکہ کے وزیر جنگ بھی ناروے کی روٹس رکھتے ہیں
کچھ ممالک میں وہاں کی آبادی سے زیادہ لوگ کسی دوسرے ملک ہوتے جیسے لبنان بارے بتاتے کہ لبنان کی ٹوٹل آبادی سے زیادہ لبنانی برازیل میں رہتے ہیں
ترکی میں نیٹو کانفرنس کے لیے آنے والے رہنماوں کا عثمانی دور کی طرز کا استقبال اور فیروزی کارپٹ سے فقید المثال استقبال۔۔ نیٹو ممالک کے سربراہان متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،،
میسی تو ایک اچھا ایکٹر بھی ہے نہیی یقین تو ویڈیو کلپ خود ہی دیکھ لیی۔۔۔
نوٹ،، میی کوئی رونالڈو کا فین نہیی مجھے فٹبال میی اس صدی کا سب سے بسٹ فٹبالر ایمباپے لگتا ہے۔۔
اپنے ہیرو کی قدر اس طرح کیا جاتا ہے مصری حکومت نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی پر بڑا اعلان کرکے سب کے دل جیت لیے رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن سے میچ میں میچ ریفری نے مصر کی یقینی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے پر اپنے ٹیم کے کوچ حسام حسن کی گراؤنڈ میں دلیری پر جس نے پورے دنیا کے سامنے فیفا کو ننگا کیا اب مصری حکومت نے اپنے کوچ کومصر کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا اور ساتھ میں کوچ حسام حسن کی استعفیٰ بھی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ،اور مصر کے تمام اسکولز یونیورسٹیوں کے کتابوں پر اپنے کوچ حسام حسن کی تصویر لگانے کا اعلان کردیا ہے تاکہ تاریخی طور پر یہ یاد رہے کہ مصر کو جب ورلڈ کپ سے باہر کیا جارہا تھا تو کوچ حسام حسن دلیری کیساتھ سامنے کھڑے ہوکر میچ ریفری کو کہا تم میچ ریفری نہیں ارجنٹائن کے 12ویں کھلاڑی ہو ہم ہار کر بھی جیت گئے اور ارجنٹائن جیت کر بھی ہارگئے
#FIFAWorldCup #Egypt #FIFA
🚨یہ Blue پاسپورٹ کیا ہے؟
بلیو پاسپورٹ پاکستان کا سرکاری (Official) پاسپورٹ ہوتا ہے، جو صرف سرکاری افسران، منتخب عوامی نمائندوں اور حکومتی اہلکاروں کو سرکاری فرائض یا سرکاری دوروں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
🚨پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے فوائد
سرکاری دوروں کے لیے سرکاری شناخت اور سہولت فراہم کرتا ہے۔
کئی ممالک میں سفارتی پروٹوکول کے تحت تیز امیگریشن یا خصوصی سہولتیں مل سکتی ہیں۔
بعض ممالک میں سرکاری معاہدوں کے تحت ویزا میں رعایت یا ویزا فری/آن ارائیول سہولت دستیاب ہو سکتی ہے۔
سرکاری وفود اور بین الاقوامی اجلاسوں میں سفر کو آسان بناتا ہے۔
برازیل کی جس ٹیم میں رونالڈو، رونالڈینیو، کاکا، اور رابرٹو کارلوس کھیل رہے تھے
اسی ٹیم میں ایک پلیئر ایسا بھی تھا جسے
"سائیلنٹ اساسین"
کہا جاتا تھا، اس نے اپنے پورے کیریئر کے دوران خود کو یوں رکھا کہ ہوکر بھی نہیں ہوتا تھا، اور نہ ہوکر بھی ہوتا تھا
یعنی یہ کسی سنائپر جیسا تھا جس کی موجودگی کا پتہ تب چلتا تھا جب اگلا ڈھیر ہوجاتا تھا
اس لیجنڈ کا نام
"ریوالڈو"
تھا
یہ نظروں میں اس لئے نہیں ہوتا کہ انٹرویوز، فوٹو شوٹس وغیرہ سے ہی گریز نہ کرتا تھا
بلکہ میدان میں آتا تو یوں پوز نہیں کرتا جیسے ایک عظیم ہستی تشریف لے آئی ہے اور اس نے اب کسی عالم پناہ کی طرح ہاتھ لہرا لہرا کر رعایا سے سلامیاں وصول کرنی ہیں
وہ یوں ظاہر کرتا جیسے سٹیڈیم میں اس کا کوئی چاہنے والا ہے ہی نہیں
