مجھے میری ماں کی یہ بات سن کر رونا آجاتا ہے جب وہ کہتی ہے میرے بعد تمہیں کسی نے نہیں پوچھنا یہ صرف ایک جملہ نہیں ہوتا، بلکہ ایک ماں کی وہ فکر ہوتی ہے جو اپنی آخری سانس تک اپنی اولاد کے لیے زندہ رہتی ہے۔ ماں جانتی ہے کہ دنیا مطلب کی ہے، لوگ وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، لیکن اس کی محبت کبھی نہیں بدلتی
جب ماں یہ کہتی ہے تو دل کانپ جاتا ہے، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ ماں جیسا خلوص، ماں جیسی دعا اور ماں جیسا سہارا دنیا میں کوئی نہیں دے سکتا۔ انسان بڑے سے بڑا ہو جائے، لیکن ماں کے سائے میں ہی خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے..!
اولاد کے پاس والدین کے لئے وقت نہیں اور والدین نے آپنا وقت اولاد کے لئے وقف کر رکھا تھا کہ یہ کچھ بن جائیں
وقت آنے پر سب کچھ ختم ہو گیا اور قبر میں کچھ لے جانے کے لئے بچا ہی نہیں
@SILLY___MIDON56@PakTravelGuide جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ سیٹیں ختم کرنا نہیں، بلکہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سامنے یہ قانونی تجویز رکھنا ہے کہ آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں کو علامتی کیا جائے یا ختم کر کے کشمیر کونسل میں نمائندگی دی جائے، تاکہ اسٹیٹ سبجیکٹ میں جعل ساز
احمد فراز
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
��ہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا
سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
صبح دم چھوڑ گیا نکہت گل کی صورت
رات کو غنچۂ دل میں سمٹ آنے والا
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیا
آج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا
ہے وہی مجھ کو سر دار بھی لانے والا
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتے
ہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز��
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
@SILLY___MIDON56@PakTravelGuide The threat to AJK's economy and tourism doesn't come from those standing up for their rights, but from those depriving the people of their basic rights. If the common people thrive, tourism will naturally flourish.
جوانی، اکیلاپن ، گھر کے مسائل
زماداریاں ، ادھوری خواہشات ، مسلسل ناکامیاں
مستقبل . کے اندیشے ، مشکلات
تھکاؤٹ طعنے ، نا امیدی ، منافق رشتے ، ناکام دوستیاں ،
اور پتہ نہیں کیا کیا سینےمیں لئے
اگر جی رہے ہیں ، تو کمال کر رہے ھے.
#سرمایہ_زیست
زندگی بہت چھوٹی سـی ہـے اور کوشش کریـں کہ کسـی کا مان, اعتماد، اعتبار اور یقیـن نـہ ٹوٹنــے پائــے. وقت تو گـزر جاتا ہــے لیکن دی ہوئـی تلخیوں کـے نقش باقی رہ جاتے ہیں.
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہمیں اپنی ہر نعمت پر دل سے شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرما،
اور ہ��یں ہر حال میں اپنی رضا پر راضی رہنے والا بنا دے۔ آمین ثم آمین
اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئے
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئے
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم
قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئے
انجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
جلتے دیوں میں جلتے گھروں جیسی ضو کہاں
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھئے
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے
ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح
ہنسئے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھئے
ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔ
توہین مے کشی کا مزا ہم سے پوچھئے
خمارؔ بارہ بنکوی
واصف علی واصفؒ
کے کچھ اقوال پیش خدمت ہیں
کتاب : بات سے بات 📚
گناہ ہر وہ عمل ہے جو تمہارے لیے نقصان دہ ہے۔
تنکے کو بھی حقیر نہ سمجھوش ورنہ وہ تمہاری آنکھ میں پڑ جائے گا۔
ا��ر تمہیں پتہ چل جائے کہ تمہارا رزق اللہ کے پاس ہے تو پھر رزق کی تلاش نہ کرو،بلکہ اللہ کی تلاش کرو جس کے پاس تمہارا رزق ہے۔
مغرب کے ساتھ اس وقت مقابلہ کرو جب جب آپ مشرق بن جاؤ۔
ہر دن کی قیامت ہر روز شام کو ہو جاتی ہے۔
اگر زندگی کا کیا ہوا "حاصل" آخرت میں کام نہیں آنا تو اس حاصل کو محرومی کہو۔