*CM Punjab Laptop Scheme Phase 2*
تمام درخواست گزار طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ CM Punjab Laptop Scheme Phase 2 میں آپ کی درخواست کا Verified ہونا نہایت ضروری ہے۔
جن طلبہ کی درخواست کا اسٹیٹس Pending، Returned، Not Verified یا Rejected ہے، انہیں انتخابی عمل میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، اور ان کی درخواست مستقل طور پر مسترد بھی کی جا سکتی ہے۔
✅ درخواستوں کی تصدیق (Verification) کی آخری تاریخ 31 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔
تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر CM Punjab Laptop Scheme پورٹل میں لاگ اِن کریں اور اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کریں۔
https://t.co/2LbndnJ3rQ
اگر آپ کی درخواست Verified نہیں ہے تو بلا تاخیر اپنے ڈیپارٹمنٹ یا یونیورسٹی فوکل پرسن سے رابطہ کریں اور تصدیق کا عمل مکمل کروائیں۔
⏳ آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں، اپنی درخواست بروقت Verified کروائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کا آغاز ہو چکا ہے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ مالیت کی زرعی اراضی کاشت کیلئے ملے گی اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کےکامیاب امیدواروں کو فی ایکڑ 50ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی
خواہشمند کاشتکار https://t.co/2cFGUUP16n پر2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں
”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کے امیدوار یکم جون سے 8 جون تک ڈپٹی کمشنر کے پاس اپیل کر سکیں گے 19 جون کو ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ کی لسٹ فائنل ہوگی، 30 جون سے لینڈ ��سٹری بیوشن شروع ہو گئی ایک سے زیادہ امید وار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے بعد زرعی اراضی دس سال کے لئے دی جائے گی
سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے چند ایسی زبردست باتیں بتائی جائیں گی جو عام طور پر سولر سسٹم انسٹال کرنے والے بھی نہیں بتاتے:
1: پینلز کی دھلائی کا بہترین وقت:
سولر پینلز کو کبھی بھی تپتی دھوپ میں ٹھنڈے پانی سے نہ دھوئیں، اس سے پینلز ک�� شیشوں میں مائیکرو کریکس آ سکتے ہیں جو وقتی طور پر تو نظر نہیں آتے پر جلدی ہی پینلز کی کارکردگی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ صفائی کا بہترین وقت صبح سویرے یا سورج ڈھلنے کے بعد ہے جب پینلز مکمل ٹھنڈے ہوں۔
2: ڈش واشنگ مائع (Dish Soap) کا استعمال:
صرف پانی سے پینلز کی چکنائی اور جمی ہوئی مٹی صاف نہیں ہوتی۔ پانی میں تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن ملائیں، اس سے پینل کا شیشہ بالکل شفاف ہو جائے گا اور بجلی کی پیداوار 10% سے 15% تک بڑھ جائے گی۔
3: بیٹری واٹر لیول اور ٹرمینلز:
اگر آپ بیٹری استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی یا تبت کریم لگا کر رکھیں تاکہ کاربن نہ جمے۔ کاربن بجل�� کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور بیٹری جلدی چارج نہیں ہوتی اور ہم سولر سے مکمل فائدہ نہیں حاصل کر پاتے۔
4: ارتھنگ (Earthing) کا جادو:
اپنے سولر اسٹینڈ اور انورٹر کو پراپر ارتھ کروائیں۔ یہ نہ صرف آسمانی بجلی سے بچاتا ہے بلکہ سسٹم میں موجود اسٹیٹک چارج کو ختم کر کے انورٹر کی لائف اور کارکردگی بڑھاتا ہے۔ جو کہ بہترین کارکردگی اور سولر لائف کیلئے اہم ہوتا اسے آج ہی کروائیں۔
5: شیڈو آڈٹ (Shadow Audit):
دن کے کسی بھی حصے میں اگر پینل کے ایک کونے پر بھی کسی چھوٹی سی تار یا انٹینا کا سایہ پڑ رہا ہے، تو وہ پورے پینل کی کارکردگی آدھی کر دیتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک پینلز پر زیرو شیڈو ہو۔ کسی چیز کا ہلکا سا بھی سایہ نہ ہو۔ یہ بہت بڑی بات ہے اسے ذہن نشین کرلیں۔
6: ہیوی لوڈ کا ٹائم ٹیبل:
سولر سسٹم پر استری، موٹر یا اے سی چلانے کا بہترین وقت وہ ہے جب سورج سوا نیزے پر ہو یعنی صبح 11 سے دوپہر 3 بجے۔ اس وقت بجلی براہِ راست پینل سے استعمال ہوتی ہے اور بیٹری پر بوجھ نہیں پڑتا۔ اور بیٹریاں زیادہ لمبا عرصہ چلتی ہیں۔
7: انورٹر سیٹنگز (Load Management):
اپنے انورٹر کی سیٹنگز میں Battery Cut-off وولٹیج کو تھوڑا اوپر رکھیں۔ بیٹری کو کبھی بھی 100% خالی نہ ہونے دیں، اس سے بیٹری کی زندگی دوگنی ہو جاتی ہے اور وہ بجلی زیادہ تیزی سے اسٹور کرتی ہے۔ یہ بہت بڑی سیٹنگ ہے اس لازمی اپلائی کریں۔
8: تاروں کی لمبائی اور موٹائی:
سولر پینلز سے انورٹر تک کی تار جتنی لمبی ہوگی، اتنی بجلی ضائع (Voltage Drop) ہوگی۔ ہمیشہ کم سے کم فاصلہ رکھیں اور تار کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ Pure Copper کی تار استعمال کریں۔
9: انورٹر کی جگہ کا انتخاب:
اکثر لوگ انورٹر کو دھوپ میں یا بند الماری میں لگا دیتے ہیں۔ انورٹر جتنا ٹھنڈا رہے گا، اتنی بہتر کارکردگی دے گا۔ اسے ہمیشہ ہوادار اور سایہ دار جگہ پر لگائیں۔ اگر انورٹر بہت گرم ہو رہا ہے تو اس کے پاس ایک چھوٹا سا ایگزاسٹ فین لگا دیں۔
پرو ٹپ: اگر آپ کے پینلز کے نیچے بہت زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے، تو اسٹینڈ کی اونچائی تھوڑی بڑھا دیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ پینلز جتنے ٹھنڈے رہیں گے، اتنے زیادہ وولٹیج پیدا کریں گے۔
اگر آپ سولر سسٹم استعمال کرتے ہیں تو ان باتوں کو لازمی فالو کریں انشاءاللہ دگنا فائدہ ہوگا سسٹم سے!
اس معلومات کو آگے ضرور شئیر کریں تاکہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ کسی کا فائدہ کرنا صدقہ جاریہ ہوتا۔
#copiedposted
آج کل کے دور میں اسمارٹ فون صرف ایک ڈیوائس نہیں ب��کہ ہماری پوری زندگی (فوٹوز، بینکنگ، نجی پیغامات) اس کے اندر ہوتی ہے۔
پاکستان میں اکثر لوگ فون ریپیئر کروانے دیتے وقت اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کا ڈیٹا کا��ی نہ ہو جائے یا نجی تصاویر لیک نہ ہو جائیں۔ Maintenance Mode یا Guest Mode اس کا بہترین حل ہے۔
اردو میں اس کی مزید تفصیل اور استعمال کا طریقہ درج ذیل ہے:
1. مینٹیننس موڈ (Maintenance Mode) کیا ہے؟
یہ خاص طور پر سام سنگ اور دیگر جدید اینڈرائیڈ فونز میں ایک فیچر ہے جو آپ کے فون کو "لاک" کر دیتا ہے لیکن کاریگر کو فون چیک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ڈیٹا کی حفاظت: آپ کی تصاویر، ویڈیوز، میسجز اور اکاؤنٹس مکمل طور پر چھپ جاتے ہیں۔
ایپس: کاریگر پہلے سے موجود ایپس (جیسے واٹس ایپ یا فیس بک) نہیں کھول پاتا، صرف فون کے بنیادی فنکشنز (کیمرہ، اسپیکر، ڈسپلے) چیک کر سکتا ہے۔
کوئی نیا اکاؤنٹ نہیں: کاریگر اپنا کوئی اکاؤنٹ لاگ ان نہیں کر پاتا اور نہ ہی آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔
2. اسے آن کیسے کریں؟
Samsung صارفین کے لیے: Settings > Device Care > Maintenance Mode پر جائیں اور اسے Turn On کر دیں۔
دیگر Android صارفین کے لیے: Settings > System > Multiple Users میں جا کر Guest Mode آن کریں۔
iPhone صارفین کے لیے: آئی فون میں "Guided Access" کا فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن بہتر یہی ہے کہ فون ریپیئر پر دیتے وقت اسے لاک رکھیں یا بیک اپ بنا کر ڈیٹا ری سیٹ کریں۔
3. کچھ اضافی احتیاطی تدابیر:
سم کارڈ نکال لیں: فون کاریگر کو دینے سے پہلے اپنا سم کارڈ اور میموری کارڈ ہمیشہ نکال لیں۔
بیک اپ (Backup): اگر فون کا مدر بورڈ تبدیل ہونا ہے، تو اس فیچر پر بھروسہ کرنے کے بجائے پہلے اپنا ڈیٹا کلاؤڈ یا لیپ ٹاپ پر بیک اپ کر لیں۔
(منقول)
آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے درست اقدام اٹھائیں۔ چند آسان مراحل کے ذریعے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
مزید آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر ��ریں۔
#WhatsAppSafety #StaySafeOnline #CyberAwareness #PublicAdvisory #DigitalSecurity #Pakistan
@RanaSikandarH بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا ہے اور جو فائدہ آپ لوگ سوچ رہے ہیں وہ ہونا نہیں اور نہ ہوا ہے
مہربانی کریں بچوں کے سکول 6 دن کھولیں مہربانی ہو گی
اپنی سم کسی اور کو دینا ایک قابلِ سزا جرم ہے۔
آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے!
آپ کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں:
https://t.co/IwM3pPILC9
یا
اپنا CNIC نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کریں۔
کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کروائیں۔
نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں۔
مزید معلومات کے لیے:
https://t.co/fPUTqefgbE | 0800-55055 (ٹول فری)
ہوشیار رہیں ، محفوظ رہیں!
#PTA #SIMFraud #StaySafe #DigitalSecurity #BeAware #FraudAlert #IdentityProtection #CyberSafety #Pakistan #SecureSIM #StayAlert #SafePakistan