غزہ دنیا سے جدا ایک ٹکڑا بن چکا ہے
جس کی تکالیف سے اس پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نام نہاد امن کے علمبرداروں کو کوئی لینا دینا نہیں۔
اس ترقی یافتہ دور میں بھی جن کی زندگیاں ہر سہولت سے محروم ہیں
یارب ہم سے غزہ کے حالات دیکھے نھیں جارہے ہیں
غزاوی ان حالات کس طرح سہہ رہے ہونگے
آپ ہی ان کی تکلیف سے واقف ہیں
یا اللہ ان پر رحم فرما دیجئے
سب نے انہیں چھوڑ دیا آپ انہیں تنہا نا کیجیے خصوصی اعانت فرمائیے
آمین ثم آمین
سوشل میڈیا کے جتنے نقصات ہیں وہ سب اپنی جگہ درست ہیں
لیکن اسی سوشل میڈیا سے ہمیں ایسے لوگ بھی میسر آئے جن کا ملنا محال تھا
جو اپنے خلوص سے مہربان سلوک سے اجنبی ہونے کے باوجود تسلی کا ذریعہ بن جاتے ہیں
ان کی پرخلوص دعائیں مشورے تسلیاں اس دہکتی زندگی میں شبنم کا کام کرتی ہیں
کبھی کبھی زندگی ایک نقظہ پر آکے رک جاتی ہے ۔۔اس سے آگے آنے یا پیچھے جانے کی کوئی راہ نظر ہی نھیں آتی
دل و دماغ عجیب مخمصے میں پھنس جاتے ہیں
دماغ کا فیصلہ کچھ اور ہوتا ہے
تو دل کچھ اور صلاح دے رہا ہوتا ہے
یوں دل دماغ کی جنگ میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے
حیدرآباد جانا ہوا
اس محل میں جب داخل ہوئی جہاں نظام کی طرز زندگی ہر جگہ بکھری ہوئی نظر آئی۔۔
وہ شاہی ٹھاٹ دولت کا بے دریغ استعمال
سب دیکھ کر بس ایک ہی آیت گردش کررہی تھی
لمن المک الیوم لله الواحد القھار
"آج بادشاہی کس کی ہے؟ صرف اللہ کی، جو یکتا اور سب پر غالب ہے۔
اپنے اندر کے بچے کو ہمیشہ زندہ رکھیں
جو بلاوجہ مسکرا دیا کرتے ہیں
جنہیں کل کا غم نہیں کھاتا
جن پر ماضی اثر انداز نہیں ہوتا
جن کے دل پرندوں جیسے معصوم ہوتے ہیں ۔۔
#معارج_بلندی_کی_طرف_سفر
بعض دفعہ ہمارے ساتھ رہنے والے ہمیں اس مقام پر لے آتے ہیں جہاں انہیں ہم نا چاہتے ہوئے بھی سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں اور اس ڈپٹنے میں
ان کی ہی بہتری مقصود ہوتی ہے
حالات کے خراب ہونے کا رونا سب ہی روتے ہیں
بہت کم ان حالات کو بہتر۔بنانے کی کوشش کرتے
اگر سب مل کر اپنی اپنی حسب استطاعت بہتری کی کوشش کریں گے
تو بعید نھیں کے حالات کا رخ موڑ لیں گے ان شاءاللہ ۔۔
اللہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی و عافیت نصیب فرمائے
دنیا کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں
یا اللہ ان حالات میں ہمیں حق کی سوجھ بوجھ عطا فرمائیے حق پر ثابت قدمی عطا فرمائے
غزاوی زندگی کا وہ حصہ بن چکے ہیں
جسے نظر انداز کر نا یا بھلانا ممکن نھیں
ان کی ثابت قدمی توکل ایمانی قوت اللہ کی خاطر دی جانے والی قربانیاں ان سب نے مسلمانوں کے دلوں میں ان کے لئے ایسا مقام بنادیا ۔۔
جو شاید خونی رشتوں کے لئے بھی دلوں میں نہیں ہوتا۔۔
1/2
غالب آتی ہے، سرکشوں کو جھکاتی ہے
جہاد کے ذریعے شریعت کی حفاظت اور عزت و عصمت محفوظ رہتی ہے۔
جس شخص کو اس سے محبت ہو، اس کی زندگی اور لہجے میں اس کی سچائی نمایاں نظر آتی ہے۔
اور جو اس سے نفرت کرے، اس کے چہرے اور گفتگو میں ذلت و رسوائی 👇