یوں سمجھ لیجئے کہ یہ فٹبال کی دنیا کا درویش تھا، جس نے خود کو مٹا کر رکھا ہوا تھا
وہ بس دونوں ٹیموں کے پلیئرز اور گیم پر توجہ دیتا، کھیل کے دوران چیختا چلا نہیں
پاس مانگتا نہیں بس انتظار کرتا کہ اگر آیا تو پھر گول کو 99 فیصد یقینی بنانا ہے
اس کی جو چیز اسے اپنے ساتھیوں بالکل ممتاز رکھتی تھی
وہ یہ کہ جب پینلٹی ایریا میں اس کے پاس بال پہنچتا تو پھر وہ اسے ایک دو سیکنڈ ہی پاس رکھتا، جب تک ڈیفنڈرز اور گول کیپر کو ہوش آتا، گول ہوچکا ہوتا
اس کی ججمنٹ انتہائی اعلی درجے کی تھی
لیکن فٹبال پر اس کا احسان دیکھئے کہ
اس نے اس خوبصورت کھیل کو ایک شاندار گفٹ بھی دے رکھا ہے
وہ گفٹ جو اس کے بعد کے فٹبال پلیئرز میں ہی نظر آتا ہے
اس کا یہ گفٹ "بائیسکل کک" کہلاتا ہے
یہ اس سے قبل بھی مختلف پلیئرز ٹرائی کرکے ترک کرچکے تھے کیونکہ اس لحاظ سے لگ بھگ ناممکن کک تھی کہ اس میں گول پوسٹ تو نظر ہی نہ آتا، یوں گول کی کوشش ناکام رہتی
ریوالڈو نے اسے اس پرفیکشن کے ساتھ بار بار کرکے دکھایا کہ دنیا بھر کے سٹرائیکرز نے اسے سیکھ کر فٹبال کا مستقل حصہ بنا دیا
یوں تو ریوالڈو نے فٹبال پچ پر بہت کچھ کر رکھا ہے، اور اسے لیجنڈز میں شمار کیا جاتا ہے
مگر اس کا ایک میچ اسے فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندہ رکھے گا
کیونکہ اس میچ میں اس نے
"فٹبال کی تاریخ کی عظیم ترین ہیٹرک"
کر رکھی ہے
17 جون 2001 کو یہ میچ ہوا تھا جو سپینش لیگ، لالیگا کا آخری میچ تھا
بارسلونا اگر یہ میچ برابری پر بھی ختم کرتی تو اگلے سال کی چیمپئنز لیگ سے باہر ہوجاتی
حریف ٹیم ویلنسیا تھی
ریوالڈو نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی 30 گز کی دوری فریک کک پر پہلا گول کیا
اس نے پہلے ہی ہاف میں باکس کے باہر سے سٹریٹ مگر اتنا برق رفتار دوسرا گول داغ دیا کہ گول کیپر اپنی جگہ سے ہل تک نہ سکا
دوسرے ہاف کے 89 ویں منٹ میں میچ دو دو سے برابر تھا جب وہ لمحہ آیا جس نے پوری دنیا کو مبہوت کر ڈالا
فرانک ڈی بویئر نے لانگ پاس بھیجا جسے ریوالڈو نے پنلٹی باکس کی لائن کے عین اوپر اپنے سینے پر یوں لیا کہ اس کی پشت مکمل طور پر ویلنسیا کی گول پوسٹ کی طرف تھی
اس نے وہیں کھڑے کھڑے سینے ہی کی مدد سے بال کو ذرا سا واپس اچھالا اور آن واحد میں اس کے دونوں پیروں نے بائیسکل کک کے لئے زمین چھوڑ دی
وہ زمین پر پشت کے بل بعد میں آیا اور فٹبال گول پوسٹ کے اندر پہلے پہنچا
یوں یوالڈو نے تن تنہا صرف یہ میچ نہیں جتایا بلکہ بارسلونا کو چیمپئنز لیگ میں بھی پہنچا دیا
اس تاریخی بائیسکل گول کا کلپ نیچے حاضر ہے، مگر کمنٹس میں اسی گول کی دو تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان میں سے دوسری تصویر میں ڈیفنڈر کا ری ایکشن دیکھ کر ثواب داریں حاصل فرمائیں 🙃
Copied from FB
🚨🚨لاپتہ K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ برآمد، پاک بحریہ PMSA کا مشترکہ آپریشن
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے مشترکہ سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے دوران لاپتہ K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا ملبہ برآمد کر لیا۔ طیارہ گزشتہ رات لاپتہ ہوا تھا، جس کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے تلاش کر لیا گیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