گبیکا کپیسول کا زہریلا نشہ ۔ جنوبی پنجاب کی نئی تباہی
جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع جس میں خاص طور پر ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں ایک خاموش لیکن انتہائی تیز رفتار وبا پھیل رہی ہے جس کا نام ہے گبیکا کیپسول کا نشہ۔
یہ کیپسول دراصل پریگابالین نامی دوا پر مشتمل ہے جو اکثر ڈاکٹر اعصابی درد ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف مرگی کے علاج کے لیے تجویز کرتے ہیں۔
یہ دوا دماغ کے اعصابی نظام میں کیلشیم چینلز سے منسلک ہو کر درد کے سگنلز کو روکتی ہے اور اعصابی خلیوں کی حساسیت کم کرتی ہے۔
لیکن جب یہی دوا گلی محلوں میں بغیر کسی ڈاکٹری نسخے فروخت ہونے لگے اور اسے کم عمر بچے نشے کے طور پر استعمال کرنے لگ جائیں یہ ایک عام سا کپیسول بھی زہر بن جاتا ہے ۔۔
جنوبی پنجاب میں اس نشے کا طریقہ یہ ہے کہ چار سے پانچ گبیکا کیپسول توڑ کر سٹنگ انرجی ڈرنک میں ملا کر اس بوتل کو پی لیتے ہیں ۔
سٹنگ میں پہلے سے کیفین اور شکر موجود ہے جو پریگابالین کا اثر بہت زیادہ تیز کر دیتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں یہ وبا اس طرح سے شروع ہوی پہلے کم عمر بچوں کو اس کاعادی کیا گیا انہیں جسم فروشی اور پھر مختکف جرائم میں استعمال کیا گیا ۔۔
اب خود سوچیں ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ایک کیپسول 75 سے 300 ملی گرام ہوتی ہے۔ نشہ کرنے والے ایک بار میں چار یا اس سے زیادہ کیپسول لیتے ہیں جو کہ مجموعی خوراک کو خطرناک حد تک بڑھا دیتے ہیں جس سے کتبا شدید ریکشن اتا ہے ۔
ڈی جی خان کے سرکاری اسپتال روزانہ کی مریض پریگابالین اوورڈوز کے کیس ایمرجنسی میں اتے ہیں جن میں اکثریت کم عمد بچوں کی ہوتی ہے ۔۔
یہ نشہ کس حد تک خطرناک ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پریگابالین دماغ کے GABA ریسیپٹرز پر اثر کرتی ہے بالکل اسی طرح جیسے الکوحل اور نیند کی دوائیں کرتی ہیں اور زیادہ مقدار میں یہ سکون اور خوشی کا جھوٹا احساس پیدا کرتی ہے۔
جسکی وجہ سے عالمی ادارہ صحت اور یورپی ادویات ایجنسی دونوں نے اسے غلط استعمال کے لحاظ سے انتہای خطرناک قرار دیا ہے۔
جب اسے سٹنگ کے ساتھ لیا جاتا ہے تو دونوں کمیکل مل کر سانس لینے کے مرکز پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ طبی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ پریگابالین جب کسی اور نشے یا محرک کے ساتھ لی جائے تو بے ہوشی اور کوما کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور ایسے 88 فیصد کیسوں میں دوسرا کمیکل بھی موجود ہوتا ہے۔
پاکستانی میں نشہ چھڑانے کے مراکز میں آنے والے مریضوں میں 51 فیصد پریگابالین کے ساتھ افیون بھی استعمال کرتے تھے اور 39 فیصد ٹراماڈول یا کوڈین بھی لیتے تھے۔ جس کے استعمال سے سانس کی نالی مفلوج ہو سکتی ہے اور موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
پنجاب کے اضلاع میں پریگابالین کی بڑی مقدار میں پکڑیں کی گئیں اور جب تک انتظامیہ نے بغیر نسخے فروخت پر پابندی لگائی تب تک لاکھوں افراد اس کی لت میں پڑ چکے تھے۔
