Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
عمران خان کے خط میں لکھا ہے کہ جیل کے عملے کو انکے سوال کا جواب دینے کی اجازت نہیں ، تاکہ انکو مزید بیمارکیا اور دکھایا جا سکے عمران خان کے خط میں لکھا ہے کہ انہیں برین ہیمرج یا ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت بڑھ چکا ہے۔ اس سب کا ذمہ دار عاصم منیر ہے۔ اسکی ذمہ دار فوج ہے۔
سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ہنستے مسکراتے آئیں گے ، عمران خان کو ہشاش بشاش چاک و چوبند بتائیں گے ، ممکن ہے یہ بھی کہہ دیں کہ خانصاحب نے کرکٹ ٹیم کو بھی فلاں فلاں ہدایات بھیج دی ہیں۔ ان دنوں میں جب عمران خان کو نہ بہنیں مل سکتی ہیں نہ رشتہ دار ، بیٹوں کو فون نہیں کرسکتے ، خبریں بلڈ پریشر شوٹ کرنے اور بار بار انجکشن لگانے کی ہیں اس میں ان دو عناصر کی مدد سے عمران خان کے بارے میں خوشخبریاں سنانا اور عمران خان کا اصل میں صحت سے منسلک مسائل کا شکار ہونا خوفناک ہے، یہ سارا عمل بہت خوفناک ہے۔
بچپن سے یہ نعرہ سنتے آرہے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ کس منہ سے کشمیری بھائیوں سے یہ نعرے کی گزارش کریں گے اب؟
”میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن“ والی لائن کی بھی کوئی حیثیت نہیں چھوڑی عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے۔
قتل عام بند کریں- یہ سب پاکستان کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے!
تیاری پکڑیں۔فضل الرحمن صاحب کو مکمل لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے گندی وڈیوز۔ یہاں تک کے دہشتگردی کے حملے۔ یا انکے مدرسے کو گرانا۔ اس میں بندے شندے بھی مارے جا سکتے
مطلب کہانی میں اتنا رنگ بھر دینا ہے کہ سب سچ لگے گا۔اور مقصد بیانیہ ہاتھ میں لینا۔ مطلب بیانیہ فضل صاحب کو دینا
وہ جن کا بیانیہ تھا کہ باہر بیٹھے یوٹیوبرز کے پراپیگنڈے کی وجہ سے بھارت میں جشن ہورہا ہے انکو بتانا تھا کہ تمہارے آزاد کشمیر آپریشن کی وجہ سے بھارت میں تاریخی جشن ہو رہا ہے بھارت کا بیانیہ جیت گیا اور پاکستان ہارگیا پاکستان کشمیر کا مقدمہ بھی ہار گیا!
جعلی مقابلے میں بندہ ٹھوکنے سے انکار کرنے والوں کا یہ سسٹم کیا حشر کرتا ہے؟؟ ایک جیتی جاگتی مثال ۔۔۔۔۔ سہیل اصغر ایک تھانے میں ایس ایچ او تھے ۔ انکی ٹیم نے ایک ملزم منشیات پکڑا ، افسران بالا نے حکم دیا ملزم کو فل فرائی کردیں ۔۔۔۔۔ مگر ایس ایچ او نے بندہ چالان کردیا اور افسران بالا سے معذرت کی " سر میں کسی کو ناحق قتل نہیں کر سکتا " حکم عدولی پر افسران نے معطل کرکے لائن حاضر کردیا ، 6ماہ بعد یہ دوبارہ ایس ایچ او لگ گئے ، کچھ ہفتے گزرے رحیم یار خان کے علاقہ میں ایک ملزم نے اپنی بیوی قتل کردیا ، ایس ایچ او سہیل اصغر اور ٹیم نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم گرفتار کرلیا ، افسران کی جانب سے پھر ملزم کو فل فرائی کرنے کا حکم جاری ہوا ، مگر اس نے پھر بندہ چالان کردیا اور افسران کے سامنے معذرت کرلی ، دوسری بار انکار انہیں مہنگا پڑا ، 24 گھنٹے کے اندر معطل ہوئے اور ڈی آئی جی صاحب کے پاس انکوائری لگ گئی۔ بیوی کو قتل کرنے والے کو کسی اور نے جعلی مقابلے میں مار دیا۔ معطل کردہ سہیل اصغر پر افسران بالا کی حکم عدولی کا کیس چلا اور انہیں ڈسمس فرام سروس کردیا گیا ۔
تحریک انصاف کے 300 اراکین اسمبلی عمران خان کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔ یہ عمران خان سے ملاقات تک نہیں کرپاتے ، اسکا چیک اپ تک کروانے سے قاصر ہیں تو اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فائدہ ؟
اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا ہے تو فوج کے بعد اگلے ذمہ دار اسکے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے یہ اراکین ہوں گے۔
آئی جی فوجی آپریشن کی وضاحتیں دے رہا ہے ، ڈی جی میڈیکل کالج میں جاکر بیانیہ بنا رہا ہے ، لڑنے والی فوج اڑنے والے لگژری جہاز خرید رہی ہے ، آرمی چیف نئے صوبے بنا رہا ہے ، الیکشن جیتنے والا جیل میں ہے ، ہارنے والے حکومت میں ہیں۔
مسکرائیے یا روئیے آپکی مرضی یہاں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہونے والا۔
کیا پاکستان آرمی میں اب کوئی ’’باسٹرڈ ود بالز" باقی بچا ہے؟
جنرل وحید کاکڑ اور وہ کور کمانڈر جس نے سچ بولنے کی ہمت کی
جنرل وحید کاکڑ شکار کے شوقین تھے۔ آرمی چیف کی حیثیت سے وہ ایک بار بلوچستان گئے۔ وہاں کے کور کمانڈر ایک گہرے مذہبی افسر تھے (جنہیں اکثر ’’مولوی صاحب‘‘ کہا جاتا تھا)۔ گاڑیوں میں شکار کا سامان اور دانہ دُنکا بھر کر رکھا گیا تھا، اور کور کمانڈر خود چیف کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
موقع غنیمت جانتے ہوئے کور کمانڈر نے چیف سے کہا:
’’سر، مائنڈ نہ کریں، مگر جب بھی آپ تشریف لاتے ہیں تو ہمیں شکار کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔ وسائل بھی ضائع ہوتے ہیں اور آپ کا قیمتی وقت بھی۔ اس شوق پر نظرثانی کر لیجیے۔‘‘
جنرل کاکڑ نے بعد میں بتایا:
’’آپ میری حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ زندگی میں میرا ایک ہی شوق تھا شکار، اور یہ مولوی صاحب مجھے اس سے بھی باز رہنے کا کہہ رہے تھے۔ میں نے اس لمحے خود کو قابو میں رکھا، مگر راولپنڈی واپسی تک میرے دماغ میں صرف ایک ہی بات گھوم رہی تھی — پہنچتے ہی اس کو فارغ کر دوں گا اور اس کی جگہ کوئی کام کا کور کمانڈر بھیجوں گا۔‘‘
اگلی صبح آرمی ہاؤس کے لان میں بیٹھے ہوئے وہ اب بھی اسی سوچ میں تھے کہ کون بھیجا جائے، معاملہ کیسے نمٹایا جائے۔ اچانک ان کے دماغ میں ایک فقرہ گونجا:
’’کم از کم ایک باسٹرڈ کے پاس تو بالز ہیں، باقیوں کے برعکس۔‘‘
اس کے بعد انہوں نے اس کور کمانڈر کو تبدیل کرنے کا خیال چھوڑ دیا جس نے ان کے سامنے کھل کر بات کرنے کی ہمت کی تھی۔
یہ واقعہ جنرل کاکڑ نے خود سنایا تھا۔ جب کسی نے فوراً پوچھا: ’’سر، آپ نے اس کے بعد شکار چھوڑ دیا تھا؟‘‘ تو وہ مسکراتے ہوئے بولے:
’’میں اتنا ولی اللہ تو نہیں بن گیا تھا۔‘‘
(’’باسٹرڈ‘‘ ان کا پسندیدہ slang لفظ تھا۔ خیال ہے کہ وہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مشتاق تھے۔)
تو آج کیا ہمارے پاس ایک "باسٹرذ ود بالز" بھی نہیں بچا؟
گیارہ مہینوں سے عمران خان قید تنہائی میں ہے۔ دس مہینوں بعد تنگ آکر ایک نوجوان نےاحتجاج کیا اپنی حکومت گنوا لی ، آپ اس کا نام تک اپنی زبان پر نہیں لاتے ۔
آپ اسمبلیاں چھوڑیں اور گھر جائیں۔
تیریاں ریساں کون کرے
علی وزیر کے سامنے امیدوار کھڑا نہیں کیا کہ پشتون قوم پرستوں کو آئسولیٹ کرنے کی بجائے قومی دھارے میں لایا جائے۔ ثمر بلور کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا نہیں کیا کہ اسکا شوہر دہشتگردی کا شکار ہوا ہے۔ اختر مینگل نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے 400 لاپتہ بلوچ افراد بازیاب کروائے۔ گلالئی اسماعیل کے والد کو باہر جانے کے لیے مدد دی گلالئی کا شکریے والا ٹویٹ آج بھی بطور ثبوت موجود ہے۔
