دیانت داری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی بہترین مثال! 🌹
ٹریفک پولیس فیصل آباد کی پولیس اسٹیشن پلس لائسنسنگ وین پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آنے والا شہری واپسی پر اپنا والیٹ بھول گیا۔ ڈیوٹی پر موجود فرض شناس ٹریفک وارڈنز نے شہری سے رابطہ کرکے اس کا گمشدہ والیٹ بحفاظت واپس اس کے حوالے کر دیا۔
ایمانداری ہمارا فخر، عوام کی خدمت ہمارا عزم! ❤️
#TrafficPoliceFaisalabad #Honesty #PublicService #Integrity #CTPF
یہ صرف ایک وردی نہیں، احساس، ہمدردی اور خدمتِ انسانیت کی پہچان ہے۔
ٹریفک وارڈن نے بیمار رکشہ ڈرائیور کی مدد کرکے ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل فرض شناسی ہے۔
پنجاب پولیس عوام کو جدید اور آسان سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں!
موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی جگہ پر مختلف پولیس خدمات اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج، گمشدگی رپورٹس، کرائم ریکارڈ چیکنگ، لائسنس کے اجراء، تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس سمیت متعدد خدمات اب شہریوں کی دہلیز پر دستیاب ہیں۔
جدید سہولیات، آسان رسائی اور عوام دوست پولیسنگ — محفوظ پنجاب کی جانب ایک اور قدم۔
#PunjabPolice #MobilePoliceStation #LicensingUnit #PublicService #SafePunjab
🚔 کالے شیشوں اور بلیک پیپر کے خلاف ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کارروائیاں جاری!
سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے گاڑیوں پر غیر قانونی بلیک پیپر اور ٹِنٹڈ گلاسز کے استعمال کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور گاڑیوں کے شیشوں پر غیر قانونی بلیک پیپر لگانے سے گریز کریں۔
قانون کی پاسداری کریں، محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔
#CityTrafficPoliceFaisalabad #BlackPaper #TintedGlasses #TrafficEnforcement #TrafficRules #SafeDriving #CTPF
ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے، جو قیمتی انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جا رہے ہیں اور ون ویلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
حالیہ کارروائیوں کے دوران 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ون ویلنگ سے اجتناب کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔
زندگی قیمتی ہے، اسے خطرے میں نہ ڈالیں۔
#CTPFaisalabad #AntiOneWheeling #RoadSafety #TrafficPolice #Faisalabad #SafeRoads #SayNoToOneWheeling
On the directions of RPO Faisalabad, a special crackdown was conducted near Rasool Nagar Expressway under the supervision of CTO Faisalabad and led by DSP Traffic Kashif Muneer. Two FIRs were registered against one-wheelers at Jhumra Police Station. Strict action against dangerous driving continues.
#CTPFaisalabad #RoadSafety
پنجاب پولیس سیالکوٹ کی بڑی کامیابی!سیالکوٹ پولیس نے سمبڑیال میں 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے 3 ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا۔ تمام مسروقہ سونا واردات کے روز ہی برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کامیاب کارروائی پر سیالکوٹ پولیس کو شاباش۔
پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم۔
#PunjabPoliceCPO #SialkotPolice #CrimeControl #savepunjab