جنوبی پنجاب میں صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین اس لیے ہے کہ یہاں نہ ڈرگ اتھارٹی سرگرم ہے نہ میڈیا کوریج ہے اور نہ کوئی بڑا ردعمل موجود ہے۔ ڈرگ انسپکٹر اپنی منتھلیاں لیتے ہیں ۔
یہ نشہ آئس سے کم نہیں بلکہ ایک اہم پہلو میں زیادہ خطرناک ہے اور وہ یہ کہ اسے دوا کے نام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ بچہ سوچتا ہے یہ دوائی ہے نشہ نہیں۔ والدین کو شک نہیں ہوتا۔ دکاندار دھڑلے سے بیچتا ہے۔ پاکستان میں اکثر فارمیسیاں یہ دوا بغیر نسخے فروخت کرتی ہیں جو اس بحران کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ا سے اپیل ہے اس دوا کو صرف ہسپتال کے اندر موجود فارمیسز پر رکھا جاے اور جب تک اسی ہسپتال کے ڈاکٹر کا نسخہ نہ ہو اس وقت تک کپیسول نہ دیاجاے ۔۔
صرف اس چھوٹے سے اقدام سے ہم ہزاروں جانیں بچا سکتے ہیں ۔حکومت ادارے سب کچھ کر سکتے ہیں اک پاکستانی ٹک ٹاکر کی چوری ہوتی ہے وزیراعلی کے اک نوٹس پر چوبیس گھنٹے سے پہلے چور بھی پکڑا جاتاہے اور سامان بھی برامد کر لیا جاتا ہے ۔۔
مگر اس کپیسول سے کتنے بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں حکومت کو کوی فکر نہی ہے ۔
دل کو پانی کر دینے والا منظر
فلسطینی غزا کے ایک قیدی کو بتایا گیا کہ اس کا پورا خاندان اسرائیلی بمباری میں جان کی بازی ہار گیا لیکن رہائی کے بعد وہ اپنے خاندان اور بچوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔
نہ کسی نے جوتے کو دیکھا اور نہ کسی نے سٹائل کی تعریف کی
نہ کسی نے کہا آپ کتنے ہینڈسم ہیں
مگر کارکردگی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہیں
کیونکہ دنیا بھر میں حکمرانوں کی تو بس کارکردگی دیکھی جاتی ھے سٹائل اور ڈائیلاگ تو ناٹک کرنیوالوں کے دیکھے جاتے ھیں
👍شہباز شریف 👍
زندہ باد
جیسے ہی آپ اپنے ساتھ چمٹی ہوئی رکاوٹیں دور کرتے ہیں تب وہ حسن ظاہر ہوتا ہے جو تخلیق ہی آپ کیلئے کیا گیا ہوتا ہے
——————————————
- حِينَ تُزِيلُ القَيدَ الِذي عَلِقَ بِكَ ،
يَظْهَرُ الجَمَالُ الذِي خُلِقَ لَكَ ..!!
@MaryamNSharif Jiti raho meri behen.. Meri maa
Allah ap ko jazay kheer ata kary...
Dill sy dheeron duaa... Allah apko slamat rakhy .. Jesy ap hamary liyemehnat kar rahi... Allah isi tarah apko dunya akhrat ki bhalaiyan dy 🫀
دریائے فرات کے کنارے اگر کتا مرے گا تو حضرت عمر ذمہ دار ہوں گے تو آپ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ملک میں کچھ ہوگا اور وزیراعلی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ میں رات کو سو نہیں پاتی، مجھے اپنے عوام کی فکر رہتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کا خطاب
بینظیر بھٹو نے یہ ڈریس اپنے آفیشل وزٹ کے دوران پہنا ایک تصویر میں جارج بش اور دوسری میں ہیلری کلنٹن ساتھ ہیں۔
اور ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یہ تصویر ان جیالوں کے لیے ہے جو مریم نواز کو ان کے پرائیویٹ فنکشن میں تیار ہونے پر اوور ڈریسڈ کہہ رہے ہیں۔