عزم و ہمت کی مثال، باوقار قیادت اور روشن مستقبل کی امید
عوام کی فلاح اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہر قدم ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ ان کی والہانہ قیادت میں ہم ایک خوشحال اور مضبوط کل کی جانب گامزن ہیں۔
عزاداریِ حسینؑ کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی 4700 سے زائد امام بارگاہوں کے باہر سیف سٹیز اتھارٹی کے کیو آر پینک بٹن فعال کر دیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عزادار اس کوڈ کو سکین کر کے فوری طور پر متعلقہ پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچے گی۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے شہریوں نے حکومت کے اس جدید اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔
حکومتِ پنجاب نے نئے بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 750 ارب روپے اور صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 572 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بلدیاتی اضلاع کے لیے پروونشل فنانس ایوارڈ کے تحت 803 ارب 88 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ نچلی سطح پر ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جا سکے۔
#PunjabBudget2026
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال کا قیام ایک بڑا قدم ہے جس سے جنوبی پنجاب اور دیگر صوبوں کے مریضوں کو اب علاج کے لیے دور نہیں جانا پڑے گا۔ اسی طرح لاہور میں شہریوں کو صاف ستھری مچھلی کی فراہمی کے لیے ماڈل فش مارکیٹ بنائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، خانیوال، اوکاڑہ اور بھکر میں جدید زرعی پروسیسنگ پارکس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کینو اور دالوں جیسی مقامی فصلوں کی ایکسپورٹ اور پیداوار بڑھا کر کسانوں کو خوشحال بنایا جا سکے۔
#PunjabBudget2026
محدود وسائل اور ائی ایم ایف پروگرام کے سخت حالات میں وزیرِ خزانہ کی جانب سے پیش کردہ یہ بجٹ بہترین اور متوازن ترین اقدام ہے۔ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی، چیمبرز اور سوسائٹی کے تمام اسٹیک ہولڈر گروپس کی طرف سے اس بجٹ کو غیر معمولی پوزیٹیو فیڈ بیک اور یکساں پذیرائی مل رہی ہے۔ بغیر کسی نئے ٹیکس کے، برآمدات کو انسنٹیو دیے گئے ہیں اور ٹیکسز و ڈیوٹیز کی مد میں عوام کو تقریباً 1500 بلین روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب روڈز ریسٹوریشن پروگرام کے تحت ملتان، وہاڑی دو رویہ روڈ کی تعمیر و بحالی جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے سفری سہولتوں میں بہتری، سفر کے دورانیے میں کمی اور علاقائی رابطوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
صوبائی بجٹ میں پنجاب نے ایک بار پھر خود انحصاری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ پچھلے سال سیلاب کی ناگہانی آفت کا مقابلہ کسی بیرونی امداد یا بھیک کے بغیر صرف اپنے ہی وسائل سے کیا گیا، جو خودداری کی واضح دلیل ہے۔
ترقیاتی آمدن میں گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نئے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 1209 ارب 86 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ عوام پر کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی موجودہ ٹیکسوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔
#PunjabBudget2026
پنجاب حکومت نے اگلے 3 سالوں کے لیے اپنے ترقیاتی اہداف کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سرکاری سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔
صنعت، صحت، زراعت، لائیو سٹاک اور ایکوا فارمنگ جیسے اہم شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو اربوں روپے کا اضافی فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
#PunjabBudget2026
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz has directed authorities to ensure the best possible arrangements and implement strict security measures during Ashura Muharram-ul-Haram.
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر بطور ثالث دستخط کردئے۔
اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif signed the Islamabad Memorandum of Understanding (Islamabad MoU)، as mediator.
The Islamabad MOU has been signed by President of USA Donald J. Trump and Iranian President Masoud Pazeshkian.