چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری صحت, کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا کے37 اضلاع میں 63 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطر�� پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لئے 32 ہزار سے زائد ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے بہتر رسائی اور اعلیٰ معیار کی مہمات کو یقینی بنایا جائے اور مربوط حکمت عملی سے مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور اور خیبر میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم ماہِ اکتوبر کے آخر میں ترتیب دی گئی ہے۔ اسی طرح نومبر میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم اور سرویکل کینسر سے بچاو کی مہم بھی چلائی جائے گی۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیر صدارت پولیس انفراسٹرکچر منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مخصوص اضلاع اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے ایسے منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں کو کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرکے مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں اضافے کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں زیر تعمیر تھانوں، جدید آلات و اسلحے کی فراہمی، تکنیکی ضروریات اور دیگر منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں مخصوص اضلاع میں ہنگامی نوعیت کے پولیس اسکیموں پر کام کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح جن منصوبوں کے لیے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبیلو پی) سے منظوری درکار ہے، ان کی منظوری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کو درکار وسائل کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
اجلاس کو صوبے کے مختلف سیف سٹی منصوبوں اور ڈیجیٹائزیشن کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی بریف کیا گیا۔
🚨 پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر رنگ روڈ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔@CSKPOfficial@infokpgovt
@MubashirWrite محترم، ایک دن میں تقریبا ایک ہزار سے ٹویٹس میں ٹیگ کیا جاتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ ہر ایک کو الگ الگ جواب دیا جائے اور مسلہ حل کیا جائے، اپ اپنی شکایت الگ ٹویٹ میں ٹیگ کر دیجئے، انشا اللہ ازالہ ہو گا۔
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای فرد پورٹل کا اجرا کردیا ہے۔ شہری فرد کا حصول گھر بیٹھے یا اپنے قریبی نادرا ای سہولت مرکز سے کرسکیں گے۔
فرد کے اجرا کی سہولت تین چینلز یعنی نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ کا سیلف سروس پورٹل ا��ر دستک ایپ پر دستیاب ہوگی۔ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طریقے سے جمع ہوگی۔ فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے اس کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے دستاویز کی اصلیت کی جانچ ہوسکے گی۔
ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے تحت ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی رائے لی جائے گی اور شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ غیر مطمئن شہریوں کی شکایات فوری ازالے کیلئے براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ ای فرد کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے تاکہ شہری نئی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی مزید آسان بنانے کے لیے بورڈ آف ریونیو میں کال سینٹر کے قیام اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس خدمات کو بھی بروئے کار لانے کا عمل جاری ہے۔
جناب, یہ بچی کرک سے تعلق رکھتی ہے اور اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے۔ والد صاحب وفات پا چکے ہیں جبکہ والدہ کڈنی کی مریضہ ہیں۔ آپ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس بچی کی تعلیمی اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ 🙏 @CSKPOfficial
السلام علیکم، عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس غریب اور معذور بھائی کی بھی مدد فرما دیں۔ جیسے آپ نے اس بابا کی مدد کی تھی، ویسے ہی اس کی بھی کچھ مدد ہو جائے تو بڑی مہربانی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
@CSKPOfficial
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی
صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت خیبرپختونخوا ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون سازی کو مزید سخت بنانے کے لئے ترامیم پر کام جاری ہے۔غیر قانونی ہاؤ��نگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کے لائحہ عمل کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
مجموعی طور پر 708 ہاؤسنگ سکیموں کی میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ سائبر اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلوں سے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے "ون ونڈو آپریشن" کے قیام پر کام جاری ہے، جس سے منظوری اور دیگر ��انونی تقاضوں کے مراحل آسان اور شفاف ہو سکیں گے۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے آن لائن فورم قائم کیا جارہا ہے، جبکہ عوام کو حکومت سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں مستند معلومات کی فراہمی کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آپ اس حوالے سے اپنی تجاویز کمنٹس میں شئیر کرسکتے ہیں۔
ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہے
ایک فیملی ہے انکی بیٹی دبئی میں ہاسپٹل میں ہے سیریس کنڈیٹیشن ہے
اگر ہو سکے تو انکے ارجنٹ ویزا کا لئے کچھ کردیں
@TararAttaullah@BSWarraich@CMShehbaz
This is the Charsadda Adda BRT station, and it needs a proper shelter and seating area because students and other passengers have to stand in the sun while waiting for the buses.
@CSKPOfficial@YarMKNiazi
چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ کی ہدایات پر صفا پختونخوا پروگرام کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے محکمہ بلدیات کو فنڈز جاری
محکمہ خزانہ نے ایک ارب 81 کروڑ روپے جاری کردئے
ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے جنہیں اب تینوں تنخواہیں جاری کردی جائیں گی
مون سون 2026: حکومت خیبر پختونخوا نے پیشگی ت��اری اور بروقت رسپانس سے طے شدہ اہداف حاصل کئے۔ قدرتی آفات کے واقعات کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی تصدیقی کارروائی کے بعد شروع کی جائے گی.
سیزن کے دوران پیشگی تیاری، آبادی کے بروقت انخلا اور اداروں کے مابین مسلسل رابطہ کاری کے باعث بہترین رسپانس دیا گیا۔
صوبے بھر میں مون سون 2026 کے 121 واقعات جن میں نقصانات رپورٹ ہوئے، پر محکمانہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے،
آئندہ مون سون سیزن سے قبل ارلی وارننگ سسٹم اور ہاؤس اسٹرکچر فریم ورک پر مزید کام کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ایم ڈی کیٹ کا کامیاب اور پرامن انعقاد؛
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (Medical and Dental College Admission Test - MDCAT) کے موقع پر صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ۔ امتحان کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے امتحانی عملے اور طلباء سے بھی ملاقات کی اور امتحان کے انعقاد سے متعلق انتظامات اور ��ورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
@CSKPOfficial The laboratory at Type-D Hospital Tall district hangu was closed today at 6:40 PM. Patients are facing difficulties getting necessary tests. The concerned authorities are requested to take immediate notice and ensure timely laboratory services