پاکستان مسلم لیگ نون کی گورنمنٹ کے وزیر اطلاعت اور نشریات عطا اللہ تارڑ صاحب نے
عزازی براؤڈ کاسٹنگ سرٹیفکیٹ سے نوازا اس پر میں اپنی پارٹی اور اپنی پاکستان کی گورنمنٹ کا نہایت ہی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ادنی سا ورکر کو یاد رکھا 🙏🙏 🇵🇰🇵🇰
#یوتھیا_ہٹاو_دہشتگردی_مکاو
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دریائے سندھ کے پانی کو خطے کی زندگی قرار دیا، اور اس حق کو چھیننے کی کوئی بھی کوشش جنگ کے مترادف سمجھی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ
کراچی
جنرل سیکرٹری لندن مسلم لیگ (ن) عمران سعید کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی گورنر سندھ سید نیہال ہاشمی صاحب سے ملاقات
گورنر سندھ سید نیہال ہاشمی صاحب نے عمران سعید کا اور تمام کارکنان کاشکریہ ادا کیا اور ان کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا
گورنر سندھ سید نیہال ہاشمی صاحب نے تمام کارکنان سے گفتگو کی ان کے مسائل کو سنا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے حوالے سے کراچی میں سعودی سفارتخانے میں تقریب
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب کے ہمرا جنرل سیکرٹری لندن مسلم لیگ (ن) عمران سعید ، جوائنٹ سیکرٹری لندن مسلم لیگ (ن) عامر اعوان کی کراچی میں سعودی عرب کے سفارتخانے آمد
سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب نے کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیۓ دعا کی
سب ممالک کے سفیروں کی تقریب میں شرکت @AdeelAsifPkOne@MaryamNSharif@ASNsharif@NawazSharifMNS
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر یورپی کونسل انتونیو لوئس سانتوس دا کوستا اور صدر یورپی کمیشن ارسلا گرتروڈ وان ڈیر لیین سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس دا کوستا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا گرتروڈ وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح پر بڑھتے ہوۓ باہمی روابط پر اظہارِ اطمینان کیا۔
وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے جی ایس پی پلس( +GSP) کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے ساتھ مسلسل روابط جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم سے اظہار کیا۔
رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یورپی یونین کی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
جمہوری اصول اپنی جگہ اور جمہوریت کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ پرامن احتجاج کے نام پر قانون سے تجاوز کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ اس حوالے سے بالکل واضح ہے کہ پرامن احتجاج کا حق قانون کے تابع ہے۔ اگر اس کی مزید وضاحت کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کی جائے گی۔ البتہ یہ بالکل طے ہے کہ اسلام آباد کے اوپر حملہ آور ہونے والے کسی بھی تماشے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کا فی الحال گورنر راج کا کوئی فیصلہ نہیں ہے البتہ پی ٹی آئی سے مذاکرات اور انگیجمنٹ کی ہماری کوششوں کو ہمیشہ حیلے بہانوں سے ٹالا گیا۔ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اسلام آباد پر چڑھائی اور لانگ مارچ کی اب کوئی گنجائش نہیں، وفاق پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے جس سے ملک کا بین الاقوامی وقار مجروح ہوتا ہے یہ تماشا اب ہر صورت بند ہو گا۔
سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے حوالے سے کراچی میں سعودی سفارتخانے میں تقریب
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب کے ہمرا جنرل سیکرٹری لندن مسلم لیگ (ن) عمران سعید ، جوائنٹ سیکرٹری لندن مسلم لیگ (ن) عامر اعوان کی کراچی میں سعودی عرب کے سفارتخانے آمد
سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے موقع پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی صاحب نے کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیۓ دعا کی
سب ممالک کے سفیروں کی تقریب میں شرکت
"اپنی چھٹ، اپنا گھر" اقدام کے تحت، ماشاءاللہ، پچھلے ڈھائی سالوں میں 200,000 سے زیادہ گھر مکمل ہو چکے ہیں۔
پہلی بار، ایک سرکاری پروگرام "اپنی چھٹ، اپنا گھر" اسکیم کو اقوام متحدہ (UN-Habitat) نے تسلیم کیا ہے۔
پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے غیر متزلزل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خلیج کی صورتحال کے پیشِ نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کے پیش رفت پر اعلیٰ سطحی اجلاس
اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائیگی۔
وزیراعظم کی سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنے کی ہدایت
اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے فیول سبسڈی اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کر دی جائے گی، جبکہ ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے پٹرول پر ریلیف حاصل کیا جاسکے گا۔
وزیراعظم کی چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت
عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے، وزیراعظم
وزیراعظم کی ملک بھر میں عوامی نمائندوں اور رضاکاروں کو عوام کی رہنمائی کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت
رضاکار عوام کو فیول سبسڈی اسکیم کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں، وزیراعظم
وزیراعظم کی فیول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیا آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم کو تیز رفتاری سے چلایا جائے، وزیراعظم
فیول سبسڈی اسکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعظم
اسکیم کی کامیابی کے لیے عوام کو بروقت معلومات اور رہنمائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم
اسلام آباد ریجن میں اسکیم کے آغاز سے آج سہ پہر تک 6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہو چکے ہیں، اجلاس کو بریفنگ
موصول ایس ایم ایس میں سے 42 ہزار 933 درخواست گزار پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کے لیے کامیابی سے رجسٹر ہو چکے ہیں، بریفنگ
فیول سبسڈی اسکیم کے لیے رجسٹریشن میں صرف چار معلومات درکار ہوں گی، بریفنگ
شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کا صوبہ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ اس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے درکار چار بنیادی معلومات ہیں، بریفنگ
فیول سبسڈی اسکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ https://t.co/DtHRULhMfQ پر دستیاب ہیں، بریفنگ
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاءاللّٰہ تارڑ، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
آج بیگم کلثوم نواز صاحبہ کی برسی کے موقع پر ہم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی شفقت، وقار، صبر اور لازوال خدمات کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال کے ارکانِ صوبائی اسمبلی کی ملاقات
ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان
ارکانِ اسمبلی کو ساہیوال میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
صوبائی ارکانِ اسمبلی نے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا۔
ارکانِ صوبائی اسمبلی کا پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراجِ تحسین
ارکانِ صوبائی اسمبلی کا ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین 'نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام پر اظہارِ تشکر
ساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہارِ تشکر
پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ارکانِ صوبائی اسمبلی
ساہیوال میں عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔ ارکانِ اسمبلی
ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ مریم نواز شریف
نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ مریم نواز شریف
نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔ مریم نواز شریف
In just five days, Anti-Corruption Punjab has arrested 110 officers red-handed while taking bribes across Punjab.
CM Maryam Nawaz had made it clear from day one: there will be no mercy for officers involved in bribery. They will be arrested, and they will lose their jobs.
پنجاب میں کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس!
◀: لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کار روائی ختم نہیں ہوگی جو ہاتھ عوام کے پیسے کی طرف بڑھے گا، وہ ہاتھ روکا جائے گا