صبح سویرے سکردو 2 سے میثم کاظم جوکہ MWM اور پی ٹی آئی کی متفقہ امیدوار تھے آخر کار اپنا فارم 47 وصول کرنے میں کامیاب ہو گئے اب ان کے مرکزی آفس میں ملاقاتوں اور مبارک باد کا سلسلہ جاری براہ راست
جب آٹا مانگو انصاف مانگو بجلی مانگو تو ہم فوراً انڈیا کے ایجنٹ ہو جاتے ہیں ہماری جیب میں روٹی کھانے کے پیسے نہیں لیکن ہم انڈیا کے ایجنٹ ہیں ہمیں انڈیا پیسے دیتا ہے ! سردار امان کشمیری ۔۔۔
انھوں نے پلاننگ کے ساتھ پونچھ ڈویژن کو پہلا ٹارگٹ رکھا ہے انھیں پتہ ہے کہ اگر پونچھ ڈویژن کو قابو میں کر دیا تو باقی ٹارگٹ بہت آسان ہو جائیں گے ۔
میرے بھائیو ، کشمیر کے دل راولاکوٹ کے مسیرو آج اگر تمہیں شکست ہو گئی تو باقی کشمیر میں انھیں تحریک کچلنے میں بہت آسانی ہو جائے گی آج تم پورے کشمیر کے لیے ڈٹے ہوئے ہو ۔
اللّٰہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے استقامت عطاء فرمائے اور سرخرو فرمائے ۔ 🤲
#RightsMovementAJK #Kashmir #AwamiActionCommittee
حرام کھا کھا کہ واقع انسان کی غیرت مر جاتی ہے۔ کرپٹ لوگوں کے لیئے ایک امید کی کرن ان کے اہل و عیال ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگوں نے اتنا حرام کھایا اور کھلایا ہوتا ہے اپنوں کو کہ وہ بھی نہیں بتاتے کہ موصوف گٹر میں ہیں اور جس کو بیانیہ کہہ رہے ہیں وہ جرنیلوں کی غلاظت ہے جو اپنے منہ پر روزانہ ملتے ہیں۔
میرے والد اور ان کی ساری نسل نے ساری زندگی پاکستان کا دم بھرا۔وہ پاکستان کا نام کلمے میں پڑھتے تھے۔شکر ہے میرا باپ اور اس کی نسل کے لوگ آج زندہ نہیں۔یہ حالات دیکھ کر ان کے کلیجے پھٹ جاتے۔جو میں سن رہا ہوں یہ اس پونچھ کی دھرتی پر ہوا جہاں لوگوں نے پاکستان کے لیے زندہ کھالیں کھچوائیں۔مجھے یہ کہنے دیجے کہ جو کچھ مجھے راولاکوٹ سے بتایا جا رہا ہے وہ سب سن کر نریندر مودی مجھے ایک بہتر آدمی لگا۔
شوکت نواز میر اپنی قوم کے لیے بلا معاوضہ لڑ رہا ہے!
نہ کسی عہدے کی خواہش، نہ مراعات کی لالچ صرف اپنی قوم سے وفا نبھا رہا ہے۔
ایسے وفادار لوگ قومی اثاثے ہوتے ہیں، غدار نہیں!!
راولاکوٹ گرینڈ آپریشن سے قبل فلمائی گئی ظلم کی ایک داستان
یاد رہے آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ مکمل بند ہے ، نوجوان ویڈیوز بنا کر اپنی بائیک پر کئی کلومیٹر دور پاکستان کی حدود میں ا کر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں اس لیے حاصل ہونے والی ویڈیوز کئی گھنٹے پرانی ہوتی ہیں
کشمیری عوام کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے اس سے بہتر کیا ہو گا کہ اپنے ہی دو چار پولیس اہلکار مار ڈالے جائیں ۔۔۔
اور پھر اسے جواز بنا کر احتجاج کرنے والی عوام کا قتلِ عام کیا جاۓ ۔۔۔
افسوس کہ تاریخ کے بدترین جرنیل اور سیاستدان ملک پر مسلط ہیں ۔۔۔
#سانحہ_راولاکوٹ
"گولی کیوں چلائی"
یہ پوچھا جائے گا ہر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بتائے اب ہمیں سرکار، گولی کیوں چلائی تھی
گری تھی کون سی دیوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
سبھی ہونٹوں پہ ہے تکرار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھی دشمن کی وہ یلغار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھا جب سامنے ہتھیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہیں تھے یہ وہ۔کوئی اغیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وطن کے وہ بھی تھے غمخوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہتوں پر سربازار، گولی کیوں چلائی تھی؟
کیا ہے پیٹھ پر کیوں وار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ جیتے جاگتے لوگوں کا اک پر امن مجمع تھا
پرندوں کا نہیں تھا ڈار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ انسانوں کے خوں سے پھوٹنے والے فوارے تھے
نہیں پانی کی تھی وہ دھار، گولی کیوں چلائی تھی؟
میرے گلشن کے یہ کھلتے ہوئے کچھ پھول کلیاں تھیں
ذہن کے دائمی بیمار! گولی کیوں چلائی تھی؟
نجانے کتنی آنکھیں اب بھی ان کی راہ تکتی ہیں
سبھی رکھتے تھے یہ گھر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
مٹا ڈالو بھی جو دھبے، لہو ہے پھر بھی بولے گا
تمہیں رینا ہے اب تیار! گولی کیوں چلائی تھی؟
تیرے لشکر میں کوئی ایک بھی مرد مسلماں تھا؟
ہوا ناں ایک سے انکار! گولی کیوں چلائی تھی؟
بڑا چھوٹا تھا عہدیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ کرنل تھا یا صوبیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بھڑک اٹھے گی اب یہ آگ جب بھی سامنا ہوگا
دہکتا جائے گا انگار، گولی کیوں چلائی تھی؟
لہو دینا تو کیا ہم۔کو لہو پینا بھی آتا ہے
کریں جینا تیرا دشوار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
امن خواہش سہی لیکن یہ کمزوری نہیں اپنی
اٹھا لیں ہم بھی اب ہتھیار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
شہیدوں کے لہو پہ سودا بازی ہو نہیں سکتی
بتا اے بزدل و مکار، گولی کیوں چلائی تھی؟
خرم ذیشان ایڈووکیٹ
کوہاٹ
نومبر 30، 2024