Hadees of the day:30
ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللّٰہ ﷺ
آدمی اس بات کو پسند کرتا کہ اس کا لباس اچھا ہو،اسکاجوتا اچھاہو کیا یہ تکبر ہے تو آپ نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ جمیل اور وہ جمال کو پسند کرتا ہےاس لیے آرائش تکبر نہیں البتہ تکبرحق کوقبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے
Hadees of the day :29
رسول اللّٰہ ﷺنے فرمای��
منّت دو قسم ہے ، جس نے طاعت کی منّت مانی ، وہ اللّٰہ (عزوجل) کے لیے ہے اور اوسے پوراکیا جائے اور جس نے گناہ کرنے کی منّت مانی ، وہ شیطان کے سبب سے ہے اور اوسے پورا نہ کیا جائے۔
Hadees of the day: 28
رسول اللّٰہ ﷺنے فرمایا
قیامت کے دن سب سے پہلے خون ناحق کے بارے میں لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا
جس نے کسی معاہد (ذمی) کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھے گا اور بے شک جنت کی خوشبو چالیس برس کی مسافت تک پہنچتی ہے
Hadees of the day:24
رسول اﷲ
صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ
’’میں نے تم کو زیارت قبور سے منع کیا تھا اب تم قبروں کی زیارت کرو، کہ وہ دنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخرت یاددلاتی ہے۔ جو شخص اﷲ (عزوجل) کے ولی سے دشمنی کرے، وہ اﷲ (عزوجل) سے لڑائی کرتا ہے
Hades of day:23
فرمایا میں تمھیں ایسی چیز کی خبر نہ دوں جس کا مسیح دجال سے ��ھی زیادہ میرے نزدیک تم پر خوف ہے؟ ہم نے کہا، ہاں یارسول اﷲﷺ !ارشاد فرمایا:وہ شرک خفی ہے آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے اور اس وجہ سے زیادہ کرتا ہے کہ یہ دیکھتا ہے کہ دوسرا شخص اسے نماز پڑھتے دیکھ رہا ہے
Hadees of the day: 19
حضور اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا:
’’ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور جب مسلمان اپنے بھائی کے ہاتھ کوئی چیز بیچے جس میں عیب ہو تو جب تک بیان نہ کرے ، اسے بیچنا حلال نہیں
فرمایا "بیچنے کے لیے جو دودھ ہو اُس میں پانی نہ ملاؤ".
Hadees of the day: 18
رسول اللّٰہ ﷺ
فرمایا : ’’ہر نشہ والی چیز حرام ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ نے عہد کیاہے کہ جو شخص نشہ ��یے گا اوسے طینۃ الخبال سے پلائیگا۔‘‘ لوگوں نے عرض کی ، طینۃ الخبال کیا چیز ہے؟ فرمایا کہ ’’جہنمیوں کا پسینہ یا اون کا عصارہ (نچوڑ)
ہند بنت عتبہ نے عرض کی یارسول اللّٰہ ﷺمیرے شوہر بخیل ہیں ،وہ مجھے اتنا نفقہ نہیں دیتے جو مجھےاور میری اولاد کو کافی ہو مگر اُس صورت میں کہ اُن کی بغیر اطلاع میں کچھ لے لوں فرمایا: کہ’’اُسکے مال میں سے اتنا تو لے سکتی ہے جو تجھےاور تیرے بچوں کو دستور کے موافق خرچ کےلیے کافی ہو
Hadees of the day: 15
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا
اگر میں کسی کو حکم کرتا کہ غیر خدا کے لیے سجدہ کرے تو حکم دیتا کہ عورت اپنے شوہر کو سجدہ کرے،قسم ہے اس کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد ﷺ کی جان ہے عورت اپنے پروردگار کا حق ادا نہ کر ے گی جب تک شوہر کے کُل حق ادا نہ کرے۔
Hades of the day:14
ارشادِ نبوی ﷺ
جس نے ایک بالشت زمین ظلم کے طور پر لی۔ اﷲ عزوجل اسے یہ تکلیف دے گا کہ اس ح��ہ زمین کو کھودتا ہوا سات زمین تک پہنچے پھر یہ سب اسکے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا اور یہ طوق اس وقت تک اس کے گلے میں رہے گا کہ تمام لوگوں کے مابین فیصلہ ہو جائے۔
Hadees of the day: 13
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا’یہ دین ہمیشہ غالب رہے گا ، جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے کہ یہود و نصاریٰ تاخیر کرتے ہیں
’جب تم میں کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور یا چھوہارے سے افطار کرے کہ وہ برکت ہے اور اگر نہ ملے تو پانی سے کہ وہ پاک کرنے والا ہے
Hadees of the day:12
حضور اقدس ﷺام السائب کے پاس تشریف لے گئے ، فرمایا: ’’تجھے کیا ہوا ہے جو کانپ رہی ہے؟ عرض کی ، بخار ہے ، خدا اس میں برکت نہ کرے ، فرمایا: ’’بخار کو برا نہ کہہ کہ وہ آدمی کی خطاؤں کو اس طرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے مَیل کو.
