احساس کی قیمتیں نہیں ہوا کرتی نہ ہی یہ بازاروں میں بکتا ہے
بلکہ یہ محسوس ہوتا ہے صرف انہیں!!!
جو انکھیں نم اور دل نرم رکھتے ہیں نرم مٹی میں ہی پودا پروان چڑھتا ہے
پتھریلی زمینوں کے مقدر میں اکثر جھاڑ یا اگتی ہےــ!!🥀
جب آپ کو محسوس ہونے لگے کہ کسی کی زندگی آپکی وجہ سے مشکل ہورہی ہے۔چاہے آپ کا نا تو ایسا کوئی ارادہ ہو نا خواہش اور آپ کےاختیار میں بھی نہ ہو اس کےلئے آسانیاں کرنا تو بس پھر چھپ چاپ وہاں سے نکل جائیں، پھر چاہے آپکو بےوفائی، بزدلی اور تہمتوں کے ستارےہی کیوں نا سینے پر سجانےپڑیں۔۔🥀
بعض اوقات آپ سے شدید محبت کرنے والا انسان آپ کو لڑاکا ، چڑچڑا اور کم حوصلہ لگنے لگتا ہے۔
جبکہ درحقیقت وہ بہت سارے محاذوں پر آپ کو بتائے بغیر تنہا لڑ رہا ہوتا ہے اور تھک جانے پر بس آپ سے الجھنے لگتا ہے۔۔!!🥀
ڈوبنا پانی میں گرنے کا نام نہیں ہے۔
کوئی بھی مچھلی کو غرق شدہ نہیں کہتا،
لیکن وہ ہوا میں ڈوب جاتی ہے۔۔
ڈوبنا وہ ہے جب تم ایسی جگہ جاگرو جو تمہارے لئے نہ ہو۔۔!!🥀