شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار گناہ کروانا نہیں،
بلکہ گناہ کے بعد یہ یقین دلانا ہے کہ اب اللہ تمہیں معاف نہیں کرے گا۔
یاد رکھو گناہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، اللہ کی رحمت اس سے کہیں بڑی ہے۔
شیطان کی مت سنو، پلٹ آؤ،
وہ رب آج بھی تمہارا منتظر ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
یا اللہ رب العزت، ہماری تمام پریشانیوں، مصیبتوں، غموں اور بیماریوں کو دُور فرما، ہم سب کو جسمانی، روحانی، ذہنی، قلبی سکون، صحت اور تندرستی عطا فرما، اور ہمارے تمام صغیرہ و کبیرہ گُناہ معاف فرما۔
آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن
احسن بھون ڈگری معاملہ پر اب تک ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ایک بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا اور کچھ روڑ بھی موجود ہے کیونکہ اگر کسی جج جرنیل سیاستدان سے ڈگری کا سوال پوچھا جاسکتا ہے اور اس سوال کے عوض کئی سیاستدان نااہل بھی ہوچکے اور حال ہی میں ایک جج پھٹے چڑھا دیا گیا تو بھون صاحب سے ڈگری کا سوال کیوں نہیں ہوسکتا اور اس معاملہ پر جس طرح جواب شکوہ دیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھون صاحب کی ڈگری میں کوئی نہ کوئی “ لوچا “ ضرور ہے اور اتنے پرانے وکیل اس سوال کا جواب دینے بجائے تپ کیوں رہے ہیں اور اس کا انتہائی سادہ حل ہے کہ کل سویرے نماز فجر سے ویلے ہوکر احسن بھون اپنی ڈگری میڈیا پر جاری کردیں تاکہ کیپٹن صفدر صاحب کو احسن بھون سے معافی کا مطالبہ کیا جاسکے کیونکہ انہوں نے ایک ڈگری ہولڈر پر غلظ الزام لگا کر کیچڑ اچھالا
اے گھوڑا تے اے میدان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
دعا ہے کہ رب کائنات آپ اور آپ سے جڑے تمام رشتوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے، رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے، سلامتی و تحفظ عطا فرمائے اور دنیا و اخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
خود کو وقت دیں، اپنی پسند کی خوشیاں تلاش کریں، کچھ لمحے بےفکری سے گزاریں،
کیونکہ زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ وہی ہے جس میں انسان خود سے بھی محبت کرنا سیکھ لیتا ہے۔
شام غم ہے تیری یادوں کو سجا رکھا ہے
میں نے دانستہ چراغوں کو بجھا رکھا ہے
اور کیا دوں میں گلستان سے محبت کا ثبوت
میں نے کانٹوں کو بھی پلکوں پہ سجا رکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شام بخیر
Good Evening
ہم لوگ بھی کتنے دوہرے معیار کے مالک ہوتے ہیں۔
دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر کہتے ہیں،
" جیسی کرنی ویسی بھرنی"
اور اپنے آپ کو تکلیف پہنچے تو کہتے ہیں،
" اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو آزمایا کرتا ہے "
آواز ِ دروں —•-—
ایک دوسرے سے بات چیت کریں ،گفت و شنید جاری رکھیں ، مسائل حل کرنے کی نیت ھو تو راستہ ضرور نکلتا ھے
حکومتیں اور احتجاج کرنیوالے اناؤں ، ضدوں اور دھڑے بندیوں سے اوپر اٹھیں ،
یاد رھے آپ میں سے کوئ فاتح نہیں ھو گا کیونکہ سب ھار رھے بیں، پہل ھمیشہ ریاست کرتی ھے ،پہل کی جاۓ ۔!
