🔴ترک ملیت پارٹی سربراہ، دیولت باہچیلی:
کوئی بھی سیاسی کھیل ہمیں اپنی آئندہ صدی کی تعمیر کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
'دہشت گردی سے پاک ترکیے' مغربی طاقتوں کے مسلط کردہ استحصالی نظام کی زنجیریں توڑنے، ان کے کھیل کو ناکام بنانے اور ان کی سازشوں کو ناکام کرنے کے عزم کے ساتھ اٹھایا گیا ایک تاریخی قدم ہے، اور یہ ایسی پالیسی ہے جس سے واپسی ممکن نہیں۔
یوں کہہ لیں کہ اس مقصد کے لیے ہم نے اپنی جان اور پوری ذمہ داری داؤ پر لگا دی ہے۔
• 🇵🇰🇦🇪 پاکستان اور یو اے ای برادر ممالک ہیں، تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں۔
• سوشل میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتا۔
• 🇵🇰🇸🇦 پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ خصوصی اور اسٹریٹجک ہے۔
• سعودی عرب خادمِ حرمین الشریفین، پاکستان محافظِ حرمین الشریفین ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں آپریشن الیون گرج کے تحت مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری !
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن الیون گرج کے دوران گزشتہ دو ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا، اُن کے ٹھکانے تباہ کیے اور اُن کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقہ شاکرو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جبکہ آپریشنز کے دوران متعدد دہشتگردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن الیون گرج کے دوران دہشتگردوں کے زیرِ استعمال دیسی ساختہ بم بھی تباہ کیے جبکہ زمینی اور کواڈکاپٹر کی مدد سے جاری کارروائیوں کے ذریعہ دہشتگردوں کو آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران اِس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال محفوظ رہیں اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی نافذ کردہ نئی ویزا پالیسی یہودی برادری کے خلاف نفرت کو ہوا دینے والے غیر ملکی افراد کو امریکا آنے سے روکے گی: امریکی وزیر خارجہ
تفصیلات جانیے: https://t.co/WtNHH7Hr9u
#DailyJang#USA#Trump
مارخور کی اطلاع پر آزاد کشمیر پولیس کی کاروائی - مظفر آباد کو تباہی سے بچا لیا گیا‼️‼️
🔺مارزخور نے آزادکشمیر کی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن الیکشن کے دن کالعدم ایکشن کمیٹی کاروپ دھاڑ کر کچھ گڑ بڑ کریں گے۔
🔺آزاد کشمیر پولیس نے اس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے کل رات کوہالہ چیک پوسٹ پر اسلحہ سے بھڑی گاڑی پکڑ لی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے آفس میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بارشوں اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے 10 ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس مختلف مقامات پر تعینات ہیں،نیپا چورنگی، ڈرگ روڈ انڈرپاس، قائدآباد، فلاح ناز اور نیٹی جیٹی پر پمپس نصب ہیں۔کے پی ٹی انڈرپاس، سب میرین انڈرپاس، سندھ اسمبلی، ناظم آباد انڈرپاس اور 4K چورنگی پر بھی پمپس تعینات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل طور پر فعال رکھے جائیں۔
#TOKAlert #KarachRain #MurtazaWahab
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا پرامن انعقاد جاری ہے،عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر الیکشن کے پرامن انعقاد کی ویڈیوز شیئر کردی،لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہوکر "شیر" کو ووٹ ڈال رہے ہیں،"رونا دھونا پارٹی" کا وجود کہی نظر نہیں آرہا، عظمیٰ بخاری
افغانستان کے سابق رکنِ ولسی جرگہ بکتاش سیاوش نے کہا ہے کہ طالبان اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ اسلام کو بدنام کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق طالبان کو مخصوص مقاصد کے لیے برقرار رکھا گیا ہے اور اہداف مکمل ہونے پر وہ اقتدار سے محروم ہو جائیں گے۔
بریکنگ:
سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے۔