اپنے پہلو سے وہ غیروں کو اٹھا ہی نہ سکے
اُن کو ہم قصۂ غم اپنا سنا ہی نہ سکے
ذہن میرا وہ قیامت کہ دو عالم پہ محیط
آپ ایسے کہ مرے ذہن میں آ ہی نہ سکے
ہم تو خود چاہتے تھے چین سے بیٹھیں کوئی دم
آپ کی یاد مگر دل سے بھلا ہی نہ سکے
اکبر آلہ آبادی
#اردو_زبان#اردو
جانتے ہو ! دوستی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ کونسا ہوتا ہے، جب دوست کچھ غلط کر رہا ہو۔۔
اگر غلط کرنے سے نہ روکا تو دوست تباہ ہوگا اور اگر روکا تو دوستی !!!
#اردو#اردو_زبان
زندگی کی سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ایک ایماندار انسان ہمیشہ لفظوں کی کشمکش میں ہار جاتا ہے کیونکہ وہ سچ کا پابند ہوتا ہے، جبکہ جھوٹ بولنے والا کچھ بھی کہہ سکتا ہے۔ ✨