السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر زندگی🫶
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں
ایک خوبصورت دن کی ابتدااس دعا کے ساتھ آپ سلامت رہیں اور رب العزت آپکو دائمی خوشیاں عطا کرےاللہ پاک ہمیشہ آپ کانگہبان اور مدد گارہوآمین یا رب العالمین♥️
#صباح_الخيرᅠ#خاتم_النبیین_محمدﷺ#سرمایہ_زیست
الودود
وہ رب جو تمہیں تمہاری کمزوریوں کے ساتھ چاہتا ہے۔
اگر سب تم سے منہ موڑ لیں تو کیا واقعی تم اکیلے رہ جاتے ہو؟
اللہ کا ایک نام ہے الودود جس کا مطلب ہے: وہ ذات جو بے حد محبت کرنے والی ہے ایسی محبت جس میں شرط، مفاد اور مطلب شامل نہیں۔
دنیا کی محبت تمہاری کامیابی دیکھتی ہے، تمہاری طاقت پسند کرتی ہے، تمہاری مسکراہٹ سے جڑی ہوتی ہے، لیکن الودود تمہارے ٹوٹنے سے محبت کرتا ہے۔
جب تم خود کو قابلِ محبت نہیں سمجھتے، جب تم خود سے ناراض ہوتے ہو، تب الودود تمہیں خود سے قریب کر لیتا ہے۔
اللہ کی محبت تمہارے گناہوں سے کم نہیں ہوتی بلکہ گناہ کے بعد شرمندگی دیکھ کر اور بڑھ جاتی ہے۔
تمہاری وہ دعائیں جو صرف دل میں رہ گئیں، تمہارے وہ آنسو جو کسی نے نہ دیکھے، الودود کے ہاں سب محفوظ ہیں۔
اگر تم آج بھی سجدے میں گر سکتے ہو تو اس کی وجہ تمہاری طاقت نہیں اللہ کی محبت ہے۔
الودود
تمہیں اس حال میں بھی چاہتا ہے، جس حال میں تم خود کو قبول نہیں کرتے۔
شکر کے سجدے کی تیاری کر لو!
مبارک ہو!
بہت جلد اللہ تمہیں ہر اس چیز سے نوازے گا جو تم اللہ تعالیٰ سے مانگتے تھے!
﴿وَٱللَّهُ یَدۡعُوۤا۟ إِلَىٰ دَارِ ٱلسَّلَـٰمِ﴾
«سمَّى الله الجنة "دار السلام" لسلامتها من جميع الآفات والنقائص، وذلك لكمال نعيمها وتمامه وبقائه، وحسنه من كل وجه» | اللهم أكرِمنا ووالدينا بدخولها ♥️