#سانحہ_راولاکوٹ
"گولی کیوں چلائی"
یہ پوچھا جائے گا ہر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بتائے اب ہمیں سرکار، گولی کیوں چلائی تھی
گری تھی کون سی دیوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
سبھی ہونٹوں پہ ہے تکرار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھی دشمن کی وہ یلغار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھا جب سامنے ہتھیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہیں تھے یہ وہ۔کوئی اغیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وطن کے وہ بھی تھے غمخوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہتوں پر سربازار، گولی کیوں چلائی تھی؟
کیا ہے پیٹھ پر کیوں وار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ جیتے جاگتے لوگوں کا اک پر امن مجمع تھا
پرندوں کا نہیں تھا ڈار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ انسانوں کے خوں سے پھوٹنے والے فوارے تھے
نہیں پانی کی تھی وہ دھار، گولی کیوں چلائی تھی؟
میرے گلشن کے یہ کھلتے ہوئے کچھ پھول کلیاں تھیں
ذہن کے دائمی بیمار! گولی کیوں چلائی تھی؟
نجانے کتنی آنکھیں اب بھی ان کی راہ تکتی ہیں
سبھی رکھتے تھے یہ گھر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
مٹا ڈالو بھی جو دھبے، لہو ہے پھر بھی بولے گا
تمہیں رینا ہے اب تیار! گولی کیوں چلائی تھی؟
تیرے لشکر میں کوئی ایک بھی مرد مسلماں تھا؟
ہوا ناں ایک سے انکار! گولی کیوں چلائی تھی؟
بڑا چھوٹا تھا عہدیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ کرنل تھا یا صوبیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بھڑک اٹھے گی اب یہ آگ جب بھی سامنا ہوگا
دہکتا جائے گا انگار، گولی کیوں چلائی تھی؟
لہو دینا تو کیا ہم۔کو لہو پینا بھی آتا ہے
کریں جینا تیرا دشوار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
امن خواہش سہی لیکن یہ کمزوری نہیں اپنی
اٹھا لیں ہم بھی اب ہتھیار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
شہیدوں کے لہو پہ سودا بازی ہو نہیں سکتی
بتا اے بزدل و مکار، گولی کیوں چلائی تھی؟
خرم ذیشان ایڈووکیٹ
کوہاٹ
نومبر 30، 2024
یہ وہی پرانا اور شرمناک کھیل ہے جو ایک بار پھر دہرایا جا رہا ہے۔** فروری میں عوام نے انہیں مسترد کیا، آج پھر اپنی شکست چھپانے کے لیے دھاندلی، چوری اور طاقت کے سہارے نتائج بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خالد خورشید کی والدہ کے حلقے سے 167 بیلٹ پیپرز غیر قانونی طور پر لائے گئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے خود معاملہ پکڑا، لیکن اس کے باوجود انہی بیلٹ پیپرز پر مہریں لگا کر انہیں بیلٹ باکسز میں ڈالا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہی کھیل دیگر حلقوں میں بھی جاری ہے۔
اگر فیصلے ووٹ سے نہیں بلکہ چوری شدہ بیلٹوں سے کرنے ہیں، تو پھر الیکشن کا ڈھونگ رچانے کی ضرورت کیا ہے؟ یہ صرف دھاندلی نہیں، عوام کے مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔ **ووٹ چرائے جا سکتے ہیں، عوام کا فیصلہ نہیں۔
#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
فوکس اڈیالہ جیل پر 🚨
مجھے عمران خان نے خود بتایا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کو کہا ہے کہ آپ کی آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔
عمران خان کی بیماری کو نورمالائز نہیں ہونے دینا، سب اس پر زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں
جب بھائی سمیع اللہ پر تشدد ہورہا تھا تو اسکی بہن شاہین فرش پر بیٹھی تھی، تشدد کا نشانہ بننے والا سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ بہن نے ڈیلی پاکستان کو بتایا کہ اسے تھانے میں لے جایا گیا تو لیڈی کانسٹیبل نہیں تھی،مرد اہلکاروں نے اسے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اسے تھپڑ مارے گئے اور کمر پر پائپ مارے گئے اور غلیظ گالیاں دی گئیں۔
میری تمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دوست احباب سے درخواست ہے۔کہ نو مئی لاہور کے مقدمات میں قید قیادت کے مقدمات کو پراسیکیوشن لنگران کر رہی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اواز بلند کریں
عظمٰی خان کا انکشاف 🚨
میں پھر سے کہتی ہوں یہ لوگ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں نہیں پتہ جیل میں کیا ہو رہا ہے عمران خان کو ہمارے سامنے لایا جائے۔
سوشل میڈیا عمران خان کی بیماری اور ناحق قید پر زیادہ سے زیادہ شور مچائیں
ایک بہن کے سامنے
اس کے بھائی پر بدترین تشدد کیا گیا۔
چیخیں تھیں، فریاد تھی،،لیکن سننے والا کوئی نہیں تھا۔تین دن تک اس بچی کو،،بغیر ایف آئی آر،مردوں کے تھانے میں رکھا گیا۔
یہ سوال ہے
ہمارے نظام پر
ہمارے انصاف پر
اور ہماری انسانیت پر۔
علیمہ خان کی گفتگو 🚨
ہمیں پکا یقین ہو گیا ہے یہ کچھ چھپا رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے فیملی اور ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں عمران خان کا علاج کروائی جائے۔
سوشل میڈیا اس پر زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں
مریم صاحبہ🚨اختلافات اپنی جگہ، مگر ایسے درندہ صفت انسان کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ 🚨معصوم بچے پر تشدد ناقابلِ برداشت ہےفوری اور سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے! @MaryamNSharif
ایک انجان شخص کیلئے پولیس سے ٹکرا جانے والی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے تمام قانونی حقوق سلب ہیں۔ انصاف 'ملاقات اور عدالت پیشی بند ہے مگر تمام وکلاء بارز اور ILF کسی ایک نے آواز تک نہیں اٹھائی
ملک میں لاقانونیت کے ذمہ دار صرف حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نہیں یہ بیشرم بھی برابر کے حصہ دار ہیں
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایک اہم اور انسانیت پر مبنی اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں ہمدردانہ بنیادوں پر فوری مداخلت کریں۔
قاسم خان کی گفتگو 🚨
میرے والد، عمران خان، تقریباً ایک ہزار دنوں سے قید میں ہیں۔ وہ ایک ایسے نظام کا بنیادی نشانہ ہیں جو اختلافِ رائے کو سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ایک سنگین جرم سمجھتا ہے
#SaveImranKhansEyesight
Outstanding video made by one of the youngest members of PTI Social Media Team!
“I will comeback” Imran Khan
The greatest comeback of the century
Perfect day to release it - April 10th; the day when Pakistan came together for Imran Khan & democracy.
آواز اٹھائیں 🚨
اہلیہ اعجاز چوہدری کی آواز بنیں اور اعجاز چوہدری کی فوری رہائی اور علاج کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں کیونکہ اعجاز چوہدری اس وقت شدید بیمار ہے