Nothing is so necessary for a young man as the company of intelligent women.
Leo Tolstoy, War and Peace
کچھ بھی اتنا ضروری نہیں ہے کسی نوجوان کے لئے جتنا ایک ذہین عورت کا ساتھ۔
لیو ٹالسٹائی
کیا خبر راستے میں رہ جاؤں
سوچتا ہوں کسی سے کہہ جاؤں
اس لیے حال دل نہیں کہتا
کہیں جذبات میں نہ بہہ جاؤں
وہ مجھے بھول تو نہیں سکتے
ہاں اگر ان کو یاد رہ جاؤں
دل نے کچھ بستیاں بسائی ہیں
کاش انہی بستیوں میں رہ جاؤں
احمد مشتاق
جہاں ہم تھے وہاں سے لامکاں نزدیک پڑتا تھا
ہم اپنی بے گھری کی آخری منزل میں رہتے تھے
عجب مزدور تھے ہم زندگی کی کارگاہوں میں
بناتے تھے سہولت اور خود مشکل میں رہتے تھے ۔
شاہد ماکلی
راتیں نیک خیالوں والی اور دن برکت والے
میری پونجی کب لوٹائے گا نیلی چھت والے؟؟
پچھلی رات کے قہر سے ہے پہلے کی بات جمالؔ
اپنی جھولی میں تھے چند ستارے قسمت والے
جمال احسانی
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب خیال
متاعِ جاں ہیں تیرے قول اور قسم کی طرح
گذشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح
جون