خبردار، ہوشیار! کوئی بری طرح منہ کے بل گرنے کو ہے!
عمران خان مقتدرہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ خود فریبی کا تقاضا ہے کہ طفل تسلیوں کے ذریعے حقیقت کا سامنا کرنے سے انکار کیا جائے۔ مقتدرہ کے سامنے عمران خان کی مقبولیت ایک ناقابلِ حل مسئلہ بن چکی ہے۔ تلخ حقیقت اس کا منہ چڑا رہی ہے، مگر ہماری طاقتور مقتدرہ شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ چھپائے اس طوفانی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ اس کی سلطنت کی مخلوق، کراچی سے پشاور اور چترال تک، عمران خان کی دیوانی اور اس کے سحر میں مبتلا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت ایک ایسا عذاب ہے جو مطلق طاقت کے لیے سوہانِ روح ، اندر ہی اندر مقتدرہ کو گھائل کر رہا ہے۔
تازہ بہ تازہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھرپور وار کر دیا ہے کہ: ’’اگر مقتدرہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں سنجیدہ ہوتی تو پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور پیپلز پارٹی سے لڑائیاں بند کر دیتی، ان جماعتوں کے منہ ہی نہ کگتی صرف دئشت گردوں سے مقابلہ کرتی۔‘‘
عمران خان نے 2022ء میں جو مقبولیت حاصل کی تھی، وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتی اور پھلتی پھولتی جا رہی ہے، اور اس کی بنیادی وجہ مقتدرہ کی حکمتِ عملی اور پالیسیاں ہیں۔ آج اگر پاکستان کے کونے کونے میں عمران خان کی سیاست چھا چکی ہے تو اس میں عمران خان کا اپنا کمال کم اور مقتدرہ کی پالیسیوں کا عمل دخل محنت زیادہ ہے۔
عمران خان پر غصہ بجا، واقعی برا ہو عمران خان کا جس کے سحر میں وطن کی خلقِ خدا مبتلا ہے۔ عمران خان عوامی پسندیدگی کے بل بوتے پر مرجعِ خلائق بن کر لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ جبکہ مقتدرہ کا سیاسی رول خلق خدا میں انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھا جا رہا، لوگوں میں مقبولیت صفر بٹا صفر ہے۔
مقتدرہ کی بدقسمتی ہی کہ پیپلز پارٹی سے لڑائی کے بعد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گھمسان کا رن ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا۔ رہی سہی کسر شہباز شریف کی حکومت پر نااہلی اور مریم نواز پر کرپشن کے الزامات لگا کر پوری کر دی گئی۔ یوں ریاست کے ہر کونے میں ایک جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔
مملکت میں ہائبرڈ نظام قائم ہے، مگر ملکی سیاست کا ایک بڑا حصہ عمران خان کے قبضۂ استبداد میں ہے۔ باقی تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنے اپنے حصے بقدرِ جثہ موجود ہیں مگر سب کے ورکرز سپورٹرز ملُکر مقتدرہ سے بیزار ہیں۔ مقتدرہ کی سب سے لڑائی مول لینے کا مطلب پورے ملک سے پنگا لینا ہے۔ ہائبرڈ نظام اپنے غصے کا اظہار اُن جماعتوں پر کر رہا ہے جو اس کے ممد و معاون ہیں جن کی وجہ سے فیس سیونگ تھی۔
اگرچہ یہ خبر پرانی ہے، مگر اس کا برملا اظہار ہائبرڈ نظام کی شدید فرسٹریشن کا عکاس ہے۔ جن جماعتوں کے ساتھ مل کر 2029ء، 2030ء تک بلا تکلف حکومت کرنی تھی، ان تمام جماعتوں کے ساتھ دھواں دار لڑائی چھڑ چکی ہے۔ ترس آتا ہے کہ مطلق طاقت کا مکمل انحصار اب صرف ق لیگ کی باقیات پر رہ گیا ہے، جو خلوصِ دل سے اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی سب گزشتہ تین، چار سالوں کی بھرتیاں ہیں، جو اب شاہ کے مصاحب بن کر اتراتے پھرتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ اندر کھاتے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اورمولانا فضل الرحمان ایک مشترکہ گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں، جو مقتدرہ کو بے خبری میں ایسا گھائل کر سکتا ہے جس کی اسے کانوں جان خبر ہی نہیں ہونی یعنی بے خبری میں مارے جانا ہے۔
Military run "Info sharing community" has started its disinformation campaign like crazy today. Let's identify touts who are taking their talking points from this.
@ShehryarReal Bhai g Jo kch Khan k sath kia ab Allah ki Shan lfafy ne apni ammi ko dangg maara https://t.co/nBHacnBsQv Jo awam aur Khan k sath hwa en k sath dubble hny wala hai.ab tamasha dekhy kch arsa tk
@SohailAfridiISF Afridi Bhai muje pata hai aik Baar kursi ka chaska lag jae bnda change ho jata hai.ap se request ki jaati hai AP plz Dil SE mukhlas ho k Khan ki rehai k lie lead kro au awam ka ehtmad bhaal rakha me yaqeen se kehta hwa next agar Khan ki hakoomat I AP doba CM bno gy
Afridi Bhai muje pata hai aik Baar kursi ka chaska lag jae bnda change ho jata hai.ap se request ki jaati hai AP plz Dil SE mukhlas ho k Khan ki rehai k lie lead kro au awam ka ehtmad bhaal rakha me yaqeen se kehta hwa next agar Khan ki hakoomat I AP doba CM bno gy
میرے پاکستانیو اور خصوصاً پاکستان کے نوجوانو
آپ سب کی کوششوں سے آج عمران خان صاحب کا چیک اپ اور علاج ان کی فیملی اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں الشفأ ہسپتال میں ہونے جا رہا ہے-
پاکستانیو۔۔ ابھی ہم نے مزید محنت کرنی ہے۔ آرام کا وقت نہیں ہے۔ یہ آپ کی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔ آگے کا مرحلہ سخت ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ ہم نے عمران خان، بشرٰی بی بی ، تمام لیڈران اور تمام ورکرز کو انصاف دلانا ہے اور ناحق قید سے آزاد کروانا ہے- بس آپ نے گھبرانا نہیں اور اپنے اللّٰہ پر ایمان کامل رکھنا ہے۔ انشاء اللّٰہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
عمران خان صاحب کی حقیقی آزادی کی تحریک ابھی آگے لے کر چلنی ہے۔ حقیقی آزادی کی پہلی سیڑھی آزاد عدلیہ ہے۔ آزاد عدلیہ ہی صحیح معنوں میں انصاف کر سکتی ہے۔ عدلیہ کے انصاف سے ہی ہم نے اپنے لیڈر کو واپس لانا ہے۔ آزاد عدلیہ کی بنیاد آپ نے رکھنی ہے۔ آپ نے ہی حق پرست ججز کے بازو بننے ہیں۔ آپ کے تعاون سے ہی ان کو طاقت ملنی ہے۔
آپ لوگوں نے ایک آزاد، خوشحال، ترقی یافتہ اور خودمختار پاکستان کے لئے عمران خان صاحب کا انتخاب کیا ہے۔ مسلسل ان کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آج بھی عمران خان صاحب اپنے مؤقف پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں تو ان کی طاقت آپ ہیں۔ ان کی اُمید آپ ہیں۔ آج تک اگر وہ ہار نہیں مان رہے تو اُس کی ایک وجہ آپ ہیں کیونکہ آپ بھی عشق عمران سے باز نہیں آرہے۔ میں آپ لوگوں کی اس خلوص، اس عشق اور جہد مسلسل کو سلام پیش کرتا ہوں۔