بے گناہ پر الزام لگانا واقعی نہ صرف انفرادی ظلم ہےبلکہ یہ پورے معاشرتی اورریاستی ڈھانچے کی بنیادیں کھوکھلی کر دیتا ہے سورۃ النور کاحکم ہے کہ ایسی تہمت لگانے والوں کوسخت سزا دی جائے حضرت علی کا ارشادبھی اسی طرف اشارہ کرتاہے کہ بےگناہ پر بہتان لگاناآسمانوں سےبھی زیادہ بھاری گناہ ہے
عدل محض طاقت قانون یا اداروں سے قائم نہیں ہوتا بلکہ اس کی اصل بنیاد حکمرانوں اور معاشرے کی دیانت داری اور خوفِ خدا پر ہوتی ہے جب حکمران یا نظام میں ایمانداری اور اللہ کا ڈر غائب ہو جائے تو طاقت بھی ظلم کا آلہ بن جاتی ہے
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
پھر جب تو عزم کر لے تو اللہ پر بھروسہ کر بے شک اللہ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
اتحاد وہ طاقت ہے جو ہر ناممکن کو ممکن بناتی ہے ہاتھ ملائیں دل جوڑیں اور ایک ہو کر خوابوں کو حقیقت بنائیں نہ رکیں نہ جھکیں عزم سے چلیں کیونکہ لگن ہی انقلاب کا سورج چمکاتی ہے