اپنے حلقہ انتخاب این اے 60 جہلم، دینہ، سوہاوہ اور دیگر تمام علاقوں کے بزرگوں، دوستوں اور نوجوان ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قائد جناب محمد نواز شریف صاحب اور وزیراعظم جناب شہباز شریف کی طرف سے وزیر مملکت ریلوے کا قلمدان سونپنے پر آج میری آمد پر اپنی محبتوں کا اظہار کیا، جگہ جگہ شاندار استقبال کیا۔ میں قیادت کے اعتماد اور حلقہ کے عوام کی اس محبت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم، آپ سب کی دعاؤں اور راہنمائی سے ملک اور عوام کی خدمت سے اس محبت کا شکریہ ادا کریں گے۔ انشاء اللہ
We had a very productive meeting of the Pakistan-UK Parliamentary Friendship Group today at Parliament House. Grateful to @JaneMarriottUK for participating in the meeting, briefing the Honorable MNAs who are members of the Friendship group, and responding to their questions and suggestions regarding Pakistan-UK relations.
جہلم ؛ سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم میں آج القادر یونیورسٹی میگا کرپشن کا تاریخ ساز فیصلہ آنے کی خوشی میں انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چودھری سعید ارشد کی زیر قیادت ایک بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا۔۔
@MaryamNSharif
جہلم ؛ سیاسی و سماجی شخصیت بھائی راجہ فیصل کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے لیے حاضری ۔۔۔
اس موقع پر جہلم کی معروف کاروباری شخصیت راجہ سعید (سعید جیولرز /دیوان سعید ) سید وقار شاہ کاظمی صاحب ، راجہ شمشیر اور دیگر جہلم کی معروف شخصیات موجود ۔
#MaryamNawaz
چیئر پرسن ڈائریکٹریٹ وزیراعلی پنجاب شکایت سیل مانیٹرنگ انسپیکشن کرائم سرویلنس اویلیویشن اینڈ فیڈ بیک برگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین صاحب کے دورہ جہلم کے موقع پر جمخانہ جہلم میں خصوصی ملاقات ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس سابق ایم پی اے چودھری ندیم خادم بھی ہمراہ موجود
جہلم کے عوامی نمائندے کے علاوہ ذاتی حوالے سے آج میری زندگی کا ایک یادگار دن تھا۔ والد محترم اور وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی صاحب کے ہمراہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں نئے BS بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ وہی کالج ہے جس میں والد صاحب نے تعلیم حاصل کی۔ اس کالج کی توسیع اور بہتری جہلم کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ذاتی وابستگی کی بنا پر ہمیں بہت عزیز ہے۔ نیا اکیڈمک بلاک 8 کلاس رومز پر مشتمل ہو گا۔ اس بلاک کی تعمیر جولائی تک مکمل ہو گی اور اگلے تعلیمی سال کی کلاسز کااس بلاک میں آغاز ہو جائے گا۔ تعمیراتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ ان شاءاللہ۔ طلباء و طالبات کو نمایاں کارکردگی پر انعامات اور اسناد بھی دیں۔
جہلم کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ اہل علاقہ کے غم اور خوشی میں شرکت میری حلقے میں مصروفیات کا اہم حصہ ہے۔ ساتھییوں کے اہل خانہ کو وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال بوکن صاحب سے ملاقات ہوئی۔ حلقے میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کے علاوہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ حلقہ کے دیگر بزرگوں، ساتھیوں اور نوجوانوں سے بھی ملاقات ہوئی۔
گزشتہ روز اپنے حلقے کی یونین کونسل ڈومیلی کا دورہ کیا اور دیہی مرکز صحت (RHC) کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا جس کے نتیجے اہل علاقہ کو علاج کی جدید اور معیاری سہولیات مل جائیں گی۔ یہ وزیر اعلی پنجاب کے پورے صوبے میں صحت کے نظام کو جدید اور بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ RHC ڈومیلی کی اپ گریڈیشن کا کام ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ ڈومیلی میں واقع تاریخی قدیمی حویلی میں اہل علاقہ اور ساتھیوں سے ملاقات میں ان کے مسائل سنے۔ اللہ کے فضل سے عوامی خدمت کی رفتار تیز سے تیز ہو رہی ہے۔ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے۔
الحمدللہ, آج جہلم میں GT روڈ ککری پوٹھی تا جودھا سڑک براستہ ڈومیلی ریلوے اسٹیشن کی بحالی و بہتری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس پر تحمینہ لاگت 12 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے۔اگلے تین ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا جس سے اس علاقے کے اکثر دیہاتوں کو سفر کی معیاری سہولت میسر آئے گی اور ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