نہ ہے فکر گردشِ آسماں نہ خیالِ جاں مجھے پھر یہ کیسا ملال ہے،
یہ سوال ہے،
وہ سوال جسکا جواب ہے
میری زندگی، میری زندگی کا سوال ہے،
یہ سوال ہے،
میں بچھڑ کے تجھ سے بلندیوں پے جو پست ہوں
یہ عروج ہے کے زوال ہے،
یہ سوال ہے!!
🥀🥀
کسی بشرمیں ہزارخامی
اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا،
کسی بشر کا جو راز پاو
یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا،
اگر مناری کو لوگ آئیں
تمیں کریدیں ، تمیں منائیں
تمہاری ہستی کے گیت گائیں تمیں کہیں کہ
بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کردو ،
تو چپ ہی رہنا ۔!!
میں یہ جانتے ہوئے بھی تیری انجمن میں آیا
کہ تجھے میری ضرورت کھبی تھی نہ ہے نہ ہوگی،
جو گلہ کیا ہے تم سے تو سمجھ کہ تجھ کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کھبی تھی نہ ہے نہ ہو گی،
#nfak