وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایکس پوسٹ
🦐 پنجاب اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل! الحمدللہ!
پنجاب میں پہلی مرتبہ مربوط شرمپ فارمنگ اسٹیٹس، یعنی جھینگوں کی افزائش کے جامع مراکز، قائم کیے جا رہے ہیں۔ مظفرگڑھ کے علی والی اور شاہ گڑھ، جبکہ سرگودھا میں واقع یہ تین مراکز مجموعی طور پر 5,600 ایکڑ پر محیط ہیں اور ان میں 1,000 تالاب شامل ہیں۔
تحقیق و ترقی کے ایک منفرد منصوبے کے طور پر شروع کیے گئے جھینگا فارمنگ کے آزمائشی پروگرام نے پہلے ہی نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تقریباً 300 ایکڑ پر پھیلے لگ بھگ 200 تالابوں میں جھینگوں کے 2 کروڑ 70 لاکھ بچے ڈالے جا چکے ہیں، جبکہ پیداوار 300 میٹرک ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ تیار ہونے والے جھینگوں کا وزن 20 سے 40 گرام ہے، جو اس اختراعی منصوبے کے حوصلہ افزا نتائج کی عکاسی کرتا ہے۔ پنجاب میں جھینگوں کی تیسری الیکٹرانک نیلامی کے دوران علی والی میں 1,025 روپے فی کلو کی حوصلہ افزا بولی بھی موصول ہوئی ہے۔
جدید مشینری سے مکمل طور پر آراستہ اور شمسی توانائی سے چلنے والے یہ فارمز، ٹیکنالوجی پر مبنی، توانائی کی بچت کرنے والی اور پائیدار آبی پرورش کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ پنجاب اور پاکستان میں پہلی مرتبہ جھینگا صنعت کا ایک مربوط پیداواری و تجارتی نظام تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہیچریاں، جھینگوں کے بچوں کی افزائش کے مراکز، فیڈ ملز، آبی پرورش سے متعلق مصنوعات اور خدمات کے مراکز، پراسیسنگ کی سہولیات، کولڈ اسٹوریج اور نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔
ایک اور تاریخی اقدام کے تحت پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ جھینگا فارمنگ کے لیے 45,000 ایکڑ اراضی کی نشان دہی اور نقشہ بندی کی گئی ہے۔ یہ زمین نجی شعبے کو لیز پر دی جائے گی، جس سے نجی سرمایہ کاری، تجارتی بنیادوں پر جھینگا فارمنگ اور آبی پرورش کی صنعت کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے کے بے مثال مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ انقلابی اقدام پنجاب میں ایک بالکل نئی صنعت کے قیام کی بنیاد ہے۔ جدید مشینری، قابلِ تجدید توانائی، سائنسی تحقیق، آبی پرورش کے جدید طریقوں اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے ہم ایک پائیدار اور برآمدات پر مبنی جھینگا صنعت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ صنعت سرمایہ کاری کو راغب کرے گی، روزگار پیدا کرے گی، دیہی آبادیوں کو معاشی طور پر بااختیار بنائے گی اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔
پنجاب، جدت اور اب تک بروئے کار نہ لائی گئی صلاحیتوں کو معاشی مواقع اور دیرپا خوش حالی میں بدلتے ہوئے، پاکستان میں آبی پرورش کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے!
ایک دفعہ میرے ایک پرانے دوست نے مجھے اپنے فارم ہاؤس پر بلایا‘ جو اس نے نیا نیا خریدا تھا۔ اس کے فارم کے باہر اتنی زیادہ قیمتی گاڑیاں کھڑی تھیں کہ مجھے پارکنگ کیلئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔
میں بہت دور گاڑی پارک کر کے دس منٹ پیدل چلتا ہوا فارم تک گیا تو راستے میں پارک شدہ گاڑیوں کے ماڈلز دیکھ کر حیران ہوتا گیا کہ اتنی مہنگی اور نئے ماڈلز کی گاڑیاں بھی اس ملک میں لوگوں کے پاس ہیں۔ لوگوں کے پاس کتنی دولت ہے!
خیر‘ جب اندر گیا تو وہاں ایک اور دنیا آباد تھی۔ وہاں چند لوگ‘ جو مجھے جانتے تھے‘ میرے پاس آ کر بیٹھ گئے اور ملکی معیشت اور حالات پر بات کرنے لگے۔
میں اکثر اس طرح کے ہجوم میں خاموشی سے باتیں سنتا رہتا ہوں اور اپنی دانشوری کو قابو میں رکھتا ہوں۔ کبھی کوئی مجھے کہتا تھا کہ سنائیں جی! ملک کے کیا حالات ہیں‘ ملک کدھر جا رہا ہے‘ ہمارا کیا بنے گا‘ تو میں پوری ایمانداری اور سنجیدگی سے اپنی دانشوری شروع کر دیتا۔ ایک آدھ منٹ کے بعد وہ مجھے ٹوک کر کہتے کہ آپ رکیں‘ ہم بتاتے ہیں۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ وہ میری بات نہیں سننا چاہتے تھے بلکہ مجھے متوجہ کرنے کیلئے ویسے ہی سرسری طور پر پوچھ لیتے کہ بتائیں کیا چل رہا ہے۔ مجھے دیر سے سمجھ آئی کہ دراصل وہ اپنی سنانا چاہتے ہیں۔ اب میں خاموش ہو کر ان کی سنتا ہوں۔
اُس محفل میں بھی یہی ہوا۔ جب انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا چل رہا ہے تو میں نے اُلٹا ان سے کہا کہ آپ بتائیں‘ آپ سب کاروباری لوگ ہیں۔
پھر انہوں نے ملک اور معیشت کی وہ تصویر پیش کی کہ بندے کا دل کرے کہ بس دنیا ابھی ختم ہو جائے۔ کتنی بری زندگی یہ سب گزار رہے ہیں!
