ضلعی انتظامیہ مہمند نے آج مسجد عمر فاروق، غلنئی، تحصیل حلیم زئی میں فری ہیلتھ ڈیسک قائم کیا۔ طبی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ، بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کی مفت اسکریننگ کی۔ شرکاء نے اقدام کو سراہا؛ ڈیسک پرامن ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوا۔
ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بائزئی نے آر ایچ سی تحصیل خویزئی کا دورہ کیا۔ عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا گیا؛ تمام اراکین حاضر، ادویات دستیاب اور لیبارٹری فعال پائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے آج شہید دامان، تحصیل پنڈیالی میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند کی سربراہی میں بندوبست کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ مشران کے تحفظات سنے گئے اور رہنمائی فراہم کی گئی؛ شرکاء نے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند نے آج لوئر مہمند کےمختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر اشیائے خورونوش کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران فلنگ اسٹیشنز پر فیول گیج کی جانچ کی گئی، جبکہ مختلف دکانوں پر ایل پی جی کی فروخت کا بھی معائنہ کیا گیا ۔
دفتر اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند کو موصول ہونے والی شکایات کے فالو اپ مہم چلائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند نے شکایت کنندگان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی شکایات کی موجودہ صورتحال معلوم کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے مطلوبہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پرعوام کی سہولت کے لئے واٹس ایپ اور ٹیلی فون لینڈ لائن نمبرز پر شکایات کے اندراج کا نظام متعارف کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مہمند آپ کی شکایت یا تجاوزیز فوری طور پر متعلقہ محکمے تک پہنچائے گی.
Deputy Commissioner Mohmand, Capt. (R) Bilal Shahid Rao, chaired the District Polio Eradication Committee (DPEC) Meeting in his office, attended by all concerned and discussed various issues about the upcoming polio eradication campaign.
ڈپٹی کمشنر مہمند کپٹن (ر) بلال شاہد راو کا تحصیل صافی کے عمائدیں، ملکان اور مشران سے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مہمند بھی موجود تھے۔
اے سی اپر مہمند کا سرگرم دن۔ نحقی ٹنل کا معائنہ 14 اگست کی تیاریوں کے تحت صفائی تسلی بخش، بی ایچ یو قندارو عملہ، او پی ڈی، ادویات تسلی بخش، ملیریا نگرانی کی ہدایت، 11 بلوچ ہیڈکوارٹر و بیٹری پوزیشن کا دورہ سیکیورٹی بریفنگ، مستقل ڈائیورشن پر اتفاق، تحصیل ہسپتال مامد گٹ کا معائنہ۔
اسسٹنٹ کمشنر، سب ڈویژن بائزئی کی زیرِ صدارت آج سب ڈویژنل کمپلیکس بھئی ڈاگ، بائزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو مقامی انتظامیہ کے سامنے براہِ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
عوامی حقوق کے تحفظ کیلےضلعی انتظامیہ کا مختلف بازاروں کے دورے، اشیائے ضروریہ، صفائی اور نرخ ناموں کا معائنہ کیا۔ دکانداروں کو زائد قیمتوں اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف سخت ہدایات جاری۔ تحصیلدار صافی، نائب تحصیلدار یکہ غونڈ، پنڈیالی و امبار نے بھی بازاروں کا دورہ کیا۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پرعوام کی سہولت کے لئے واٹس ایپ اور ٹیلی فون لینڈ لائن نمبرز پر شکایات کے اندراج کا نظام متعارف کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ مہمند آپ کی شکایت یا تجاوزیز فوری طور پر متعلقہ محکمے تک پہنچائے گی.
قبائلی ضلع مہمندہیڈکوارٹر غلنئی میں 5 اگست یومِ شہداء کے موقع پر یادگار شہداء پر حاضری دی گئی اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز، ڈپٹی کمشنر مہمند اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
حکومتِ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہمند نے اپنے دفتر میں ضلع مہمند کے مختلف قبائل کے معزز عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قبائلی مشران نے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز اے ڈی سی (جنرل) کے سامنے پیش کیں۔
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلع مہمند میں تقریب اور یکجہتیٔ کشمیر ریلی کا انعقاد.
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جرگہ ہال غلنئی میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے کی۔
اطلاع بنام آسو کور دویزئی,
آپ کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 07/08/2026 آپ کے علاقے دو یز کی تحصیل پنڈیالی میں ماربل لیز بنام محمد (178.76 رقبہ) ٹوکن نمبر (6934/2026) اجلاس عام بتاريخ 07/08/2026 بوقت 02:00 P.M بجے۔ بمقام اسسٹنٹ کمشنر یسٹ ہاؤس یکہ غنڈ میں منعقد ہوگا۔
حکومت خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس پروگرام "عوامی ایجنڈا" کے تحت ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے علاقے کے معززین و قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو تفصیل سے سنا، متعلقہ محکموں کو حل کے لیے ہدایات جاری کیں.
اپر مہمند سب ڈویژن اور بائیزئی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، نائب تحصیلدار حلیم زئی، نائب تحصیلدار امبار اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) مہمند نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ اپنی اپنی تحصیلوں کے مختلف بازاروں کےدورے کیے اور دکانوں میں دستیاب اشیائے ضروریہ کا معائنہ.
اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ہمراہ عقراب ڈاگ، تحصیل پنڈیالی میں واقع حساس گزرگاہ کا دورہ کیا، جو فلیش فلڈ کے دوران شدید خطرات سے دوچار رہتی ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے لیے سنگین خطرہ بن جاتی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر آج ڈی سی آفس مہمند میں ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی خدمات کی بہتری اور کرپشن کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