جب تک سانس ہے تو ان شاء اللہ جماعت کا خدمت کرتارہوں گا بغیر کسی لالچ کے۔
اوران شاء اللہ مرتے دم تک جماعت کیساتھ اپنے وفاداری کا عہدتجدید کرتارہوں گا۔
@juipakofficial@MoulanaOfficial
Thank you @SohnidhartiR
It took a long time to update you but finally after six months the application that millions of overseas Pakistanis have been waiting for is back.
اگر مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے تو قیامت کی نشانی ہوگی: گورنرکے پی
❌فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی نے جو ٹاسک دیا ہے وہ پورا کروں گا، بات چیت ان سے ہونی چاہیے جو آئین کو مانتے ہیں۔
> گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کی حکومت نے بجٹ میں تعلیم کیلئے 3ارب رکھے تھے، خرچ ایک روپیہ نہیں کیا، وزیر اعلیٰ کی مجبوریوں کا احساس ہے ، اب ان کے سخت جملوں کا جواب نہیں دوں گا، ان سےکہوں گا مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں ۔
❌اگر مولانا تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی، ہم تو انتظار کررہے ہیں کہ مولانا اور گنڈا پور ایک ٹرک پر عوام سے خطاب کریں۔
اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دیدی
📍اور انہیں اب حماس کے ردعمل کاانتظار ہے۔
📍جان کربی نے کہا ہے کہ اگر حماس امریکی تجاویز پر رضامند ہوجائے تو اسرائیل بھی مان جائے گا۔
📍جان کربی ��ے کہا کہ امریکا کی دی گئی تجاویز اسرائیلی تجاویز تھیں، حماس مان جائے تو اسرائیل بھی ہاں کہہ دے گا۔
خیال رہے کہ صدر بائیڈن کے تین مراحل پر مشتمل مجوزہ منصوبے کے
1️⃣ پہلے مرحلے میں 6 ہفتے کی جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، امداد کی فراہمی۔
2️⃣ دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کی بات چیت۔
3️⃣ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔
غزہ میں نسل کشی میں بھارت کا کردار بے نقاب، بھارتی جہاز گولہ بارود لے کر اسرائیل کی طرف گامزن
🔍ڈنمارک میں رجسٹرڈ بھارتی مال برادر جہاز ’ میریان ڈینیکا ‘ 27 ٹن مہلک گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد لے کر چنئی سے اسرائیل کے شہر اشدود کی جانب گامزن ہے ، جہاز نے حوثی باغیوں سے بچنے کیلئے بحیرہ احمر کا مختصر راستہ لینے کی بجائے ایک طویل راستہ اختیار کیاہے۔
🔍4سے 6دن پہلے جہاز کی تازہ ترین لوکیشن بحیرہ روم میں اشدود بندرگاہ/اسرائیل کے قریب تھی، جو ��زہ کی پٹی کے بالکل ساتھ ہے۔ جہاز میں مہلک گولہ بارود کے علاوہ دھماکہ خیز مواد موجود ہے جسے رفح میں بمباری کیلئے استعمال کیا جائے گا جہاں لاکھوں فلسطینی کھلے آسمان تلے کیمپس میں پناہ لیئے ہوئے ہیں۔
🔍گولہ بارود لے جانے والے بھارتی جہاز نے پہلے ’ پورٹ گرانڈے ‘ میں قیام کیا اور اگلا قیام سپین میں ہونا تھا لیکن سپین نے جہاز کو اپنی پورٹ پر لنگر انداز کروانے سے صاف انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں شریک نہیں بن سکتا ، جس کے باعث بھارتیوں کو شرمندگی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا۔
🔍جہاز حیفہ کیلئے روانہ ہوئے جسے بعدازاں اسرائیل کے شہر اشدود کی جانب موڑ دیا گیا جو کہ رفح کے بہت قریب ہے ، جہاں معصوم فلسطینیوں نے کیمپوں میں پنا ہ لی ہوئی ہے ، بھارت نے اسرائیل سے تین بلین ڈالر کے ہتھیار درآمد کیئے جسے پاکستان اور چین کے خلاف استعمال کیا گیا اور اب بھارت اسرائیل کو فلسطین کے خلاف مسلح کر رہاہے جس نے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیاہے ۔
حماس سے جنگ بندی کی صورت میں انتہا ��سند اتحادیوں کی نیتن یاہو کو حکومت گرانے کی دھمکی
🖌️نیتن یاہو حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے 2 وزرا اور اتحادیوں نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔
🖌️نیتن یاہو حکومت میں شامل نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير اور وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مکمل خاتمے سے پہلے جنگ بندی کی گئی تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔
🖌️اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير کا کہنا ہے کہ ہم حماس کو تباہ کیے اور یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر ہونے والی کسی سمجھوتے (ڈیل) کا حصہ نہیں بنیں گے۔
🖌️ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ختم کیے بغیر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کا مطلب دہشتگردی کی فتح اور اسرائیل کی شکست ہو گی۔
🖌️دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں نیتن یاہو کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی سے ملکر تحریک چلانے پر گفتگو
🖌️دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق گفتگو کی۔
🖌️ملاقات میں جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک میں مولانا فضل الرحمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
🖌️اس سے قبل مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو��ے مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔
🖌️سربراہ جے یو آئی نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو، یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے؟
جمعہ 29 ذیقعدہ 1445ھ مطابق 7 جون 2024 کی شام
🌙پاکستان سمیت اکثر دنیا میں کھلی آنکھ سے چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔
🌙پاکستان میں عید الاضحٰی 17جون بروز پیر ہوگی اس سے پہلے نہیں۔
🌙 جمعہ 29 ذیقعدہ کو پورے ایشیا سمیت اکثر دنیا میں رصدگاہی دوربین (ٹیلی اسکوپ) سے بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
🔕 نوٹ :
1⃣ امکان رویت کی یہ خبر محض پاکستان کے لئے ہے۔
2⃣ دنیا میں کن کن جگہوں پر چاند نظر آنے کا امکان ہے کن میں نہیں۔
اس کا نقشہ اگلی پوسٹ میں لگایا جائے گا۔ ان شااللہ!
جو بائیڈن کی تجویز کے بعد اسرائیل نے رفح پر ٹینکوں سے حملہ کر دیا
❌امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات پیش کرنے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح پر ٹینکوں ��ور توپ خانے سے حملہ کر دیا۔
❌اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل تب تک جنگ جاری رکھے گا جب تک حماس کی تباہی سمیت تمام مقاصد پورے نہ ہو جائیں، حماس کا خاتمہ جنگ بندی کے اسرائیلی منصوبے کا حصہ ہے۔
❌اسرائیلی وزیر اعظم نے بدستور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ہم حماس کی عسکری اور گورننگ صلاحیتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
#عوامی_اسمبلی_مظفرگڑھ