Optics - منظر جو عوام کو نظر آۓ
خارجہ معاملات میں آپٹکس کی بڑی اہمیت ہے، آپ کی باڈی لینگویج، آپ کا فوٹو شوٹ، آپ کا ہینڈ شیک، آپ کا مسکرانا، آپ کا سپاٹ فیس ہونا، آپ کے کھڑے ہونے کا سٹائل،
کل سوئزرلینڈ میں مزاکرات کے دوران مناظر کو شاید ایک کیس سٹڈی کے طور پر ریکارڈ کر لینا چاہئے
پاکستان ان مزاکرات کو ہوسٹ کر رہا تھا، اسلئے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پہلے سے مزاکرات کے کمرے میں موجود تھے لیکن اسوقت کیمروں کو آن نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ ایڈمن سٹاف تیاری کرتا نظر آ رہا تھا اور پاکستانی لیڈرشپ انتظار کرتی نظر آ رہی تھی،
تقریباً 15 منٹ اسی منظر میں گزر گئے، پھر قطر کا وزیراعظم آیا، تھوڑے توقف کے بعد امریکہ کا نائب وزیراعظم آیا اور تینوں وفود کو اب ایران کے وفد کا انتظار تھا اور اگلے دس منٹ یہی منظر رہا، تینوں وفود آپس میں غیر رسمی گفتگووشنید، ہینڈ شیک، گلے ملنا وغیرہ کرتے رہے، لیکن ایرانی وفد کا کوئ نام و نشان نہیں تھا
پھر اچانک ایرانی وزیر خارجہ آۓ، پاکستانی وزیراعظم سے ملکر فورا مزاکرات کے کمرے سے باہر نکل گئے، اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کا کنفیوژن کیمرے پر ریکارڈ ہوگیا، محسن نقوی ایرانی وزیر خارجہ کے پیچھے بھاگے، لیکن ایرانی وفد بغیر ہینڈ شیک اور فوٹو شوٹ کے نکل گیا، امریکی نائب صدر پاکستانی لیڈرشپ کے پاس آۓ، کھسر پھسر ہوئ، اور مکمل کنفیوژن رہا اور یہ سب لائیو کیمرے سے پوری دُنیا کو ٹیلی کاسٹ ہو رہا تھا،
جس کسی کی بھی ان مزاکرات کی میڈیا کوریج کی ذمہ داری تھی، اُسے تو فائر کر دینا چاہیے، کیونکہ آپ کبھی ٹاپ لیڈرشپ کو ایسے لمحات میں آدھے گھنٹے تک ریکارڈ نہیں کرتے جسمیں دُنیا آپکو انتظار کرتے دیکھے، کنفیوز دیکھے، اور ایڈمن سٹاف انتظامات کرتا نظر آۓ، لوگ ادھر اُدھر بھاگ رہے ہوں
جب سب لیڈرشپ مزاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ جاتی ہے تو کیمرے آن ہوتے ہیں، یہ کوئ شادی کا گنگشن تو نہیں کہ میزبان مہمانوں کا انتظار کر رہا ہے، ایونٹ بغیر کسی فارمیٹ اور ترتیب کے چل رہا ہے، کوئ ایک کونے میں کھڑا ہے، کوئ دوسرے کونے میں کھڑا ہے، کھسر پھسر ہو رہی ہے، یہ ڈپلومیٹک اور میڈیا مس مینجمنٹ تھی،
ایرانی لیڈرشپ کے مزاکراتی کمرے میں دیر سے آنے اور فورا باہر نکل جانے کی وجہ ٹرمپ کی آخری موقع پر دھمکی آمیز ٹوئیٹ تھی، جسکا ایران نے زبردست ڈپلومیٹک جواب دیا اور دُنیا نے دیکھا کہ ایرانی وفد نے امریکی نائب صدر اور امریکی وفد سے ہینڈ شیک اور فوٹو شوٹ سے انکار کر دیا
Everyone can see horizon, few can see beyond
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
بیس ہزار تنخواہ کے خلاف شہباز شریف کا شدید ترین احتجاج سپیکر سے پوچھ لیا بیس ہزار میں غریب روٹی کیسے پوری کرے گا ؟
پندرہ ہزار والے ٹیچرز کا کیا کرنا ہے ؟
اور یہ تقریباً وہی قیمت ہے جب ایران جنگ شروع ہوئی اور پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 266 روپے لیٹر تھی ایک سو سولہ روپے فی لیٹر لیوی کے نام پر یہ حکومت لوٹ رہی ہے
خواجہ آصف جیسے با اثر ترین وزیر کی سفارش کے باوجود اگر ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے 80 ہزار دینے پڑگئے جس کی رسید بھی لیسکو دینے سے انکاری ہے تو سوچ لیں کہ رشوت کا بازار اس ملک میں کس حد تک گرم ہے.
