#RamadanMubarak
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
یا سیدی آپ کو بھی ماہ رمضان کی برکتیں رحمتیں مبارک ہوں۔
اللہ پاک آپ کا سایہ شفقت ہم سب پر ہمیشہ سلامت رکھے آمین
بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (ﷺ) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے۔
(سورہ آل عمران)
#MawlidConference2026
حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثتِ مبارکہ کائنات کی تاریخ کا وہ عظیم ترین موڑ ہے جس نے انسانیت کو معبودانِ باطل کی بندگی سے نکال کر خدائے واحد کی عبادت اور حقیقی آزادی کا شعور عطا کیا۔ آپ ﷺ کی آمد انسانی حقوق کی سب سے پہلی اور کامل ضمانت ہے
#MawlidConference2026@TahirulQadri
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبیﷺ مبارک ہو۔مینارِ پاکستان کی تاریخی عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد پردلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ #MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
تاجدارِ مدینہ ﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات نے نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانات اور ماحولیات تک کے حقوق کا تعین کیا۔ آپ ﷺ کی سیرت دنیا کے لیے وہ (Universal Charter of Peace) ہے جس پر عمل کر کے آج بھی دنیا کے تمام مصائب اور جنگوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے
#MawlidConference2026@TahirulQadri
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا سب سے نمایاں پہلو آپ ﷺ کا "خلقِ عظیم" ہے۔ آپ نے اپنے بدترین دشمنوں کو بھی فتحِ مکہ کے موقع پر عام معافی دے کر عفو و درگزر کی وہ لازوال مثال قائم کی جس کی نظیر دنیا کی پوری انسانی تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQIOfficial
جلیل القدر علماء و مشائخ کی منبر و محراب سے بصیرت افروز گفتگو। سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں زندگی گزارنے کا پیغام شرکاء کے دلوں میں اتر رہا ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
لحنِ داؤدی میں مدحتِ سرورِ کونین ﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔ نعت خواں حضرات کے دلکش ترنم اور "یا نبی سلام علیک" کی صداؤں سے ماحول پر وجدانی کیفیت طاری ہے۔#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
مینارِ پاکستان کا تاریخی میدان 43 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی درخشندہ روشنائیوں سے جگمگا اٹھا ہے۔ ہر طرف ایمان افروز فضا اور آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
انسانیت کی فلاح اور معاشرتی امن کی کلید سرورِ دو عالم ﷺ کے اسوہٴ مبارکہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہمارا باطن منور اور ظاہری عمل خوبصورت بنتا ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
آپ ﷺ کے راستے پر چلنا ہی حقیقت میں اندھیروں سے نکل کر نور کی طرف آنے کا نام ہے۔ جو دل سنتِ رسول ﷺ کا مسکن بن جائے، اسے پھر دنیا کی کوئی ناامیدی گمراہ نہیں کر سکتی۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
شبِ میلاد کے اس روح پرور موقع پر منارِ پاکستان میں موجود لاکھوں خواتین، بچوں، بزرگوں اور جوانوں کی باادب موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ منہاج القرآن نے امت میں ادبِ مصطفیٰ ﷺ اور تعظیمِ رسالت کی روح کو ازسرِ نو بیدار کیا ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
عالمی میلاد کانفرنس ایک ایسا عالمی گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ اور ہر نسل کے مسلمان مل کر درود و سلام پیش کرتے ہیں اور منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس ہر سال دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ اسلام امن، سلامتی اور بقائے باہمی کا دین ہے
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
دلوں کو گرماتا جذبۂ عقیدت! مینارِ پاکستان کے احاطے میں امڈتا ہوا یہ جمِ غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ حبِ رسول ﷺ ہی امتِ مسلمہ کا اصل سرمایہ اور پہچان ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
بندگی کی معراج اور طاعت کی روح اتباعِ مصطفیٰ ﷺ میں پنہاں ہے۔ جب قدم سنتِ نبوی کے نقشِ پا پر جم جاتے ہیں، تو روح کو وہ بالیدگی ملتی ہے جو انسان کو دنیاوی فکروں سے آزاد کر دیتی ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
شبِ میلاد کے اس مبارک لمحے میں جب پورا لاہور نعرہٴ رسالت سے گونج رہا ہوتا ہے، تو ہر مومن کا دل مدینہ منورہ کی یادوں سے معطر ہو جاتا ہے۔ یہ کانفرنس درحقیقت حبِ مدینہ اور شوقِ زیارتِ مصطفیٰ ﷺ کی ایک تجدید ہے۔#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور مشائخِ عظام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ امت کا مشترکہ اور سب سے مضبوط اثاثہ ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
عالمی میلاد کانفرنس ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ہماری عزت، سرفرازی، اور دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف تاجدارِ کائنات ﷺ کی آستانہٴ عالیہ سے وابستگی اور ان کے احکامات کی پابندی میں پوشیدہ ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
منارِ پاکستان کے عظیم الشان پنڈال میں ہونے والا ذکرِ مصطفیٰ ﷺ اور نعت خوانی کا سلسلہ دلوں کے زنگ کو دور کرتا ہے اور انسانی روح کو تازگی عطا کرتا ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و تجدیدی کاوشوں نے میلاد النبی ﷺ کے جشن کو ایک عالمی تعلیمی، تربیتی اور اصلاحی مہم میں تبدیل کر دیا ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس اسی عظیم تربیتی سفر کا سب سے بڑا سالانہ پڑاؤ ہے۔
#MawlidConference2026@TahirulQadri@MQI_Official