شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم نہیں تھیں بلکہ ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاک��تان کی علامت اور “وفاق کی زنجیر” تھیں۔ انہوں نے آمریت، جبر اور ناانصافی کے خلاف بے مثال جدوجہد کی اور آئین کی بالادستی، مضبوط وفاق، عوامی حقوق اور مساوات پر مبنی معاشرے کا خواب قوم کو دیا۔
آج بھی اُن کا مشن ہر اس پاکستانی کے دل میں زندہ ہے جو جمہوریت، انسانی حقوق اور بہتر مستقبل پر یقین رکھتا ہے۔ آئیں آج یہ عہد کریں کہ ہم بی بی شہید کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
پورا پاکستان آج 28 مئی یومِ تکبیر کا جشن منا رہا ہے۔ اس کامیابی کا کریڈٹ کئی سیاستدان اور حکمران لیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ اگر آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو اس سفر کا آغاز بھٹو صاحب کے وژن اور جرات سے ہوا تھا۔
یہ مت بھولیں کہ 28 مئی کو صرف ایک کامیاب ایٹمی تجربہ ��ہیں ہوا تھا بلکہ اُس خواب کی تکمیل ہوئی تھی جس کے لیے پاکستان نے طویل جدوجہد کی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا لیں گے مگر اپنا دفاع مضبوط بنائیں گے۔
28 مئی تک پاکستان کیسے پہنچا اس کے پیچھے قربانیاں مشکلات اور مسلسل محنت شامل تھی۔ بھٹو صاحب نے نہ صرف اس پروگرام کی بنیاد رکھی بلکہ اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دی مگر وہ ویسٹرن طاقتوں کے سامنے جھکے نہیں۔
یومِ تکبیر صرف ایٹمی دھماکوں کا دن نہیں بلکہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن حوصلے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر ��نانے کے عزم کی یاد بھی ہے۔
@BBhuttoZardari
@AseefaBZ
@NadeemAfzalChan
👇
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا قیوم آباد تا ایم نائن موٹروے تک 39 کلومیٹر طویل سگنل فری شاہراہ بھٹو کے افتتاح اور کراچی بندرگاہ سے قیوم آباد کوریڈور منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
@BBhuttoZardari#ShahrahEBhuttoByPPP
صدر پیپلز پارٹی لاہور ، فیصل میر، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، کنوینئر آرگنائزنگ کمیٹی مجید غوری نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں پیپلز پارٹی ، سٹی ٹاؤن لاہور کے صدر سید احمد رضا شاہ کی عیادت کی .
@faisalmirppp@SurgeonAyesha
پیپلز پارٹی رھنما چودھری سجاد نذیر اور میاں عتیق کی جنرل ہسپتال آمد
سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر پی پی وسطی پنجاب بشارت علی کےزیر علاج بھائی شاہزیب کی عیادت کی۔
پیپلزسیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کےانچارج نسیم صابر،فرخ بصیر،مدثر شاکر اور یاسر بخآری بھی موجود
@BBhuttoZardari@Chsajjadppp