سقوط ڈھاکہ کے تین مرکزی کردار ہیں
1۔ جنرل یحییٰ خان 2۔ ذوالفقار علی بھٹو اور 3۔ شیخ مجیب۔
سچ یہ ہے کہ پاکستان کروڑوں انسانوں کی جس تمنا اور قیادت کے جس وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوا اور انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔ جب تک اس نظام کو تبدیل کرکے عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا سانحات کو روکنا کار محال ہے۔ ظلم و جبر کے گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سانحہ سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے۔
مجھے خوشی ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسرائیل کی مذمت نہ کئے جانے کا سوال اب عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی راہنما بھی پوچھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ خود پی ٹی آئی کارکن اور سپورٹر بھی فکرمند ہیں کہ جب عمران خان کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ہر طرح کی ٹوئیٹ ہو رہی ہے تو اسرائیل کی مذمت کیوں نہیں؟
اس وقت پاکستان میں اگر کوئی حقیقی اپوزیشن لیڈر ہے تو وہ حافظ نعیم صاحب ہیں!
کوئی ریاست مخالفت پراپیگینڈا نہیں ✔️
صرف عوام کی بات ✔️
حکومت کو رگڑتے اور PTI کو بھی ✔️
ناجائز یا جھوٹی تنقید نہیں کرتے ✔️
قوم پرستی نہیں کرتے ✔️
میں اس بیان پر حافظ نعیم صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں
ابھی کچھ دیر قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں سخت قابل مذمت ہے۔
میں نے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر بھی جماعت اسلامی بلکہ پوری قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ اور کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ وزیراعظم سے کہا کہ آزاد کشمیر کی تشویشناک صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ احتیاط کا برتاؤ کیا جائے۔ حکومت ذمے داری کےساتھ اس معاملے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالے اور ایسا کوئی بیانیہ جو صرف چند لوگ کے زیر اثر ہے اسے تمام کشمیریوں کا مؤقف نہ سمجھا جائے۔ ہم نے وزیراعظم سے کہا کہ کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا غیر ذمے دارانہ رویہ ملک اور کشمیر کاز کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور دشمن اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
Rescue missions during flash floods are risky. Alkhidmat team is responding to Pakistan Floods 2025. Remember our team and victims in your prayers.
#AlkhidmatFloodResponse
Rescue missions during flash floods are risky. Alkhidmat team is responding to Pakistan Floods 2025. Remember our team and victims in your prayers.
#AlkhidmatFloodResponse
جاگتے رہیں، چوکنے رہیں-
غزوہ احد میں کچھ مسلمانوں کو لگا کہ جنگ ختم ہوگئی ہے، اس کے بعد دشمن نے حملہ کر دیا اور نقصان پہنچایا
#Pakistan_humisha_Zindabad 🇵🇰
پاکستان گلوبل فری لانسنگ انڈسٹری کا اہم ترین رکن ہے، آج لاکھوں افراد فری لانسگ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سالانہ 400 ملین ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ لاتے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات پہلی بار بمشکل 3 ارب ڈالرز تک پہنچی ہیں، یہ سب کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ہیں، اس ماحول میں جب افراد اور ادارے اقتصادی بحران کے شکار ملک میں ڈالرز لانے کی کوشش کررہے ہیں تو انٹرنیٹ کی سست رفتار ان کے راہ کی رکاوٹ بن رہی ہے، لوگ میڈیکل رپورٹس تک نکالنے سے قاصر ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں حکومت ملک اور قوم کو کہاں لے جانا چاہتی ہے؟ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے یا سرمایہ منتقل کریں گے؟
#انٹرنیٹ_بھی_مانگےآزادی
پاکستان میں اگر کسی سیاسی جماعت میں ایک عام کارکن باقاعدہ انتخابی پراسس سے گزر کر سربراہ کے عہدے تک پہنچ سکتا ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے۔۔۔
حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کے لیے نیک تمنائیں۔
پہلے ہی کہا تھا جو جیتے اسے جیتنے دو جو ہارے اسے ہارنے دو، میری جیتی ہوئی سیٹ پر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے۔ لہذا اپنے ضمیر اور اپنی جماعت کی اخلاقی روایات کے مطابق اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں اور مطالبہ کرتاہوں کہ ہمیں ہماری ساری جیتی ہوئی سیٹیں واپس کی جائیں۔
کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، شہرکو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے 200 پارکس بحال کررہے ہیں، جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز میں اسٹریٹ لائٹس روشن ہورہی ہیں، کچرا اٹھانے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔۔ ان شاءاللہ اپنے 9 ٹاؤنز کو کراچی کے مثالی علاقوں میں تبدیل کریں گے