دہلی کی رسوائے زمانہ تہاڑ جیل میں 8 سال سے قید ہماری یہ کشمیری بہنیں غاصب بھارت کے سامنے مزاحمت کی علامت ہیں، بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ ان کی قریبی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ کو 30، 30 سال قید کی سزا دی ہے۔ کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدوں کا اعتبار کرنے کے بجائے زیادہ موثر انداز میں مقبوضہ وادی کا مقدمہ لڑے۔
ملک بھر میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام اور اختیارات کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر دھرنے جاری ہیں۔ خصوصاً پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوام کے شعور میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ حکمران خاندان کی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے تمام اداروں پر صوبائی قبضہ کرلیتے ہیں۔ دس دس سال انتخاب نہیں کراتے اور مجبوراً اعلان کرنا پڑے تو تمام اختیارات چھین لیتے ہیں۔ یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب میں یونین کونسل کے چئیر مین کا انتخاب بھی براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں ہوگا۔ غیر جماعتی بنیاد پر کونسلروں کے انتخاب ہوں گے اور پھر دولت، دباؤ، دھمکیوں کے ذریعے اپنی پارٹی میں شامل کروایا جائے گا۔ یہ فسطائیت ہے۔ 15 جنوری سے پورے ملک میں بدل دو نظام ریفرنڈم کروائیں گے۔ عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔ ان شاءاللہ
#بلدیاتی_کالا_قانون_نامنظور
یکساں نظام تعلیم پر اتنی واضح فکر۔
ایک ایک لفظ قوم کی امنگوں کا ترجمان
ضرور سنیے۔
حافظ نعیم الرحمن کا جماعت اسلامی ڈیجیٹل میٹ میں کارکنان سے خطاب ۔
#JIDigitalMeetup
“𝐇𝐮𝐦 𝟐 𝐒𝐚𝐚𝐥 𝐦𝐞𝐢𝐧 𝟐𝟎 𝐋𝐚𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐣𝐚𝐰𝐚𝐧𝐨 𝐤𝐨 𝐅𝐫𝐞𝐞 𝐈𝐓 𝐂𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞𝐬 𝐊𝐚𝐫𝐰𝐚𝐞𝐧 𝐆𝐞!” ✊ — 𝐇𝐚𝐟𝐢𝐳 𝐍𝐚𝐞𝐞𝐦-𝐮𝐫-𝐑𝐞𝐡𝐦𝐚𝐧
This is our political vision, our welfare vision, and our Pakistan’s future. I challenge every political party —Do the same kind of politics, if you can!
#banoqabil #HafizNaeemurRehman
Hafiz Naeem ur Rehman sets startup support for youth and IT training for housewives as next-phase priorities of Bano Qabil towards Pakistan’s digital revolution.
Hafiz Naeem ur Rehman, Patron-in-Chief of Bano Qabil Pakistan, shared his vision for empowering youth and housewives while addressing the historic “Bano Qabil Lahore Startup & Excellence Summit 2025,” organised by Alkhidmat. The event celebrated innovation, achievement, and youth empowerment through digital excellence under the Bano Qabil initiative.
He commended the potential and IT enthusiasm of Pakistani youth, noting that over 1.2 million have registered for free IT courses under Bano Qabil. He pledged to extend this opportunity to at least 2 million young aspirants and announced startup support for youth and IT training for housewives as the next-phase priorities of Bano Qabil towards Pakistan’s digital revolution.
#banoqabil #HafizNaeemurRehman #BanoqabilGameChanger #AlkhidmatFoundation
In today’s digital age, IT education isn’t a privilege, rather it’s the right of every daughter.
Through #BanoQabil, Jamaat-e-Islami is empowering young women with the skills to lead Pakistan into a brighter future!
#BanoQabilGujrat
Islamabad witnessed a historical gathering today for Bano Qabil Entry Test! 🇵🇰
Several thousand young IT aspirants ready to take aptitude test at F-9 Park (Gate 4).
#BanoqabilIslamabad
باجوڑ کے علاقے خار میں آئی ڈی پیز کے لیے لگائے گئے کیمپ کا دورہ ، آپریشن سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں یہ 23 واں فوجی آپریشن ہے اگر امن قائم ہونا ہوتا تو اب تک قائم ہو چکا ہوتا لیکن تاریخ یہی بتاتی ہے کہ اس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، حکومتی اور سیکیورٹی ادارے جلد از جلد لوگوں کو واپس اپنے گھروں میں بسائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی اور الخدمت کے ذمہ داران،کارکنان اور رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سب دیگر وابستگیوں کو پسِ پشت ڈال کر الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے رضاکار بن کر متاثرین کی مدد کریں اور قوم کو مشکل سے نکالیں۔
Register now: https://t.co/iseFJEMHhN
#AlkhidmatFoundation #volunteers #AlkhidmatFloodResponse #FloodsInPakistan #PakistanFloods2025 #disasterresponse
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ، اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔
جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور 15 ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود رہے ہیں۔
انہوں نے مزاحمتی قیادت کو یقین دلایا کہ الخدمت فاونڈیشن کل بھی اہل غزہ کے شانہ بشانہ تھی اور آئندہ بھی رہے گی۔ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم اس اہم موڑ پر اہل پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ ہم اسماعیل ہنیئہ، یحیی سنوار اور غزہ کے 60 ہزار شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ حماس اور اہل غزہ نے طاغوت کی مزاحمت کر کے پوری امت کے لیے ایک قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اسرائیل اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی سرزمین مکمل طور پر فلسطینیوں کا وطن ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر صرف ایک ریاست کا جائز وجود ہے اور وہ فلسطین ہے۔ اس سرزمین کے ایک انچ پر بھی اسرائیل کا وجود ناقابل قبول ہے۔
پاکستانی موقف دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین اور القدس کی مکمل آزادی تک اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
حماس کے سربراہ حسن درویش نے اہل فلسطین کی جانب سے جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ماضی میں بھی امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے، اور آئندہ بھی ہم ان سے کلیدی کردار کی توقع رکھتے ھیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے عوام لاکھوں کی تعداد میں اپنے تباہ حال گھروں کو واپس لوٹیں گے۔ بحالی اور تعمیر نو کے کام میں ہم پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر فلسطین کی آزادی کی آواز اٹھا تے رہیں گے۔ بین الاقوامی شہرت رکھنے والی ممتاز شخصیات کا ایک وفد تشکیل دیا جائے گا جو اہم ممالک کا دورہ کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی رابطہ کریں گے۔
ملاقات کے فورا بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو غزہ کے متاثرین کے لیے فوری طور پر 10 ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ری بلڈ غزہ کے نام سے امدادی مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مہم میں 15 ارب روپے کی لاگت سے غزہ میں تعمیر نو کے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