ہر جماعت نے عمران خان کے خلاف بار بار لانگ مارچ نکالے، کسی لانگ مارچ پر کریک ڈاون نہیں ہوا کہیں تشدد نہیں ہوا ، کبھی ورکرز کے گھر نہیں توڑے۔ نواز شریف نے بیمار ہونے کی ایکٹنگ کی تو ترس آگیا اور نواز شریف فیصل واڈا کے کتے کے خون کا سیمپل دے کر باہر چلا گیا۔ مطیع اللہ جان کو فوج نے اٹھایا تو فوری بازیاب کروایا۔
غلطیاں کمیاں کمزوریاں کوتاہیاں بھی رہیں لیکن ایسی مثالیں آپ کو پاکستان کی اسی سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملیں گی۔ المیہ یہ رہا کہ شاید ہی ان میں سے کوئی ایسا ہو جس نے بعد میں عمران خان کو ڈسا نہ ہو۔
ایک لڑکا ہے اس کا نام ہے حسنین رفیق ، صحافی ہے۔ آپ سب اسے جانتے ہیں۔ جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھاتا تھا۔ وہ کسی کالج بیکری فارمیسی والے سیٹھ کا نوکر نہیں۔ ساری زندگی کرائے کے گھر میں رہا ، اپنا گھر بنایا جو فوج نے تڑوا دیا۔ لاپتہ ہے۔ اس پر بدترین تشدد کی بھی اطلاعات ہیں۔
لیکن مشکل میں عاصمہ شیرازی اور حامد میر ہیں؟ جنکے گھروں کی مالیت کھلا کھلا بیس تیس کروڑ ہے؟ یعنی پریشانیاں وہ جھیل رہے ہیں جو بیس تیس لاکھ ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں؟ جو چینل مالک کا پریشر گروپ ہیں؟ یعنی یہ جو کررہے ہیں وہ مشکل ہے تو جو حسنین رفیق کررہا تھا وہ آسان ہے؟
سٹے سٹرانگ حسنین رفیق ۔ سٹے سٹرانگ آزاد صحافت ، سٹے سٹرانگ مزاحمت ، سٹے سٹرانگ انکار ۔ چاپلوسی مردہ باد ۔ منافقت مردہ باد۔ حرام خوری مردہ باد۔ سیٹھ کے نوکر مردہ باد۔
مواصلات کے سابق وفاقی وزیر دوبارہ پڑھیں مواصلات کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا بھائی گریڈ 9 میں نوکری کرتا ہے اور دفتر کی جانب سے ملے کوارٹر میں مفلوج ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
پی ڈی ایم سرکار بنی تو مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیٹے کے لیے جو وزارت مانگی وہ بھلا کونسی وزارت تھی؟ جی ہاں یہی مواصلات کی وزارت۔ کیوں؟ وجہ سب جانتے ہیں۔
عاصم منیر آرمی چیف بنا تو سکول ٹیچر بھائی کو ڈائریکٹر لگادیا۔ بیٹیوں کو ناجائز سفارتی پاسپورٹ تھما دیے۔ داماد بھتیجے کو سول سروس میں لے آیا۔ اسسٹنٹ مینجر کزن کو ادارے کا سربراہ لگا دیا۔
ان لٹیروں کی مراد سعید سے نفرت کرنا ہی بنتی ہے !
اب ایسا کیا ہوگیا کہ عسکری سویٹ بوائے علی امین نے اپنے گروپ کے ایم پی ایز کو سلمان اکرم راجہ کیخلاف ٹویٹ کرنے کی ھدایات دیں ہیں اور مشالو کو ان ھدایات پر عملدرآمد کروانے کی رپورٹ دینے کو کہا ہے؟ مائنس عمران خان فوجی فارمولا فل سونگ میں چل رہا ہے۔ مگر ان کے پیٹ کے اندر کی بات ہم کھولنے والے ہیں انشاءاللہ
آج ڈان میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق بورے والا کے چک 187/EB میں رہائیشیوں نے الزام لگایا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص بلال کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا۔
مطلوب شخص تو نہ ملا مگر سادہ کپڑوں میں ملبوس سی سی ڈی کے اہلکار ایک سترہ سالہ لڑکی کو گھر سے اٹھا کے لے گئے
ون فائیو پہ کال کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ لوکل پولیس کو ریڈ کا کوئی علم نہیں، نہ انہیں لوپ میں لیا گیا ہے۔
بعد میں وہاڑی پولیس نے تصدیق کی بورے والا سی سی ڈی ٹیم نے بلال نامی ملزم کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا ہے لیکن ان کا موقف ہے کہ لڑکی کو لے کر نہیں گئے
مقامی رہائشیوں کے مطابق ون فائیو پہ کال کرنے اور ایشو کے سوشل میڈیا پہ ہائی لائیٹ ہو جانے کے باعث سی سی ڈی والے چند گھنٹوں بعد لڑکی کو واپس چھوڑ گئے۔
سوال یہ ہے کہ یہ کیا اندھیر نگری ہے
خواتین تو مریم نواز کی ریڈ لائین ہیں، پھر یہ کیا تماشا ہو رہا ہے؟