وہ پیکر جمال ہے کمال ہے
وہ حسن بے مثال ہے کمال ہے
وہ پوچھتے ہیں آپ کیوں بدل گئے
یہی مرا سوال ہے کمال ہے
مجھے حرام ہے شراب کا نشہ
تمہیں لہو حلال ہے کمال ہے
یہ ماند پڑ رہا ہے آفتاب کیوں
یہ کچھ دیوں کی چال ہے کمال ہے
رقیب کو برا بھلا میں کیوں کہوں
وہ صرف ہم خیال ہے کمال ہے
🌻🌻
زندگی بہت مختصر ہے!
رنجشیں رکھنے ، نفرتیں پالنے اور وقت
ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے
جتنا جی سکتے ہو مُسکرا کر جیو، معاف کرو
محبت بانٹو اور نیکی کماؤ کیونکہ؛
ایک دن صرف یادیں باقی رہ جائیں گی!
• 💜
پرندے جب کھاتے ہیں تو ان کا سر جُھک
جاتا ہے،اور جب پیتے ہیں تو ان کی نگاہ آسمان کی طرف اٹھ جاتی ہے۔
یہ عاجزی اور انکساری کی خوبصورت
مثال ہےاللہ تعالیٰ ہمیں عاجزی اور انکساری عطا فرمائے۔۔۔! 🕊️
اُنہیں کہنا۔۔!
کہ ھم نے
چھوڑ دی ضد
اُن سے ملنے کی۔۔
تقاضے تشنگی کے
ساحلوں پہ چھوڑ آئے ھیں
ھمیں معلوم ھے
بے درد موسم کی رضا کیا ھے؟
ھم اپنے خواب سارے
پانیوں پہ چھوڑ آئے ھیں۔۔۔!!!
🌻🌻
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتى ہوں تقدیر کی سختیوں سے اور حالات کے اچانک پلٹ جانے سے۔
اے میرے رب! مجھے، میرے اہلِ خانہ کو اور تمام امتِ مسلمہ کو ہر رنج و الم سے محفوظ فرما۔
اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں تاب نہ ہو۔
آمین ثم آمین
🤲