وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، جہاں ہزاروں بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جا رہا ہے اور بند اسکولوں کو فعال بنا کر نئی نسل کے لیے روشن اور باعلم مستقبل کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
#LiteracyForAll#Balochistan #CMVision
حکومت بلوچستان کا احسن اقدام ۔۔۔۔عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو یے وفاقی محکموں میں بھرتیوں کے مرحلہ دوم (Phase-II) کا انعقاد درج ذیل مراکز پر کیا جائے گا:
ژوب مرکز (Zhob Center) ژوب، شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے امیدواروں کے لیے مرکز ژوب ہوگا۔
رکھنی مرکز (Rakhni Center) بارکھان، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے بالائی علاقوں کے امیدواروں کے لیے مرکز رکھنی ہوگا۔
لورالائی مرکز (Loralai Center) موسیٰ خیل، دکی، ہرنائی اور زیارت کے امیدواروں کے لیے مرکز لورالائی ہوگا۔
سبی مرکز (Sibi Center) نصیر آباد، جعفر آباد، اُستہ محمد اور ڈیرہ بگٹی کے امیدواروں کے لیے مرکز سبی ہوگا۔
پشین مرکز (Pishin Center) قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کے امیدواروں کے لیے مرکز پشین ہوگا۔
کوئٹہ مرکز 1 (Quetta Center 1) کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ کے امیدواروں کے لیے مرکز BUITEMS ہوگا۔
کوئٹہ مرکز 2 (Quetta Center 2) مستونگ، قلات، سوراب اور نوشکی کے امیدواروں کے لیے مرکز میاں غنڈی ہوگا۔
نوٹ:
بھرتیوں کی حتمی تاریخ، مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
QESCO کی بھرتیاں متعلقہ اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گی۔