میرپورخاص کی بیٹیوں کے لیے ایک اور خوش آئند قدم!
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے مفت پنک اسکوٹیز خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور آسان سفر کی نئی سہولت ہیں۔
#FreePinkScootyMirpurkhas
تعلیم ہو یا روزگار، خواتین کی آسان نقل و حرکت خودمختاری کی طرف اہم قدم ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ حکومت خواتین کے لیے عملی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
#FreePinkScootyMirpurkhas
خواتین آگے بڑھیں گی تو سندھ آگے بڑھے گا۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا پیغام واضح ہے: خواتین کی تعلیم، روزگار اور باوقار نقل و حرکت کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
#FreePinkScootyMirpurkhas
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پ پ پ سینٹرل پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
@BBhuttoZardari
میرپورخاص میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
@sharjeelinam
#FreePinkScootyMirpurkhas
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز — دنیا کا سب سے بڑا گھروں کی تعمیر کا منصوبہ!
🏠 21 لاکھ پکے گھر
👩 خواتین کے نام مالکانہ حقوق
🏦 خواتین کے بینک اکاؤنٹس اور مالی اثاثے
یہ صرف گھر نہیں، 21 لاکھ خاندانوں کے محفوظ اور بااختیار مستقبل کی بنیاد ہے۔
ایک اور اہم قدم، خواتین کے بااختیار بنانے اور آزادانہ نقل و حرکت کی جانب!
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت حکومتِ سندھ نے میرپورخاص میں خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کیں، تاکہ انہیں تعلیم، روزگار اور معاشی مواقع تک محفوظ، باوقار اور آسان رسائی حاصل ہو۔
یہ اقدام ایک بااختیار، پُراعتماد اور خودمختار سندھ کی جانب ایک اور قدم ہے۔
@BBhuttoZardari
#FreePinkScootyMirpurkhas
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرِ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے اہم حصے موسمیات فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی میں جدید، محفوظ اور بہتر عوامی سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔
@sharjeelinam
شھید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم قومی و عالمی رہنما تھے، جنہوں نے پاکستان کو دنیا اور عالمِ اسلام میں ایک باوقار مقام دلانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ 1974 کی لاہور اسلامی سربراہی کانفرنس ان کی عالمی قیادت اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے جدوجہد کی روشن مثال ہے۔
بھٹو شہید کا نظریہ اور عوامی سیاست شھید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا ، صدر آصف علی زرداری نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسے مضبوط کیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی نظریے، جمہوریت اور عوامی خدمت کا سفر نئی نسل تک لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
بھٹو ازم ایک نظریہ ہے، ایک جدوجہد ہے اور عوام سے جڑا ہوا ایک مسلسل سفر ہے۔
@BBhuttoZardari
سندھ کی ترقی نعروں سے نہیں، عملی اقدامات سے ہوگی!
سیاسی الزام تراشی کے بجائے حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے، ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے اور سندھ کو جدید، مضبوط اور خوشحال بنانے پر ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی اور اسمبلی میں مثبت کردار ضروری ہے۔
سندھ کے عوام نے خدمت، ترقی اور عملی کارکردگی کا راستہ منتخب کیا ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر سندھ کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہمیں مل کر سندھ کی تعمیر و ترقی کا سفر آگے بڑھانا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر و وزیرِ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن
@sharjeelinam
پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ ادی فریال ٹالپر صاحبہ کی سیال ہاؤس، انورآباد آمد۔
ایم پی اے سردار سہیل انور خان سیال کی جانب سے محترمہ فریال ٹالپر صاحبہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پ پ پ سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ڈویژنل صدر میر اعجاز احمد جکھرانی، پ پ پ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے صدر حاجی قمرالدین گوپانگ، ضلع جنرل سیکریٹری غلام محمد اسران اور ممبر ضلع کونسل عامر خان گوپانگ سمیت لاڑکانہ ڈویژن کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔
@FaryalTalpurPk@QammardinGopang
کراچی: سینئر صوبائی وزیر و وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی اہم پریس کانفرنس۔
پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔ یوہان اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، جبکہ سندھ حکومت شنگھائی میں انویسٹمنٹ کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گزشتہ 18 برسوں میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جبکہ ان کے مطابق ن لیگ اور پی ٹی آئی سندھ میں کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کر سکیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی کراچی میں سابقہ سیاست اور طرزِ حکمرانی پر بھی تنقید کی۔
@sharjeelinam
کراچی میں تاریخی پل، روڈ نیٹ ورک اور بڑے ترقیاتی منصوبے بن رہے ہیں، تاہم شہر کی ضروریات کے باعث وقت لگے گا۔ حکومت کی ناکامی کہنا مناسب نہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی سمیت صوبے بھر کو نقصان پہنچایا۔ آئے دن کی ہڑتالوں سے صنعتوں اور سرمایہ داروں کو نقصان پہنچا اور صنعتیں کراچی سے شفٹ ہو گئیں۔ ایم کیو ایم والے آج بھی ٹی وی پر بیٹھ کر زہر اُگلتے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس۔
@sharjeelinam
لاڑکانہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی تک — سندھ حکومت کی اسکالرشپ کے ذریعے ممکن ہونے والا ایک متاثرکن سفر
میزبان منیزے کی خصوصی گفتگو میں میر مصور علی نے اپنے سفر، تجربات اور آکسفورڈ یونیورسٹی تک پہنچنے کی داستان شیئر کی۔
یہ سفر عزم، مواقع اور تعلیم کی طاقت کی خوبصورت مثال ہے۔
@BBhuttoZardari@MuneezayMoeen
پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق بحری سلامتی، تحفظ اور ضابطہ کار کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،صدرمملکت سر آصف علی زرداری کا ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست نوجوان قیادت، جمہوری جدوجہد اور عالمی سفارت کاری کے تجربے کا امتزاج ہے۔ بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو آگے بڑھایا۔
شھید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی سیاست میں ایک نمایاں نوجوان آواز کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہین
@BBhuttoZardari@AseefaBZ
شہید بینظیر آباد کے 60 میل پر سرسبز کھیتوں کے درمیان قائم بینظیر گرلز پبلک اسکول کی منفرد بیضوی عمارت جدید تعمیر، خوبصورتی اور پائیداری کا حسین امتزاج ہے—طالبات کے لیے محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کی جانب اہم قدم
@BBhuttoZardari
پانچ پانچ سو روپے دے کر ریلی کا ہجوم اکٹھا کرنے والے MQM اب سندھ کے ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں! 😄
جنہیں اپنی ریلی کے لیے بھی کرائے کا ہجوم چاہیے، وہ سندھ کی وحدت کیا توڑیں گے؟
سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا!
کراچی، سکھر اور حیدرآباد کے بعد اب میرپورخاص کی باری!
آج 26 ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت میرپورخاص کی خواتین میں مفت پنک اسکوٹیز تقسیم کی جا رہی ہیں۔
خواتین کی معاشی خودمختاری، بااختیاری اور محفوظ نقل و حرکت کا یہ سفر سندھ بھر میں جاری ہے۔
@BBhuttoZardari
#MirpurkhasPinkScooties
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام جیالے صرف پہنچا نہیں رہے، عمل سے ثابت کر رہے ہیں۔
عوامی رابطہ، خدمت خلق، مسائل کی آواز اور بھرپور سیاسی و سوشل میڈیا سرگرمیاں—جیالے ہر محاذ پر متحرک ہیں۔
پیغام بلاول، جدوجہد جیالوں کے ساتھ
@BBhuttoZardari