اسلام آباد ہائیکورٹ سے 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹسزجاری_*
اس موقع پر ممبر کور کمیٹی سیمابیہ طاہر دیگر پارٹی عہدیداران کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود
مجھے فخر ہے کہ میں اس لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوں جس نے اپنی قوم کو حق اور سچ پر کھڑے ہونا سکھایا جس نے قوم کو خودداری سکھائ، جس نے قوم کو لا الہ الا اللہ کا مطلب سمجھایا...
#ReleaseKhanForPakistan@PTIofficial
میرے خانوں کے خان، خاں روشن
تیرے ہونے سے سب نشاں روشن
اپنے پرچم کا چاند تارا تو
تیری جگ مگ سے کارواں روشن
ہر طرف تیری خوشبوؤں کا فسوں
میرے گل، تجھ سے گلستاں روشن
نیم تاریک کوٹھڑی کے مکین
تو نے کرنا ہے، پھر جہاں روشن
@seemabiatahir#رہا_کرو_کپتان
ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائیں گے۔۔۔
8 ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر عظیم الشان جلسہ��
"مینڈیٹ چوروں کو بھگانا ہے،عمران خان کو لانا ہے"
#IslamabadJalsa
سائفر کیس پر عمران خان کا پیغام:
میرے پاکستانیو! آپ سب نے یقیناً اب تک میرے وکلا سے سن لیا ہوگا کہ کس طرح آئینی تقاضوں اور قانونی ضابطوں کو روندتے ہوئے سائفر سمیت دیگر جھوٹے کیسز کا ٹرائل مکمل کیا جارہا ہے۔
یاد رکھیں کہ سائفر وہ کیس ہے جس کو دو دفعہ اسلام آباد ہایئکورٹ کالعدم قرار دے کر ازسرِ نو چلانے کا حکم دے چکی ہے کیونکہ دونوں دفعہ اس کیس کو ��یسے ہی آئین اور قانون کو روندتے ہوئے چلانے کی کوشش کی گئی۔ پھر مجھے اس کیس میں سپریم کورٹ ضمانت بھی دے چکی ہے کیونکہ اس کیس کی ساری عمارت ہی جھوٹ، دھونس، سازش اور فریب پر کھڑی کی گئی ہے۔
اب جبکہ مرکزی گواہان کے بیانات سے بھی اس کیس میں میرے اور شاہ محمود کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو منصوبہ ساز گھبرا گئے ہیں اور اسے قانونی قواعد و ضوابط مکمل کیے بغیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ٹرائل نہیں بلکہ وہ فکسڈ میچ ہے جسکا نتیجہ لندن پلان کے کرداروں اور منصوبہ سازوں اور انکے مہروں نے پہلے سے طے کررکھا تھا۔ اسی لئے مجھے اس کیس کے فیصلے کا پہلے سے علم ہے۔
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اس کیس می�� مجھے ایک سخت سزا سنا کر آپکو اشتعال دلایا جائے تاکہ آپ سڑکوں پہ نکل کر احتجاج کریں تو اس میں اپنے نامعلوم شامل کر کے نو مئی کی طرز پہ ایک دوسرا فالس فلیگ آپریشن کرکے وہ نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے جو پہلے فالس فلیگ آپریشن سے حاصل نہیں ہو پائے۔ دوسرا وہ یہ چاہتے ہیں کہ آپ لوگ مایوس اور بددل ہو کر 8 فروری کو گھروں میں بیٹھے رہیں۔
میرے پاکستانیو! یہی آپکی جنگ ہے اور یہی آپکا امتحان ہے کہ آپ نے پرامن رہتے ہوئے ہر ظلم کا بدلہ 8 فروری کو اپنے ووٹ سے لینا ہے۔ پچھلے 8 ماہ سے جیلوں میں قید بے قصور پاکستانیوں کو انصاف اور رہائی اب آپکے ووٹ سے ہی ملے گی۔ میرا ایمان ہے کہ جس طرح کل آپ لوگ خوف کی زنجیریں توڑ کر باہر نکلے ہیں ویسے ہی آپ لوگ الیکشن کے دن کروڑوں کی تعداد میں نکلیں گے اور ووٹ کی طاقت سے لندن پلان کے منصوبہ سازوں کو شکست دیں گے ا��ر انکو بتائیں گے کہ ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں جنکو چھڑی سے ہانکا جاسکتا ہے۔ میرا ایمان ہے کہ 8 فروری کا دن ہماری فتح کا دن ہوگا۔ ان شاءاللہ
ویمن ونگ چکوال کی محلہ عید گاہ , اور بھون روڈ پر ڈور ٹو ڈور کمپئین
اہل علاقہ این اے 58 پر ایاز امیر (انتخابی نشان باجا ) اور پی پی 20 پر علی ناصر بھٹی (انتخابی نشان مالٹا ) کو ووٹ دینے کے لئیے پرعزم #خان_کی_کال_پر_لبیک