سرکشی اہلِ تواضع سے کوئی چلتی ہے
پست دروازہ سے خود آتا ہے انساں جھک کر
مرتبہ پیشِ خدا ہوتا ہے اتنا ہی بلند
جس قدر چلتا ہے انساں سے انساں جھک کر
امیر مینائی
#اردو_زبان
ربط غیروں سے بڑھا مجھ سے وفا چاہتے ہو
دل میں سمجھو کہ یہ کیا کرتے ہو کیا چاہتے ہو
عشوہ و ناز و ادا طعن سے کہتے ہیں مجھے
“ایک دل رکھتے ہو کس کس کو دیا چاہتے ہو“
خیر الدین یاس شاگرد مومن
#اردو_زبان
درماں کو درد، درد کو درماں بنائیے
جس طرح چاہئیے مجھے حیراں بنائیے
آباد اگر نہ دل ہو تو برباد کیجئے
گلشن نہ بن سکے تو بیاباں بنائیے
علی سکندر جگر مراد آبادی
#اردو_زبان
مختصر قصہء غم یہ ہے کہ دل رکھتا ہوں
راز کونین خلاصہ ہے اس افسانے کا
ہر نفس عمرگزشتہ کی ہے میّت فانی
زندگی نام ہے مرمر کے جئے جانے کا
(شوکت علی خاں فانی)
#اردو_زبان
@roohvibes_@NM_240 قابل احترام محترمہ روح صاحبہ
دھند جنگل ندی کنارے شام اداس روح گھور رہی ہے کسی کی تو شامت آئی ہے
روح پیاسی کہاں سے آتی ہے
یہ اداسی کہاں سے آتی ہے
دھند، جنگل، بے دلی اور شام
یہ صبا سی کہاں سے آتی ہے
تو ہے ندی کنارے پھر تری خوشبو
ہو کے باسی کہاں سے آتی ہے
#اردو_زبان