🌧️ بارش میں رات کے وقت ڈرائیونگ احتیاط سے کریں!
🚗 رفتار کم رکھیں اور مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
💡 ہیڈ لائٹس اور وائپرز استعمال کریں۔
⚠️ اچانک بریک لگانے اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔
🛑 حدِ نگاہ کم ہونے پر محفوظ مقام پر رک جائیں۔
آپ کی احتیاط، آپ کے محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔
@humnews_urdu نشاندہی کا شکریہ،
گیلی سڑکیں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتی ہیں تاہم ٹریفک پولیس کے افسران و جوان موقع پر موجود رہے اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جس کے باعث مری روڈ کی ٹریفک جلد ہی معمول کیمطابق ہو گئی۔
عوام الناس کے تعاون کا بے حد شکریہ۔
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو انکی دہلیز پر پولیس خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، خصوصی پنک موبائل یونٹ اور بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین کے ذریعے شہریوں کو رجسٹریشن، ویریفکیشن اور لائسنسنگ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے شہریوں کے تاثرات،
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کی آر پی او کو سکیورٹی پلان، پولیس نفری کی تعیناتی اور ڈیوٹی انتظامات پر بریفنگ، سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی⬇️
وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات کےمطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابرسرفراز الپامورخہ13نومبر2026بروزجمعہ بوقت11:30بجیدن ڈی پی او دفترضلع مری سنی بنک کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکریں گے،شہری پولیس سےمتعلقہ شکایات کےازالے کےلیےہمراہ درخواست مقررہ مقام پرتشریف لائیں،شکایات کے⬇️
🚛 ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ اور آگاہی بریفنگ
اولڈ واران ڈپو صدر میں HTV ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز و لائسنسنگ برانچ نے ڈرائیورز کو لائسنسس کے عمل اور ٹریفک قوانین سے متعلق مفصل بریفنگ بھی دی۔
پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں کی 26ویں مینز اور 16ویں ویمن نیشنل ووشو (کنگ فو) چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی، 13 میڈلز جیت لیے
پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے قومی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سلور اور 10 برانز میڈلز اپنے نام کر لیے۔ چیمپئن شپ میں اداروں اور صوبوں سمیت ملک بھر کی ٹیموں نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ پاکستان پولیس کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد اور چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے بھی کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان پولیس کو اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
#PunjabPolice #PakistanPolice #PoliceSportsBoard #WushuChampionship #NationalWushuChampionship #ProudMoment #SportsAchievements
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز, سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے سیکیورٹی و ٹریفک کے فول پروف انتظامات، 6000 کے قریب افسران و اہلکار سیکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہیں،