ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کے 26 ویں اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ اور شہداء کو خراجِ عقیدت
کوئٹہ، (15 جولائی 2026) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی کی زیرِ صدارت ریاستی دفاعی کانفرنس (ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس) کا 26واں اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور امن و استحکام کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے باہمی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے بلوچستان م��ں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ *آپریشن شُعبان (OP SHABAN)* کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے شرکاء نے ہنہ اوڑک اور منگی ڈیم کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد خان بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ک��ا کہ شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اصلاحاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ ریاستی اداروں کی کارگردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت نہ صرف امن و امان کے قیام بلکہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی، خصوصاً دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، کیونکہ پائیدار امن اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور سکیورٹی فورسز بشمول پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈ ،پولیس ، ،ایف آئی اے ،کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بلوچستان میں امن، ریاستی رٹ کے استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج، کوئٹہ کینٹ کے سامنے واقع سڑک کو "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" کا نام دینے کی منظوری دے دی گئی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور
کوئٹہ، 15 جولائی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات اور وطن کے لیے عظیم قربانی دینے والی شہید پروفیسر ناظمہ طالب کی یاد کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج، کوئٹہ کینٹ کے سامنے واقع سڑک کو "شہید پروفیسر ناظمہ طالب روڈ" کا نام دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کی جا سکے انہوں نے کہا کہ شہید پروفیسر ناظمہ طالب نے شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران عظیم قربانی پیش کی۔ حکومت بلوچستان اس قربانی کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ایسے افراد کی خدمات کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ سمجھتی ہے معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مقامات کو قومی ہیروز، شہداء اور ممتاز شخصیات کے نام سے منسوب کرنا ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں حب الوطنی، خدمت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء، اساتذہ اور معاشرے کی خدمت کرنے والی شخصیات کی عزت و تکریم کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کلی ببری ہنہ اڑک میں گرلز اسکول کے قیام کا اعلان
کوئٹہ، 15 جولائی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی ببری، ہنہ اڑک میں شہداء کے اہل خانہ ��ے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر علاقے کی طالبات کے لیے گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے اعلان پر فوری عملدرآمد کے لیے سمری جلد از جلد وزیراعلیٰ کو منظوری اور احکامات کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا یہ اعلان صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور علاقے کے عو��م سے کیے گئے وعدے کی عملی تعبیر ہے۔ کلی ببری ہنہ اڑک میں گرلز اسکول کے قیام سے مقامی بچیوں کو اپنے علاقے میں معیاری تعلیمی سہولت میسر آئے گی، جس سے بچیوں کی تعلیم کو فروغ ملے گا اور والدین کی مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کو پائیدار ترقی کی بنیاد ��مجھتی ہے اور صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اس عزم پر قائم ہیں کہ صوبے کا کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے معاون وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل، عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ متعلقہ محکموں کو وزیراعلیٰ کے اعلان پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ۔ 14 جولائی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب
پاکستان اور بلوچستان لازم و ملزوم ہیں تا قیامت قائم و دائم رہیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
تشدد، سوشل میڈیا اور دہشت گردوں کی لیجیٹیمیٹ وائسز ریاست کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
انہی حربوں کے ذریعے ریاستِ پاکستان کو کمزور اور تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
غیر متوازن ترقی ��شدد کی بنیادی وجہ نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آج تربت اور بلوچستان کے کئی دیگر علاقے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، کیا وہاں یہ نام نہاد تحریکیں ختم ہو گئی ہیں؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست مخالف عناصر پسماندگی کے خاتمے یا ترقی کے لیے نہیں بلکہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست مخالف عناصر پاکستان کو کیک کی طرح ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
آئینِ پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
تاہم اگر کوئی ریاستِ پاکستان کو توڑنے کا سوچتا ہے تو ایسی سوچ پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست ہر چیز سے مقدم ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاستِ پاکستان کے لیے اپنی جان بھی نچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
گورننس سے متعلق شکایات اور تحفظات ہو سکتے ہیں، لیکن ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، میر سرفراز بگٹی
میرٹ پر مبنی نظام ہی نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے مکمل میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرف��از بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی اور شہید کی قومی خدمات، قربانیوں اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش ��یا۔
کوئٹہ، 12 جولائی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کا جائزہ لیا اور آپریشن میں شریک پولیس فورس کے جوانوں سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کی بہادری، عزم، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، لیویز، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت، تسلسل اور فیصلہ کن انداز میں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے لیے بلوچست��ن کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ��ولیس فورس کے جوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر سپوت دہشت گردی کے خلاف ریاست کا مضبوط بازو ہیں۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہنہ اڑک سانحے کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور شہداء کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سرکاری معاونت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا حکومت، عوام اور تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، 10 جولائی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی اے مال کے قریب جاری دھرنے کے شرکاء اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان ک�� ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق دھرنا کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے جس کے نتیجے میں دھرنا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور مسئلے کے پرامن اور باوقار حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ان کا متاثرہ خاندانوں اور ان کے بز��گوں سے باہمی عزت و احترام پر مبنی دیرینہ تعلق ہے جوآئندہ بھی برقرا�� رہے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کرتے ہوئے اس کا ازالہ کیا جائے گا اور ممکنا داد رسی کی جائے گی میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان اپیکس کمیٹی میں وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف آف بگٹی وہ متاثرہ ��اندانوں سے کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے پابند ہیں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثاء کو مالی معاوضہ فراہم کیا جائے گا، اہل خانہ کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی اور شہداء کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ریاست دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا حکومت، عوام اور تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق مذاکرات ��ے اختتام پر دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
کوئٹہ، 8 جولائی 2026
خضدار میں ممتاز قبائلی رہنماء و،پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر دہشت گردانہ حملہ انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت ہے، امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
میر شفیق الرحمان مینگل نے جس بہادری، جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے اور دہشت گردوں کے سامنے نہ جھکنے کے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام، قبائلی عمائدین، سیاسی قیادت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، امن دشمن عناصر کے تمام مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
زیارت، 7 جولائی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مانگی ڈیم واقعہ اور امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، اراکین صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کی مانگی ڈیم واقعہ اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ
دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ قوم کی امانت ہے، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے سہولت کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں ریاست کی رٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی اور مؤثر ہم آہنگی لائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہ دیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، 7 جولائی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں روڑ کے راستے زیارت پہنچ گئے
زیارت میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ اور اجلاس کی صدارت کریں گے
زیارت روانگی کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گفتگو
دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
جہاں کو��ی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، میں خود اس کے پاس پہنچوں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حالات مشکل ضرور ہیں مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہونے اور حوصلہ دینے زیارت آیا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہو گئے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مردانہ وار مقابلہ کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور مستقبل کی ذمہ داری حکومت بلوچستان اٹھائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے بچوں کو کبھی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
میرے جوان بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر لڑ رہے ہوں تو میرا ضمیر مجھے بلٹ پروف گاڑی میں سفر کی اجازت نہیں دیتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، دہشت گردی کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ کھڑا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
لاشوں پر سیاست کرنے والوں سے گزارش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
زرقون اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
معصوم شہریوں اور جوانوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، 7 جولائی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان
آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیوں کی مثال قائم کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان پولیس کے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سن لیں، بلوچستان پاکستان کا مضبوط قلعہ ہے، یہاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست اور ہلاکت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی، دہشت گرد کہیں بھی چھپ نہیں سکیں گے، وزیر ��علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہر شہید کے خون کا حساب لیا جائے گا، دہشت گردوں کو قانون کی گرفت یا جہنم کے سوا کوئی راستہ نہیں ملے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو طاقت، عزم اور قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر خاک میں ملایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، 06 جولائی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان اور ہنہ اڑک کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس، امن کی بحالی کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری
ہنہ اڑک اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی،
مظاہرین سے بات چیت کے لیے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
مذاکراتی کمیٹی مظاہرین، قبائلی عمائدین، منتخب نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے فوری رابطہ کرے گی
شورش زدہ علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے فوری طور پر جوائنٹ چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ،
جوائنٹ چیک پوسٹ آج سے فعال ہوگی، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکیورٹی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ فیصلہ
ہنہ اڑک کے افسوسناک واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے لواحقین اور متاثرین کو آئندہ دو روز میں مالی معاونت اور معاوضوں کی ادائیگی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، مظاہرین کے تحفظات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہنہ اڑک کے عوام اور قبائل نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر کے حب الوطنی اور جرات کی روشن مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی پورے بلوچستان اور پاکستان کا مشترکہ چیلنج ہے، اس کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس میں اظہار خیال
کوئٹہ، 13 جون 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوب��ئی بجٹ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس
پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور اے این پی کے پارلیمانی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت
عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی سے متعلق مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاورت
سیاسی جماعتوں کی آراء اور تجاویز کی روشنی میں عوام دوست اور متوازن بجٹ کی تیاری پر غور
صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترجیحات کے تعین پر تبادلہ خیال
صوبائی بجٹ میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
تمام سیاسی جماعتوں کی مثبت تجاویز کو بجٹ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبے کی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اجتماعی مشاورت کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام میں بہتری کے لیے منی اور آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
چیف سیکرٹری بلوچستان ��کیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سیکرٹری توانائی، چیف کیسکو اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک
محکمہ توانائی بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل اور کم لاگت بجلی کی فراہمی کے منصوبے اجلاس میں پیش کر دئیے
بلوچستان کی بکھری ہوئی آبادی کے پیش نظر طویل ٹرانسمیشن لائنوں اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کے بجائے مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تجویز
آزمائشی منصوبوں کی کامیابی کے بعد 17 اضلاع میں آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام پر غور
آن گریڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی ترسیل مزید مؤثر بنانے کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش کر دیا گیا
منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام تیز کرنے کا فیصلہ
ٹیرف اور قانونی ضابطہ کار کے تعین کے لیے نیپرا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پیش رفت آگے بڑھائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حکام کو ہدایت
بجلی کی ترسیل میں بہتری کے لیے آن گریڈ اسٹیشنز پالیسی کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام کو سستی، پائیدار اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر کام کررہےہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دور افتادہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں جدید اور مقامی حل اختیار کیے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
توانائی کے نئے منصوبے صوبے میں معاشی سرگرمیوں، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبے کے ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور جدید منصوبہ بندی سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ۔ 02 جون 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ
شہری آبادی کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم اقدامات کی منظوری
فلئرنگ اسٹیک کو شہری آبادی سے دور منتقل کرنے کا فیصلہ، پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت
سوئی شہر میں آبی قلت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ا��ہار تشویش ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت
گرمیوں میں ہر شہری تک پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کوئی غفلت برداشت نہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سول ایڈمنسٹریشن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مل کر فوری اقدامات کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سوئی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکام کو ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، آئی جی پولیس بلوچستان نے چمن پھاٹک دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، محسن نقوی، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، 24 مئی 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر خان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران آئی جی بلوچستان پولیس نے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور واقعے سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی اجلاس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خون کے مقروض ہیں اور ان ک�� قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور سخت انداز میں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر سطح پر ان کی معاونت جاری رکھے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ خود زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژنری قیادت میں سوئی، ضلع ڈیرہ بگٹی میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔ جدید بنیادی ڈھانچے، عوامی سہولیات کی بہتری اور فلاحی منصوبوں کے ذریعے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
حکومتِ بلوچستان عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے عزم پر کاربند ہے۔
معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن، بلوچستان بھر میں جوش و خروش۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں۔