رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے۔
(صحیح بخاری، ۲۶۹۲)
[THREAD]
It’s one of my favorite overs bowled in ODI cricket. This is Shoaib vs Ponting duel at Gabba from 2002. This was the first over Shoaib bowled in that match and got Ponting clean bowled with an inswinger on the 6th ball of that over.
A thread on that.
1/
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔
(مسنداحمد،۵۷۰۷)
اہل مدینہ کا حضورﷺ کی بارگاہ میں سلام پیش کرنے کا صدیوں پرانا انداز۔
The most simple and profound rendering of Salaam on Prophet Muhammad PBUH, in Madina that has been practiced for centuries.
آپ ﷺنےفرمایا:
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ میری امت کےکچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں،اور بتوں کی پرستش کریں،اور میری امت میں عنقریب تیس جھوٹے نکلیں گے،ان میں سےہر ایک یہ دعویٰ کرے گاکہ وہ نبی ہے،حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرےبعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔
(ترمذی،۲۲۱۹)
Just to give you an idea of how big that Olympic record javelin throw was from Arshad Nadeem: Length of a football field (91.4m) Arshad Nadeem’s throw (92.97)… 👏👏👏👏 Mubarakaaaan!!!!
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
عورتوں سے نکاح چار چیزوں کی بنا پر کیا جاتا ہے: ان کے مال کی وجہ سے، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے، ان کی خوبصورتی کی بنا پر، اور ان کی دین داری کے سبب، تم دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیاب بن جاؤ۔
(سنن ابی داؤد،۲۰۴۷)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔
(بخاری،۷۲۱)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے ، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔
(صحیح بخاری،۸۸۳)
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ ایسا وقت آنے والا ہے کہ دوسری امتیں تمہارے خلاف ایک دوسرے کو بلائیں گی جیسے کہ کھانے والے اپنے پیالے پر ایک دوسرے کو بلاتے ہیں ۔‘‘ تو کہنے والے نے کہا : کیا یہ ہماری ان دنوں قلت اور کمی کی وجہ سے ہو گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ( نہیں ) بلکہ تم ان دنوں بہت زیادہ ہو گے ، لیکن جھاگ ہو گے جس طرح کہ سیلاب کا جھاگ ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہاری ہیبت نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں ’’ وهن ‘‘ ڈال دے گا ۔‘‘
پوچھنے والے نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ﷺ! وهن سے کیا مراد ہے ؟ آپ ﷺنے فرمایا :
دنیا کی محبت اور موت کی کراہت ۔‘‘
(سنن ابوداؤد، ۴۲۹۷)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے ، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ۔
(صحیح بخاری،۸۸۳)
جب دو تہائی رات گزر جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے اور فرماتے: لوگو! اللہ کو یاد کرو، اللہ کو یاد کرو، کھڑکھڑانے والی آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ایک دوسری آ لگی ہے، موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے۔ موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے“،
(راوی کہتے ہیں)
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! میں آپ پر بہت صلاۃ ( درود ) پڑھا کرتا ہوں سو اپنے وظیفے میں آپ پر درود پڑھنے کے لیے کتنا وقت مقرر کر لوں؟
آپ ﷺنے فرمایا: ”جتنا تم چاہو“، میں نے عرض کیا چوتھائی؟ آپ ﷺنے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے“، میں نے عرض کیا: آدھا؟ آپ ﷺنے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا دو تہائی؟“ آپ ﷺنے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا: وظیفے میں پورا وقت آپ ﷺپر درود پڑھا کروں؟ ۔
آپ ﷺنے فرمایا: ”اب یہ درود تمہارے سب غموں کے لیے کافی ہو گا اور اس سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے“۔
(جامع ترمذی،۲۴۵۷)
رسول اللہ ﷺنے فرمایا:
بیشک دین آسان ہے اور جو شخص دین میں سختی اختیار کرےگا تو دین اس پر غالب آ جائے گا، پس اپنے عمل میں پختگی اختیار کرو۔ اور جہاں تک ممکن ہو میانہ روی برتو اور خوش ہو جاؤ اور صبح اور دوپہر اور شام اور کسی قدر رات میں (عبادت سے) مدد حاصل کرو۔
(بخاری،۳۹)