چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قیوم آباد سے ایم نائن موٹروے تک 39 کلومیٹر طویل سگنل فری شاہراہ بھٹو کا افتتاح اور کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد کوریڈور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
@BBhuttoZardari#ShahrahEBhuttoByPPP
پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کے ذریعے جمہوری عزم کا اعادہ کرے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن، کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں وقار مہدی، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ؛ رؤف ناگوری، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن؛ ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، انفارمیشن سیکریٹری کراچی ڈویژن؛ اور ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، جو پیپلز پارٹی ویمن ونگ کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں�� سمیت ضلع صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کا ماحول اتحاد، وابستگی اور پارٹی کی جدوجہد سے گہری جذباتی نسبت کا عکاس تھا۔
شرکاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان قربانیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئینی حقوق کے تحفظ اور عوام کے وقار کو مضبوط کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، پیپلز پارٹی کی تاریخ ثابت قدمی، ہمت اور عوامی خدمت کے بے مثال جذبے سے عبارت ہے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کی ایک تاریخی تحریک ہے جو انصاف، شمولیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر قائم ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس بار یومِ تاسیس کو پوری جوش و خروش اور فخر کے ساتھ منایا جائے گا اور ماضی کی شانِ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے پارٹی کے عزم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جا سکے۔
ٹی ایل پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس سومرو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری سے ملاقات کے بعد یونس سومرو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سنئیر نائب صدر حاجی مجید، جنرل سیکرٹری تیمور سیال اور یونس سومرو کے بھائی کریم سومرو بھی موجود تھے۔
یونس سومرو نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ادی فریال تالپور اور پارٹی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یونس سومرو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی لیاری میں مزید مضبوط ہوگی۔ ��عید غنی
اس وقت کراچی سمیت پورے سندھ اور پاکستان میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعید غنی
اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جو پیپلز پارٹی پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔ وقار مہدی
کراچی: نیشنل گیمز کے حوالے سے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو
نیشنل گیمز نومبر میں ہوں گے، افتتاح صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کریں گے۔ سردار محمد بخش مہر
نیشنل گیمز میں صوبوں کی 7 اور محکموں کی 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ صوبائی وزیر کھیل
18 سال بعد نیشنل گیمز کراچی میں ہو رہے ہیں، تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیر کھیل سندھ
نیشنل گیمز کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ سردار محمد بخش مہر
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر E اسپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں۔ سردار محمد بخش مہر
نیشنل گیمز کے بعد سندھ حکومت اگلے سال سندھ گیمز کرائے گی۔ سردار محمد بخش مہر
Heartiest congratulations to @takaichi_sanae, Japan’s first female Prime Minister. As proud son of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, Pakistan’s and the Muslim world’s first female PM, I know how such milestones inspire generations. I salute every woman who breaks barriers. Pakistan stands with the people of Japan, and with its women, in celebrating this remarkable moment in their democratic journey. Wishing her success in advancing prosperity and women’s empowerment in Japan and beyond. ����🇰🤝🇯🇵
وزیر محنت و سماجی تحافظ سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کی۔
سعید غنی نے انتقال کر جانے والوں کے اہلخانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ��ھی کی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین چنیسر ٹاؤن ندیم خیالی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
��ہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں میں پیدا نہیں ہوتی۔ خداداد صلاحیتوں کے مالک بھٹو صاحب نے اپنی مختصر زندگی میں آنے والے سو سال کا سیاسی منظرنامہ پہلے ہی بیان کر دیا تھا۔ بانیٔ پیپلز پارٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سلام!
“میں اس دورے کے دوران پاکستان کا امن کا پیغام، کشمیر کا پیغام، سندھو کا پیغام اور دہشتگردی کے متعلق ہمارا موقف اقوام متحدہ، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے سامنے لے کر گیا۔ بھارت کوشش کر رہا تھا کہ وہ جنگ کے میدان میں تو ہم سے جیت نہیں سکا تو بیانیہ کی جنگ اور سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکام کردے، مگر میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس محاذ پر بھی پاکستان کامیاب رہا اور بھارت ناکام۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
#ProudOfBilawal