میں نے کچھ دیر تک ان کا یہ منظرنامہ برداشت کیا اور پھر کہا کہ اگر پاکستان اتنا ہی برا ہے یا اکانومی تباہ ہو گئی ہے تو یہ سب پیسہ آپ نے کہاں سے کمایا ہے؟
میرے اس دوست نے‘ جس کے فارم ہاؤس پر ہم بیٹھے ہیں اور جس کی قیمت کم از کم ایک ارب روپے ہو گی‘ یہ پیسہ کہاں سے کمایا ہے؟ آپ لوگوں کی سینکڑوں لگژری گاڑیاں جو باہر پارک ہیں‘ آپ نے کہاں سے خریدی ہیں؟ پاکستانیوں نے دبئی میں دس ارب ڈالرز کی جائیدادیں خریدیں‘ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا؟
خواجہ آصف کے بقول‘ آج کل پاکستانی افسر پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر اچکزئی نے تو اسمبلی میں کہا ہے کہ تیس ہزار افسروں نے بیرونِ ملک شہریت لے رکھی ہے۔ کینیڈا پاکستانی افسران اور ان کے بچوں سے بھرا پڑا ہے۔ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا جو انہوں نے باہر منتقل کیا؟
میں آپ سب کو جانتا ہوں۔ آپ ارب پتی نہیں تو کروڑ پتی ضرور ہیں۔ دس کروڑ سے کم قیمت کی گاڑی باہر نہیں کھڑی۔ آپ سب کی گاڑیوں میں سب سے پرانی گاڑی میری ہے‘ وہ بھی دفتر کی دی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود آپ سب لوگ اس ملک اور اس کی معیشت سے مایوس ہیں؟ حیرت ہے! اور ناشکری کسے کہتے ہیں‘ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کہا ہے کہ انسان ناشکرا ہے۔ جو گفتگو آپ کر رہے ہیں یہ ناشکری ہے۔
تھوڑی دیر کیلئے وہاں خاموشی سی چھا گئی اور وہ سب مجھے اکیلا چھوڑ گئے۔ پھر کسی نے نہ پوچھا کہ اس ملک کا کیا بنے گا۔
یہ تین سال پہلے کی بات ہے۔ تین سالوں میں وہ سب دوست مزید اربوں کما کر بھی یہی گفتگو کرتے ہوں گے کہ ملک تباہ ہو گیا‘ رہنے کے قابل نہیں رہا۔
مکمل کالم لنک
https://t.co/4FNVnYK39h
@DunyaNews@roznamadunya

ساہیوال اسٹیشن پر بکریاں ٹریک پر پھرتے ہوئے قراقرم ایکسپریس کی زد میں آنے لگی تھیں,
ڈرائیور صاحب نے ہارن بجا بجا کر بکریوں کو سائیڈ پہ کرنے کی کوشش کی,
پلیٹ فارم پر موجود لوگوں نے بھی بکریوں کو پیچھے کرنے کی کوشش کی مگر بکریاں ٹرین کے آگے بھاگتی رہیں
بلآخر ٹرین کے رکنے کی وجہ سے بکریاں بچ گئیں
عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے جانوروں کو ریلوے ٹریک سے دور رکھا کریں
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔ 40 پرائمری سٹروک سینٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ مزید 17 دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سی ایم سٹروک پروگرام کے تحت 336 فالج زدہ مریض بروقت علاج سے مستقل معذوری سے محفوظ رہے۔
یہ منظر شاہراہ دستور کا ہے ایک جانب آڈیٹر جنرل پاکستان کا آفس ہے جو سارے پاکستان کا آڈٹ کرتا ہے دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت جو آئینی مقدمات کے فیصلے کرتی ہے ان دونوں کے درمیان واقع یہ گٹرگندے پانی سے ابل رہا ہے اور تعفن پھیلا رہا ہے یہ ہمارے سی ڈی اے کی کارکردگی ہے
نا مرغ چنے، نا فرائی چنے،نا مٹن چنے،نا پائے چنے ،ایسے سادے چنے کہاں سے ملتے ھیں راولپنڈی اسلام آباد میں؟
یہ بہاولپور میں ایک مشہور ریڑھی والے المشہور مچھر بھائی کے بنے ھوئے ھیں۔مٹن ،چکن نامی کوئی بکواس نہیں،صرف سادے ناشتے کے چنے.ایسا کوئی پوائنٹ اسلام آباد راولپنڈی میں؟
1947ء میں ہم مہاجر ہو کر آئے تھے، اپنے ساتھ کچھ بھی نہیں لائے تھے، لیکن پنجاب کے لوگوں نے اپنے سینے کھول دیے اور ہمیں سینے سے لگا لیا۔ ہم یہاں سے رکنِ قومی اسمبلی بنتے ہیں، وزیراعلیٰ بنتے ہیں، بار بار بنتے ہیں۔ اب پنجابی ہمارے لیے اور کیا کریں؟ پاکستانی ہمارے لیے اور کیا کریں؟ خواجہ سعد رفیق