وزیر اعظم صاحب،
کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت ترین اقدامات کیجئے.
@CMShehbaz@akleghari
بجلی بنے یا نا بنے بجلی بنانے والی کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپسٹی پیمنٹ ہوتی رہے گی۔ ۔ آئی پی پیز سے یہ معاہدے بے نظیر بھٹو، جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف تینوں کے دور حکومت میں کیے گئے۔
اس دس گز لمبے وزیر بجلی کے بیان میں اصل خبر صرف ایک ہے
“سبسڈی صرف اہل صارفین تک پہنچانے کے لیے رجسٹریشن نظام متعارف کرایا گیا ہے وزیر توانائی “
حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کر رہی ہے رجسٹریشن سے اہل افراد تک پہنچانے کا یہی مطلب ہے
کیا حکومت نے سبسڈی ( جو کہ یہ بالکل نہی دیتے ) کے لئے رجسٹریشن اہلیت کی تفصیلات بتائی ہیں ؟
ملیے ان ملائی کھانے والے شہزادوں سے جو ڈیڑھ کروڑ تک تنخواہ لیتے ہیں اور ان کی کارکردگی یہ ہے کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور ان سب کے پاس واحد حل یہ کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگا دو پیٹرول پر لیوی بڑھا دو اس کے علاوہ انہوں نے کبھی اس ملک کی معیشت کو فائدہ نہی دیا ہے
حرام خور راتب خور سمجھتے ساری دنیا بیوقوف ہے جس وقت ایران جنگ شروع ہوئی عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 72روپے بیرل تھی اس وقت 91 ہے مطلب 28 فیصد اضافہ جبکہ پاکستان میں پیٹرول پر 50 فیصد اضافہ کر چکے ہیں تو یہ بیس فیصد ایکسٹرا کیوں لے رہے ہیں ؟
اس کے بعد ان سے یہ بھی پوچھیں جب ملک ڈیفالٹ کر رہا تھا عالمی سطح پر سو ڈالر سے اوپر فی بیرل تھا تب پاکستان میں 150 روپے لیٹر پیٹرول تھا آپ کی حکومت نے چار سالوں میں اسے 381پر کیسے پہنچا دیا ہے ؟
حرام خورو کچھ شرم کرو
بجلی کے بل نا قابل برداشت تھے آپ نے الٹا ان پر فکسڈ ٹیکس کے نام پر ہزاروں روپے اور ڈال دیے غریب سے غریب صارف سے نو سو روپے لے رہے اس کے بعد آپ یہ امید رکھتے کہ عوام آپ کی تعریفیں کرے کہ صاحب کیا شاندار حکومت ہے ؟
راتب خوروں نے ضمیر بیچے ہیں قوم نے نہی
الیٹ کا جیٹ فیول 283 روپے لیٹر ہے عام لوگوں کا پیٹرول 382 روپے لیٹر ہے
اللہ میاں یہ کیسا پاکستان ہے جہاں اس قدر طبقاتی عدم انصاف ہے ؟
اس پر شہباز شریف کا دعویٰ کہ عام کو رلیف دیں گے
یہ پوسٹ گھوم رہی کہ پاکستان پنجاب کی وزیراعلی نے گیاہ ارب کا جہاز لے لیا انڈین وزیراعلئ نے گیارہ ارب سے پاور پلانٹ لگا دیا جس سے چھ سو یونٹ تک مفت بجلی انڈین پنجاب میں مل گئ
مگر یہ مسلہ اتنا سادہ نہی ہے پاکستان میں پنجاب کی آبادی انڈین پنجاب سے بہت زیادہ ہے وہ تین کروڑ کم تیرہ کروڑ ہیں پنجاب میں ساہیوال پاور پلانٹ تقریباً دو ارب ڈالر کی لاگت سے بنا یہ انڈیا والا تو ساڑھے پانچ سو میگاواٹ کا تھرمل پلانٹ مگر پاکستان والے پنجاب کا تو تیرہ سو میگاواٹ کا مگر اب کوئلہ برآمدی تو وہ تقریباً بند پڑا پاکستان میں تو پیسے لگا کر بھی مفت بجلی نہی مل سکتی ہے آج کے حساب سے تقریباً چھ سو ارب لگا کر بھی پنجاب میں مفت بجلی نہی مل سکی
