صدر ٹرمپ تازہ ترین بیان میں فرما رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوتی یا نہیں ہوتی لیکن ۔۔۔اب لیکن کے آگے غور سے سنیں۔۔کہ " ترکی، سعودی عرب ، پاکستان ، یو اے ای ، قطر ،بحرین سارے Abraham Accord کا حصہ بنیں ۔ جسکا مطلب سارے اکھٹے ہو جاؤ ایران کیخلاف اور اسرائیل کے ساتھ تمیز طریقے سے چلو۔اچھے تعلقات بحال کرو وغیرہ وغیرہ۔ دیکھیں پاکستان کہاں کھڑا ہوتا ہے اب ۔۔۔ یہ ہاتھیوں کی لڑائی میں آگیا ہے ۔۔خدا خیر کرے ۔
کوئٹہ میں اسرائیل اور بھارت کے حمایت یافتہ بلوچ لبریشن آرمی دہشتگردوں کے ٹرین پر حملے نے دل اداس کر دیا، ایسے حملے متوقع تھے اور یہ دہشتگرد ایسے مزید حملے بھی کر سکتے ہیں لیکن کئی دہائیوں سے لگے ہوئے یہ دہشتگرد پاکستانی قوم کی اپنے وطن کے سے محبت سے آج بھی ناواقف ہیں، ہم بطور قوم تم دہشتگردوں کیخلاف لڑیں گے، سینہ تان کر شہادتیں بھی دینگے لیکن تمہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔۔ جب تک ایک بھی پاکستان اپنی رگوں میں وطن سے محبت لے کر جی رہا ہے، وہ لڑے گا تم دہشتگردوں کے ساتھ۔۔۔۔۔ تم دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہو۔۔۔
تمہیں نیست و نابود کیا جائیگا اور بہت جلد کیا جائیگا۔۔۔۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد