میٹرک 2026: سرکاری سکولوں کی شاندار کارکردگی! 🎉
📚 پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں سرکاری سکولوں کے طلبہ نے مجموعی طور پر 43 پوزیشنز حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا۔ 👏
🏅 اہم نکات:
🥇 سرگودھا بورڈ — 10 پوزیشنز
🥈 بہاولپور بورڈ — 7 پوزیشنز
🥉 ملتان اور ساہیوال بورڈ — 6، 6 پوزیشنز
🌟 سرکاری سکول، معیاری سکول
اساتذہ کرام، طلبہ، والدین اور محکمۂ تعلیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 💐🇵🇰
پنجاب، پاکستان میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری تعلیم کے 9 بورڈز (BISE) ہیں۔ ان کی سرکاری ویب سائٹس درج ذیل ہیں.
کل 10 بجے کے بعد میٹرک کے طلباء رزلٹس دیکھ سکتے ہیں۔
· لاہور: https://t.co/nTz2O8abcT
· راولپنڈی: https://t.co/ckWc6cWok5
· ملتان: https://t.co/m4nHQ018ZS
· فیصل آباد: https://t.co/BxSgmIBaSF
· سرگودھا: https://t.co/z3qR4skc9n
· گوجرانوالہ: https://t.co/wnzqDWcwoL
· بہاولپور: https://t.co/kgWz5bwBW7
· ڈیرہ غازی خان: https://t.co/GCIv2N1sRR
· ساہیوال: https://t.co/DRAxyFHs46
بے گماں بے سبب بدل جائے
کیا خبر کون کب بدل جائے
یہ خاموشی یہ جبر کا موسم
ضبط کہتا ھے اب بدل جائے
ہم جو بدلیں تو یہ بھی ممکن ہے
گردش روز و شب بدل جائے
کیسا اعجاز دلکشی ہے یہ
حسن دائم ہو ، چھب بدل جائے
پڑ ہی جاتی ھے گفتگو میں شکن
کوئی اندر سے جب بدل جائے
یہ بھی ممکن ھے کچھ نہ ہو تبدیل
یہ بھی ممکن ہے سب کچھ بدل جائے
صرف لہجے کی لو بدلنے سے
تابش چشم و لب بدل جائے
مل کے جینا جو سیکھ لیں ہم تم
ذندگی کا یہ ڈھب بدل جائے
امجد اسلام امجد
گریزاں تھا مگر ایسا نہیں تھا
یہ میرا ہم سفر ایسا نہیں تھا
یہاں مہماں بھی آتے تھے ہوا بھی
بہت پہلے یہ گھر ایسا نہیں تھا
یہاں کچھ لوگ تھے ان کی مہک تھی
کبھی یہ رہ گزر ایسا نہیں تھا
رہا کرتا تھا جب وہ اس مکاں میں
تو رنگ بام و در ایسا نہیں تھا