آواز ِ دروں —•—
گلگت بلتستان کے انتخابات میں لگ بھگ دس نشستیں جیت لینے کے باعث پیپلز پارٹی ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گىئ ھے
سنگل لارجسٹ پارٹی بن جانے کے باوجود PPP کی جانب سے مصدقہ نتائج نہ ملنے کا بیانیہ حیرت ناک ھے ، موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئ کے بہت سے ووٹرز نے بھی PTI کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجاۓ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا
میری ناقص راۓ میں PTI کا بطور ایک سیاسی جماعت الیکشن لڑنا انتخابی عمل کو زیادہ معتبر بنا سکتا تھا جسکا اظہار میں نے جنید اکبر صاحب اور اسد قیصر صاحب کو GB نہ جانے دینے پر برملا کر دیا تھا
مسلم لیگ ن کی ٹیم نے مختصر عرصے میں بہترین کام کیا لیکن پیپلز پارٹی کے لامحدود مالی وسائل کے مقابلے میں پارٹی فنڈر نہ ھونے کے باعث پیچھے رہ گئے
ھمارے سفید پوش امیدواروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تقریباً ھر حلقے میں متاثر کُن ووٹ حاصل کیے ، ان انتخابات نے GB میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر مستحکم جماعت کے طور پر کھڑا کر دیا ھے ۔۔مجھے آٹھ روزہ دورے کے دوران کارکنان میں ایک نیا جذبہ اور جنون دیکھنے کو ملا ھے ، اسے زندہ رکھنا اور آگے بڑھانا مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ذمہ داری ھے ۔۔۔
وسائل کی عدم دستیابی ، تاخیر سے کیے گئے فیصلے اور کمزور تنظیمی ڈھانچہ مسلم لیگی قیادت کیلئے لمحۂِ فکریہ ھے ۔۔
گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا پہلا حق PPP کو حاصل ھے ،
اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو میری راۓ کے مطابق مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا چاھئیے اور خود حکومت کا حصہ بننے کی بجاۓ اپوزیشن میں بیٹھنا چاھئیے اور آئینی پوزیشنز حاصل کرنے پر اکتفا کرنا چاھئیے ۔۔۔
گلگت بلتستان نہایت اھم ، حساس ، سٹرٹیجک ، قدرتی وسائل سے مالا مال مگر محرومیوں کا شکار خطہ ھے
اسکی پائیدار تعمیر و ترقی کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی اتفاق راۓ اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے میثاق ِ گلگت بلتستان تشکیل دے ،
کوئ حکومت GB کو پانچ برس میں نہیں بدل سکتی چنانچہ اگلے بیس برس کا لانگ ٹرم منصوبہ بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ملکر GB کی تعمیر و ترقی کے نئے چارٹر کے خدو خال تشکیل دیں ۔۔۔
ایک سوال جو میرے جیسے کئی لوگوں کے زہنوں میی ہوگا وہ یہ کے چلو مان لیا کے ن لیگ مہنگائی کی وجہ سے کم سیٹیی جیتی ہے گلگت سے تو کیا پھر پیپلز پارٹی کیا سندھ کی کارکردگی پر زیادہ سیٹیی جیتی ہے کیا۔۔؟
بجٹ پیش کرنے تاخیر کیوں کی گئی اب سب کو پتا چل گیا ہوگا
بجٹ پاس کرانے کے لیئے رشوت کے طور پر گلگت کی حکومت اور اسکے بعد اٹھائیسویی ترامیم کے بدلے کشمیر کی حکومت دے دی جائے گی پی پی کو۔۔
اور اس طرح ن۔لیگ کے حصے میی صرف گالیاں ہی ائینگی۔۔
مجھے تو لگتا ہے بجٹ سے پہلے شاید اج پی پی کو گلگت کا الیکشن رشوت کے طور پر دیا جا رہا ہے۔۔
اگر پی پی کی وہاں حکومت ا گئی تو گلگت کی خوبصورتی کو تباہ کر کے رکھ دینگے یہ لوگ بہت زیادہ دکھ ہوگا اس بات کا۔۔
ویلاگر ارشاد بھٹی کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلق اپنے وی لاگ (Vlog) میں لگائے گئے الزامات یکسر بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
عوام کو گمراہ کرنے اور بغیر تصدیق کے من گھڑت افواہیں پھیلانا قانوناً جرم ہے۔ پاکستان کے پیکا ایکٹ (**PECA**) اور قانونِ ہتکِ عزت (Defamation Law)** کے تحت کسی بھی شہری یا سرکاری عہدیدار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا اور بغیر ثبوت الزامات لگانا قانوناً جرم ہے۔ مرتکب شخص سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرتا ہے۔
حکومتِ پنجاب اس پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ارشاد بھٹی کو اب اپنے وی لاگ میں کیے گئے دعووں اور الزامات کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا، جس کے لیے حکومتِ پنجاب قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
#PunjabGovernment #FactCheck #RuleOfLaw
@IrshadBhatti336
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ہیڈ اور ایم این اے اظہر لغاری صاحب کے نوجوان فرزند صفدر لغاری کے انتقال پر دلی دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اظہر لغاری صاحب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان گلگت میں واضح طور پر جیت رہے ہیں۔۔
انشاءاللہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ✌️