After I die,
bury me in the dark.
Let the worms forget my name,
let the stars turn their backs.
Do not pray for me.
Do not lie.
Say I was hungry,
say I was cruel,
say I was real.
After I die,
leave me to the silence
I was always closer to it than to love.🍁🍂
چاروں طرف میلوں تک کوئی انسان نہ بستا ہو،
اور نہ کوئی شور شرابہ ہو اتنی خاموشی ہو کہ پھول کھلنے کی آہٹ بھی آئے،
آوازیں ہوں تو پرندوں کی بارش کی پتوں پہ گرنے کی
ہوا کی سرسراہٹ اورتتلیوں کے پروں کی ہوں
چاند صرف مجھ سے بات کرے
اور ستارے جھلمائیں مجھ سےکبھی کوئی ملنے نہ آئے🍁🍂
بُجھا دو یہ تاروں کی قِندیل،
فانُوس، ماہِ درخشاں،
تصور کی اس جھلملاتی جھیل کو
تیرگیِ میں چھپا دو
کہ یہ روشنی میری آنکھوں کو خیرا نہ کر دے
مجھے نیند سی آ رہی ہے
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی
جیسے احساں اتارتا ہے کوئی
دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غم
جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی ۔۔
گلزار۔۔ 🍁🍂
اس عمر کے بعد اس کو دیکھا!
آنکھوں میں سوال تھے ہزاروں
ہونٹوں پہ مگر وہی تبسم!
چہرے پہ لکھی ہوئی اداسی
لہجے میں مگر بلا کا ٹھہراؤ
آواز میں گونجتی جدائی
بانہیں تھیں مگر وصال ساماں!
سمٹی ہوئی اس کے بازوؤں میں
تا دیر میں سوچتی رہی تھی
کس ابر گریز پا کی خاطر
میں کیسے شجر سے کٹ گئی تھی
کس چھاؤں کو ترک کر دیا تھا
میں اس کے گلے لگی ہوئی تھی
وہ پونچھ رہا تھا مرے آنسو
لیکن بڑی دیر ہو چکی تھی۔🍁🍂
پروین شاکر ۔۔
کیا عجب اتفاق ہے
کہ آج 13 فروری فیض احمد فیض کا یومِ پیدائش ہے اور آج لیجنڈ ضیاء محی الدین کا یومِ وفات ہے۔
فیض کی شاعری کے ساتھ کیسا گہرا رشتہ تھا۔💔😥
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ نصیب عطا فرمائے ۔آمین