امریکہ ایران کے درمیان مذاکرات کی نتیجہ خیزی کے مرحلہ پر صدرٹرمپ معائدہ ابراھئمی کوکہاں سے لے آئیے مطلب کے ابھی بھی ان کا خمارختم نھیں ھواوہ کسی خاص ایجنڈا پر گامزن ھیں مگروہ شاید یہ نھیں جانتے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کااختیارپاکستانی عوام نے اپنےحکمرانوں کوبھی نھیں دیااوراس ضمن میں وہ اقبال اور قائید اعظم کےموقف پر کاربند ھیں
ایران کی جنگ بندی کی اطلاعات ملتے ہی چئیرمین اور ممبران ایف بی آر کو دل کے پاس دردیں محسوس ہو رہی ہے۔ اللہ شفائے کاملہ عطا فرمائے اور کام کرنے کی توفیق عطا کرے
وائیٹ ہاوس پر حملہ کیا وہی مائنڈ سیٹ تو نہیں، جو ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ میں کار فرما تھا۔ اب بھی جب امریکہ ایران میں مفاہمت کے امکانات روشن ہوتے ہیں تو وائیٹ ہاوس ٹارگٹ ہوتا ہے۔ یہ وائیٹ ہاوس کے مکین کے لئیے پیغام تو نہیں؟ کیا وہ پھر سے دبائو میں تو نہیں آ جائیں گے؟
🚨دو سو یونٹ تک بجلی مہنگی ہونے جا رہی ہے
شہباز رانا اکانومی کے سئنیر رپورٹر ہیں وہ کہہ رہے آئی ایم ایف کی دستاویزات موجود حکومت لکھ کر معاہدہ کر چکی دو سو یونٹ تک بجلی کے بلوں میں پانچ چھ ہزار اضافہ ہو گا حکومت جھوٹ بول رہی راتب خور بکواس کر رہے ہیں
اقبال نے کہا تھا
ہم کو تو ميسر نہيں مٹي کا ديا بھي
گھر پير کا بجلي کے چراغوں سے ہے روشن
اب یہ ویڈیو زیادہ بامعنی ہو گئی ہے ایک طرف غریب کے بچے ہیں جو ٹیکس دیتے مگر سکول میں سادہ پنکھا بھی میسر نہی دوسری طرف ان بچوں کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے افسر شاہی کے محل نما دفاتر جہاں اتنے اے سی لگے کہ گرمیوں میں سردی لگ جائے
اس ویڈیو کو اتنا وائرل کریں کہ پاکستان کا ہر شہری یہ طبقاتی تقسیم اپنی آنکھ سے دیکھ لے اور ان حکمرانوں کو کچھ شرم آئے
ایک خواہش نُما دُعا ہے کے میرے مُلک میں بجلی کم از کم اتنی سستی ہو جائے کے ایک غریب آدمی بھی اپنے گھر میں اس آگ برساتی گرمی میں AC لگوا کر بے فکری سے دن رات چلا سکے۔
آپ چیک کرو کہ 221 یونٹ بجلی استعمال ہوئی جس کی قیمت سات ہزار مگر بل ان کا تقریباً گیارہ ہزار بنا دیا چار ہزار کے ٹیکس لگا دیے ہیں ساتھ لکھ دیا اس پر پانچ چھ ہزار کی سبسڈی ہے مطلب جلد یہ بل سولہ سترہ ہزار ہو جائے گا
پچھلے سال جب ہم نے بجلی بل کی مہم شروع کی تھی اس وقت یہ بل 8 ہزار آتا تھا مگر تب بہت سے لوگ راتب خوروں کے پیچھے لگ گے مجھے گالیاں دینے لگے کہ میں سب کے بل مہنگے کروانے لگا ہوں اب دیکھ لیں بل کون مہنگے کرتا ہے
ایک بات جو پنجاب حکومت کو سمجھ نہی آ رہی اس وقت عوام اپنی روزی روٹی سے تنگ ہے گھروں کے خرچے پورے نہی ہو رہے روزگار ختم ہو رہے غربت بڑھ رہی عام آدمی بجلی کے بل پورے کرنے سے قاصر ہے اس وقت سب سے زیادہ ضروری عوام کے لیے یہ رلیف کہ بجلی گیس پیٹرول سستا ہو
تہران کے محاذ پر ھونے والی بڑی پیش رفت کا کریڈٹ تو وزیرداخلہ محسن نقوی کو جاتا ھے جو وھاں شٹل ڈپلومیسیپر سرگرم عمل تھے اور یہاں سے ملنے والے گرین سگنل کے بعد ھی فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی تہران پہنچے اب یہاں کیا ھوا کیسے ھوا اس کی تائید تو مارکو روبیو کے بعد خود صدر ٹرمپ کرتے نظر آ رھے ھیں کہ امریکہ ایران معائدہ کے قریب تر ھیں مطلب کہ بریک تھرو ھو چکا ھے بس اب کے کھلے اعلان کا وقت ھوا چاھتا ھے مطلب کے پاکستانی ثالثی کارگر بن چکی ھے جو بڑا کریڈٹ ھو گا