Hadees of the day: 11
نور مجسمﷺ نے فرمایا
میں نے قصد کیا کہ ایک شخص کو نماز پڑھانے کا حکم دوں اور جو لوگ جمعہ سے پیچھے رہ گئے ، ان کے گھروں کو جلا دوں
ایک روایت میں ہے ’’جو تین جمعے پے درپے چھوڑ ے اس نے اسلام کو پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا۔
Hadees of the day :10
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا
جو بندہ نماز میں ہے ، اﷲ عزوجل کی رحمتِ خاصہ اس کی طرف متوجہ رہتی ہے جب تک اِدھر اُدھر نہ دیکھے ، جب اس نے اپنا مونھ پھیرا ، اس کی رحمت بھی پھر جاتی ہے
Hadees of the day :09
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا
جو بندہ نماز میں ہے ، اﷲ عزوجل کی رحمتِ خاصہ اس کی طرف متوجہ رہتی ہے جب تک اِدھر اُدھر نہ دیکھے ، جب اس نے اپنا مونھ پھیرا ، اس کی رحمت بھی پھر جاتی ہے
Hadees day: 09
ارشادِ نبوی ﷺ اس کی ناک خاک میں ملے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور مجھ پر دُرود نہ بھیجے اور جس کو رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت سے پہلے چلا گیااور اس کی ناک خاک میں ملے جس نے ماں باپ دونوں یا ایک کو انکے بڑھاپے میں پایااور انہوں نے اس کو جنت میں داخل نہ کیا
Hadees day: 08
ارشادِ نبوی ﷺ اس کی ناک خاک میں ملے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور مجھ پر دُرود نہ بھیجے اور جس کو رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت سے پہلے چلا گیااور اس کی ناک خاک میں ملے جس نے ماں باپ دونوں یا ایک کو انکے بڑھاپے میں پایااور انہوں نے اس کو جنت میں داخل نہ کیا
Hadees of the day: 08
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز پڑھ لے تو اپنی نماز کاکچھ حصہ اپنے گھر کے لیئے بھی رکھے کہ الله اس کی نماز کی برکت سے ا س کے گھر میں خیر و برکت رکھے گا ۱؎ (مسلم)
Hadees of the day:06
حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول اللّٰہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتے ہوئے اونگھے تو سولے حتی کہ نیند جاتی رہے کیونکہ جب کوئی اونگھتے نماز پڑھے گا تو نہیں جانے گا کہ شاید دعائے مغفرت کرے تو اپنے کو بددعا دے لے (مسلم،بخاری)
بلی نے کھانا جھوٹا کیا جب حضرت عائشہ نماز سے فارغ ہوئیں تو آپ نے وہاں سے ہی کھایا جہاں سے بلی نے کھایا تھافرمانے لگیں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلی نجس نہیں وہ تو تم پر گھومنے والوں سے ہےاور میں نے رسول اللّٰہ کو دیکھا کہ بلی کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرتے تھے