جانی و مالی نقصانات سے بچا جاۓ ، ایک دوسرے کی عزت ِ نفس کو تار تار کرنا کم ظرفی ھے ، کوئ فخریہ کام نہیں
مہنگائ ، بیروزگاری ، ناانصافی اور دھشت گردی کی آگ میں جھُلسا ھوا پاکستان کراہ رھا ھے ، پُکار رھا ھے ، اسکی پُکار سنی جاۓ
عام آدمی پِس چُکا ھے ، اسے آپکے مباحثوں ، ملاکھڑوں ، الزامات ، دھینگا مشتی اور خدمات کا ڈھنڈورا پیٹنے سے کوئ دلچسپی نہیں ، جینا تقریباً ناممکن ھو چکا ،
بروقت علاج نہ کیا جاۓ تو رِ ستے ھوۓ زخم ناسور بن جاتے ھیں ، پھر ساری قوم دھائیوں تک اسکی قیمت ادا کرتی رہتی ھے
تاریخ لکھی جا رھی ھے ، اسے قید کیا جاسکتا ھے نہ روکا جاسکتا ھے ۔۔۔
لاعلاج زخم چھوڑ کر جانیوالے ھمیشہ تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے رھتے ھیں
سول سوسائىٹی ، اھل ِ دل اور اھل ِ درد بیدار ھوں ،
( قومی بیداری اور اذان ِحق )کا تسلسل وقت کی ضرورت ھے ،
جو جہاں بھی ھے ، اپنی آواز بلند کرے ۔۔۔!!!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبحِ بخیر
یا اللہ رب العالمین، ہمیں ہر دکھ, تکلیف, ذلت, رسوائی, مصیبت اور پریشانی سے محفوظ فرما، اپنے لامحدود خزانوں سے رزق حلال, صحت, طویل عمر, خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرما، اور ہمیں دنیا و اخرت میں سرخرو فرما۔
ﺁﻣﯿـــــــــــﻦ
ﯾﺎرب ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہُ
صبح بخير
یا اللہ رب العزت، ہمیں قلبی سکون عطا فرما، اپنے شکر گُذار اور فرمانبردار بندوں میں شامل فرما، اور ہمیں ایمان سے لبریز، محتاجی سے دُور اور عزت و برکتوں سے بھرپُور طویل زندگی عطا فرما۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
کچھ خسارے ایسے ہوتے ہیں جن کی تلافی وقت بھی نہیں کر پاتا, انسان زندگی میں بہت آگے نکل جاتا ہے، بہت کچھ حاصل کر لیتا ہے، مگر دل کے کسی خاموش کونے میں ایک کمی ہمیشہ باقی رہتی ہے۔
وہی کمی، جسے نہ کوئی نیا تعلق بھر پاتا ہے، نہ کوئی نئی خوشی مٹا پاتی ہے۔
کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر دل سے کبھی رخصت نہیں ہوتے، انسان جینا سیکھ لیتا ہے، بھولنا نہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر و جمعہ مبارک
اللہ تعالی بزرگ و برتر، ہم سب کی زندگی کو اپنی رحمتوں، برکتوں اور خوشیوں سے معمور فرمائے، ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے، گناہوں کو معاف فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
انسانی روبوٹس کی پیداوار کے سلسلے میں امریکہ ، جاپان اور چین کو دنیا میں سب سے آگے سمجھتا جاتا ھے
حالانکہ ۔۔
انسانی روبوٹس کی تخلیق ، فنی مہارت ، پیداوار ، اور ان میں دن بدن جدت لانے کیلئے پاکستان امریکہ اور جاپان سے بہت آگے ھے
ھمارے پاس ھر شعبۂِ زندگی میں مختلف النوع انسانی روبوٹس کا بڑا ذخیرہ موجود ھے جسمیں مسلسل اضافہ جاری ھے
اس عظیم کامیابی کے لئے محدود وسائل کے باوجود دھائیوں سے دن رات ایک کر کے وطن ِ عزیز کا نام روشن کرنیوالے انتظامی ، ریاستی ، سیاسی ، ابلاغی اور مذھبی ادارے خراج ِ تحسین اور خصوصی انعامات کے حقدار ھیں۔۔!!
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر
یا اللہ رب العالمین، ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما، تنگدستوں کے رزق میں وسعت فرما، بیماروں کو شفاءکاملہ عطاء فرما، ہمیں ہمیشہ صبر و شکر کرنے والا بنا اور ہماری دنیا و آخرت سنوار دے۔
آمین یارب العالمین
1947 میں پاکستان آزاد ہوا تو واحد صوبہ جس کا بجٹ سرپلس میں تھا وہ پنجاب تھا، پنجاب نے اس وقت کراچی کو بنایا وفاق کو قرض دیا پھر 1951 میں بلوچستان کا پہلا ترقیاتی پروگرام پنجاب کے پیسوں سے شروع ہوا، یہ وہ تاریخی حقائق ہیں جن پر بات نہیں کی جاتی اور اس میں سب سے بڑا قصور پنجابی اشرافیہ کا ہے کہ یہ بتانا ضروری نہیں سمجھا کہ دوسرے صوبوں اور وفاق کیلئے پنجابیوں نے کیا نہیں کیا!!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
اللہ رب العزت سے دعا ہےکہ ہم سب کی زندگی خوشیوں سے معمور، کامیابیوں سے بھرپور، اور ہماری ہر صبح پُرنور و مسرور ہو۔
آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن یارب العالمیـــــــــــــن
افغان طلبہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے والے دونوں ہائی کورٹس کے ججز حضرات سے التماس ہے کہ افغان خود کُش حملہ آوروں کے خلاف بھی کوئی ایک آدھ حکم امتناعی جاری فرمادیں، ہمارے بچے شہید ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ صرف خواب دیکھتا رہا کہ وہ ایرانی قیادت کو اغوا کرکے ایران سے لے جائے گا اور اس خواب کے نتیجے میں چنگی مار بھی کھائی اور معیشت بھی گھوڑے لگوا لی۔
آج سعودیہ نے وہ کر دکھایا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر چھاپہ مارا اور حوثی دہشت گردوں کے مرکزی راہنما محمد علی الحوثی کو بمعہ سینکڑوں پاسدارانوں کے گرفتار کرکے سعودی عرب لے گئے۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
باقی تفصیلات کے لئے ولاگ کا انتظار فرمائیں
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر
یا اللہ تعالی بزرگ و برتر، ہمیں اور ہمارے پیاروں کو دنیا و آخرت کے تمام معاملات میں خیر و عافیت و برکت عطا فرما، اور دنیا کی مشکلات، آزمائشوں، رسوائی، غموں، اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما.
آمین ثم آمین
یا رب العالمین