اک خواب تھا جو بکھر گیا، اک عکس تھا جو مٹ گیا،
ہم جیت کر بھی ہار گئے، یہ درد دل میں گٹ گیا۔
نہ نیند پوری، نہ خواب اپنے، نہ اشکوں کا کوئی مول،
ہم جاگتے ہی رہ گئے باغی، نہ رات آئی، نہ دن ڈھلا! 💔✨
#اردو_زبان
یہ ع ش ق نہیں ــــــــــــ کر سکوں گی ___ میں
ہوا بھی تو اعتراف نہیں کر سکوں گی میں
اپنے خلاف کیا تجھ کو کیونکہ ____ علم تھا
خود کو تیرے خلاف نہیں کر سکوں گی میں
#اردو_زبان
تری تلاش کے ماروں کی نیند پوری ہو
ذرا تو بیٹھ کہ پیروں کی نیند پوری ہو
وصال کرکے جدائی کا نام تک نہ رہے
پھر اتنا جاگیں کہ برسوں کی نیند پوری ہو
ترا بچھڑنا کہ بس جاگنے کی دوری پہ ہے
تو کیسے خوف کے ماروں کی نیند پوری ہو
اسامہ ضریز
#اردو_زبان
میری تشنگی کو بجھا کبھی پھرے کب تلک دل دربدر
تیرے سوا نا کوئی رازداں دلربا نا ہمسفر
دل بجھا بجھا سا ہے میرا تو دکھے تو ملے تسلیاں
لمحے ملیں قرار کے میرا ہاتھ تھام لے جو اگر
#اردو_زبان
راستے بھر کی رفاقت بھی بہت ہے جان من
ورنہ منزل پر پہنچ کر کون کس کا آشنا
خلق شبنم کے لیے دامن کشا صحراؤں میں
کیا خبر ابر کرم ہے صرف دریا آشنا
احمد فراز ۔۔
#قافلہ_ادب
وہ بے وفا ہے تو کیا مت کہو برا اس کو
کہ جو ہوا سو ہوا خوش رکھے خدا اس کو
نظر نہ آئے تو اس کی تلاش میں رہنا
کہیں ملے تو پلٹ کر نہ دیکھنا اس کو ۔۔!!!
#اردو_زبان
جُستَـجُو کھوئے ہوؤں کی عُمر بَھر کرتے رہے
چـاند کـے ہم رَاہ ہم ہر شَـب سـفر کـرتے رہـے
راستوں کا عِلم تھا ہم کو نہ سِمتوں کی خبر
شـہـر نا مـعلـوم کـی چـاہـت مـگـر کـرتے رہے
#اردو_زبان
خوشبو کو ترک کر کے نہ لائے چمن میں رنگ
اتنی تو سوجھ بوجھ مرے باغباں میں ہے
حیرت سے دیکھتا ہے سمندر مری طرف
کشتی میں کوئی بات ہے یا بادباں میں ہے
#اردو_زبان
جا بجا دل کو لگانے سے کہاں بھولے گا،
ہم کو وہ شخص بلانے سے کہاں بھولے گا…🥀
ہاں، کئی روز سے وہ یاد نہیں آیا مگر…
وہ فقط یاد نہ آنے سے کہاں بھولے گا…
#اردو_زبان
دلِ ب��بادکوبربادکہاں تک رکھتے
جانےوالےتجھےھم یاد کہاں تک رکھتے
اب تیرےھجرکی باتیں نہیں سنتاکوئی
ھم لبوں پرتیری رُودادکہاں تک رکھتے
بڑی مشکل سےنکالا ھےتیری یادوں کو
اپنےگھرمیں انہیں آبادکہاں تک رکھتے
کارِدُشوار تھی دوبارہ محبت لیکن
خود کوبیکارتیرےبعد کہاں تک رکھتے
#اردو_زبان
رنگ و رَس کی ہَوَس اور بس
مسئلہ دسترس اور بس
یُوں بُنی ہیں رَگیں جِسم کی
ایک نس، ٹس سے مس اور بس
سب تماشائے کُن ختم شُد
کہہ دیا اُس نے بس اور بس
کیا ہے مابینِ صیّاد و صید
ایک چاکِ قفس اور بس
اُس مصوّر کا ہر شاہکار
ساٹھ پینسٹھ برس اور بس
#اردو_زبان