عجب رسم ہے چارہ گروں کی محفل میں
لگا کر زخم نمک سے مساج کرتے ہیں
غریبِ شہر ترستا ہے اک نوالے کو
امیرِ شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں
#بھوک_تہذیب_کے_آداب_بھلا_دیتی_ہے
یہاں ہوس کے پجاری سیاہ راتوں میں
سفید جسموں کا جیون سیاہ کرتے ہیں
یہاں پہ ناچتے پیروں کی تھاپ بکتی ہے
یہاں پہ جاگتی آنکھوں کے خواب بکتے ہیں
یہاں پہ پھول سے ہونٹوں کی پیاس بکتی ہے
یہاں پہ جسم ہیں بکتے شباب بکتے ہیں
#بھوک_تہذیب_کے_آداب_بھلا_دیتی_ہے#سوچ_کا_سفر#میرا_پاکستان
محبت جتنی خوبصورت ہے
اتنی خوفناک بھی ۔
ایک اجنبی کو آپ کا مالک بنا کر تمام تر طاقت اس کے ہاتھ میں دے دیتی ہے ۔ دکھ دینے کی،
خوشی دینے کی،
اداس کرنے کی طاقت.💙
#سوچ_کا_سفر#انجم
ایسے میں دِل کسے دھائی دے
جب وہ حَدّ ِنظر ہر سِمت ہر سُو
جَا بَہ جَا ہم کو یوں دِکھائی دے
جیسے جُگنو انَدھیر راتوں میں
ٹمِٹمِاۓ وَ روشنائی دے
میرا دعوہ ہے دھڑکنِ جاناں
ایک اِک پل مجھے سُنائی دے💙
#سوچ_کا_سفر#انجم
دل ضدّی ہے
اس کو کچھ نہ کہو
آئینوں سے چہرے مانگے
اور ناکام پھرے
چہروں میں آئینے ڈھونڈے
اور بدنام رہے
زخموں کی ٹیسیں سہتا ہے
کرچیں کنکر کانٹے چُن کر
خوش رہتا ہے
رہ لینے دو
جانے کن لہروں میں بہتا ہے
جو کہتا ہے کہہ لینے دو!
اس کو کچھ نہ کہو!
#سوچ_کا_سفر#انجم
کمال ہے پوٹن جو امریکی صدر سے ہاتھ نہیں ملاتا، جس نے عمران خان کو ایک چنگڑ سے ذیادہ اہمیت نہیں دی تھی وہی صدر پوٹن شہباز شریف سے ایسے گرمجوشی سے ہاتھ ملا رہا ہے جیسے دو لنگوٹئے یار برسوں بعد ملے ہوں۔ 👇🔥🏃🏻♂️
#جپسی